جی این این سوشل

تفریح

معروف یوٹیوب جوڑی کی  10 سال بعد علیحدگی  

یوٹیوب کی معروف جوڑی شمائلہ اور حسام نے شادی کے 10 برس بعد راہیں جدا کرلیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معروف یوٹیوب جوڑی کی  10 سال بعد علیحدگی  
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق شمائلہ اور حسام علی اعوان مقبول پاکستانی یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلیوئنسرز ہیں جنہیں  سوشل میڈیا ہینڈلز پر بہت زیادہ فالوکیا جاتاہے ۔ شمائلہ اور حسام کی شادی کو 10 سال ہوچکے ہیں اور ان کی ایک پیاری بیٹی حسنہ بنت حسام بھی  ہے۔

جوڑے نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے بریک اپ کے بارے میں بات کی ہے۔ کچھ دن پہلے شمائلہ اور حسام کی طنز سے بھرپور پوسٹس  نے صارفین کی توجہ حاصل کی۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by HASSAM AHMAD AWAN | Vlogger (@haa.official)

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Shomaila 🌸 (@official.shomaila)

معروف وی لاگر و یوٹیوبر حسام احمد اعوان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ  انسٹاگرام پر مختلف اسٹوریز کے ذریعے مداحوں کو طلاق کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایک نئی زندگی کا آغاز، سنبھلنے میں وقت لگے گا لیکن زندگی نے اہم سبق سِکھا دیے ہیں۔ ایک اور اسٹوری میں حسام نے تمام تر میسجز کے جواب میں بس اتنا بتایا کہ شمائلہ نے عدالت میں ان سے خلع کا کیس دائر کیا ہے۔ زندگی بھروسے، سمجھوتے کا نام ہے، خلع یا طلاق اس کا کبھی بھی حل نہیں رہا ہے، مغرب میں چھوٹی چھوٹی بات پر لوگ الگ ہوجاتے ہیں تب ہی وہاں طلاق کی شرح 98 فیصد ہے۔

ٹیوبر نے بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں اپنے خلاف کیس کے باعث، میں ایک ہفتے سے اپنی بیٹی سے نہیں ملا ، براہ کرم آپ لوگ میرے لیے دعا کریں۔

خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل شمائلہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھی حسام کا نام ہٹا لیا تھا، البتہ یوٹیوب سے ان کا نام نہ ہٹایا تھا،تاہم اب  جوڑے نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک ساتھ اپنی تصاویر بھی ہٹا دی ہیں۔

جرم

رقم کےتنازعہ پر وکیل نے اپنے کلائنٹ کو فائرنگ سے قتل کر دیا

ملزم محمد اکرم کی فائرنگ سے مقتول نیابت کی بیٹی اور نواسی بھی زخمی ہوئے، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رقم کےتنازعہ پر وکیل نے  اپنے کلائنٹ کو فائرنگ سے قتل کر دیا

وکیل نے اپنے کلائنٹ پر مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

واقع شیخوپورہ میں پیش آیا جہاں رقم کے تنازع پر وکیل نے اپنے کلائنٹ پر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق وکیل محمد اکرم اپنے کلائنٹ کے ساتھ اسلام آباد سے واپس آ رہا تھا، رقم کے تنازع پر جھگڑا ہونے پر وکیل نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی جس سے اس کا کلائنٹ نیابت علی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا بتایاکہ ملزم محمد اکرم کی فائرنگ سے مقتول نیابت کی بیٹی اور نواسی بھی زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے وکیل کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

پاکستانی انیمیٹڈ فلم ’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ کی کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کےلئے پیش

کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کے ساتھ ’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ پاکستان کی پہلی تھری ڈی انیمیٹڈ فلم بن گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی انیمیٹڈ فلم ’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ کی کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کےلئے پیش

پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے تاریخ ساز لمحہ ہے کہ پاکستانی انیمیٹڈ فلم ’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ کی نمائش کینز فلم فیسٹیول میں ہوگی۔

کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کے ساتھ ’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ پاکستان کی پہلی تھری ڈی انیمیٹڈ فلم بن گئی جسے انٹرنیشل فیسٹیول میں ملک کی نمائندگی کا موقع ملا ہے۔

فلم کو کراچی کے انجینیوٹی پروڈکشن ہاؤس نے بنایا ہے اور یہ کلاسیکی کہانی طلسم ہوشربا سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ میں جادوئی دنیا کے اندر لیجنڈری عیار کے مختلف ایڈوینچرز کو فلمایا گیا ہے جس میں جادوئی دنیا ناظرین پر الگ ہی اثر ڈالتی ہے۔

کینز فلم فیسٹیول میں نمائش پر انیجینیوٹی پروڈکشن نے خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مریم نواز کو پنجاب کے کسانوں کے لئے 400 ارب کا کسان پیکج لانے کا اعلان

جو پیکج لا رہے ہیں تاریخ میں کسان کو اتنا بڑا پیکج نہیں ملا ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کو پنجاب کے کسانوں کے لئے 400 ارب کا کسان پیکج لانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں گندم کا کوئی بحران نہیں ہے۔ چار ماہ میں کسانوں کے لیے 400 ارب روپے کا کسان پیکج لا رہے ہیں، پنجاب میں مہنگائی کو مزید کم کریں گے۔

پھول نگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا کہنا تھا کہا کسانوں کو یقین دلاتی ہوں کہ جو پیکج لا رہے ہیں تاریخ میں کسان کو اتنا بڑا پیکج نہیں ملا ہوگا۔ گندم خریدنے میں کرپشن کے بازار گرم ہو جایا کرتے تھے، میں نے وہ راستہ بند کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگلے کچھ ماہ میں پنجاب کے تمام اسپتالوں کو بدل دیں گے۔ نواز شریف نے کہا تھا لوگوں کی پریشانیاں کم کروں گا، مہنگائی بڑھ جائے تو کم کرنا آسان نہیں ہوتا، عوام کو سستی روٹی پہنچانا میری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر شہر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے ہیں، صحت کی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کنٹینرز کو بھی صحت کی سہولیات کے لیے استعمال کرنا شروع کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ  300 رورل ہیلتھ سینٹر نئے بنارہے ہیں، تمام صحت مراکز جدید صحت کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ دو ماہ میں دیہی مرکز صحت فعال کردیا ہے،پنجاب کے شعبہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll