برطانیہ : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کےباعث نافذ لاک ڈاؤن میں مرحلہ وارنرمی کرنے کااعلان کردیا ۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے لندن میں پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 21جون تک ملک میں عائد لاک ڈاؤن کی تمام پابندیاں 4 مراحل میں ختم کردی جائیں گی ۔ پہلا مرحلہ دو حصوں پر مشتمل ہوگا اور ہر مرحلے کے درمیان 5 ہفتوں کا وقفہ ہوگا۔
برطانوی وزیراعظم کاکہنا تھا کہ 8 مارچ سے تمام اسکول کھل جائیں گےاور آؤٹ ڈور کھیلوں کی اجازت ہوگی۔ بعض اسکول ٹیسٹ کے انتظامات کے لئے کچھ تاخیر سے کھل سکتے ہیں۔ 8 مارچ سے عوامی مقامات پر 2 افراد مل کرتفریحی پروگرام بنا سکتے ہیں ۔ 29 مارچ سے 2 گھرانوں کے 6 افراد گھر سے باہر اور گارڈن میں ملاقات کرسکیں گے جبکہ ٹینس، باسکٹ بال، گالف کورس اور فٹ بال گراؤنڈ کھل جائیں گے۔ کئیر ہومز کے ہر رہائشی کو ایک شخص سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔ 29 مارچ سے لوگ اپنے علاقوں سے باہر جاسکیں گے تاہم انہیں رات گزارنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
وزیراعظم بورس جانسن نے مزید کہا کہ 12 اپریل سے دکانیں، ہیر ڈریسرز، جم، آؤٹ ڈورکھلے گا۔ 12 مارچ سے مختلف گھرانوں کے افراد بئیر گارڈن میں ملاقات بھی کرسکیں گے۔ 17 مئی سے پب، ریسٹورنٹ اور سینما کھل جائیں گے جبکہ خاندان والوں کو بھی ملاقات کی اجازت ہوگی ۔ 21 جون سے اقتصادی سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
مرحلہ وار پابندیوں کو ختم کرنے سے قبل 4 شرائط کو لازمی پورا کرنا ہوگا جن میں ویکسین پروگرام، اموات میں کمی، انفیکشن کی شرح اور نئے وائرس کی صورتحال بھی شامل ہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ حکومت باقاعدگی سے ان تمام اقدامات کا جائزہ لے گی۔ سماجی فاصلوں کو کم کرنے اور بین الاقوامی سفر کی اجازت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ویلز، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئر لینڈ لاک ڈاؤن سےمتعلق مختلف حکمت عملی اختیار کریں گے ۔
خیال رہے کہ برطانیہ میں 41 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 20 ہزارسے زائد اموات ہوچکی ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 11 کروڑ 22 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 24 لاکھ 85 ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔
نئے سال کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ نئی تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس سے تجاوز
- 20 گھنٹے قبل

سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام پر نیو ایئر نائٹ پر دھماکا، 40افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
- 20 گھنٹے قبل

گھانا : پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےنبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے کو گرفتار کرلیا
- 21 گھنٹے قبل

مایہ ناز آسٹریلوی عثمان خواجہ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- 5 منٹ قبل
.webp&w=3840&q=75)
کاروباری حضرات کیلئے اچھی خبر:نئے سال کے پہلے روز سونا ہزاروں روپے سستا
- ایک دن قبل

پلوامہ حملہ غیرملکی نہیں بلکہ بی جے پی کی سازش کا حصہ تھا، بھارتی سیاستدان کا انکشاف
- 20 گھنٹے قبل

گلوکارہ میگھا اور گلوکار مشتاق چھینہ کے سال نو پر ویڈیو سونگ ریلیز
- 20 گھنٹے قبل

سال 2025 میں کون کونسی مشہور شوبز شخصیات انتقال کر گئیں؟
- 19 گھنٹے قبل

تیل و گیس کی ترسیل کی سپلائی چین کی ڈیجیٹائز یشن سے ان مصنوعات کی سمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوگی،وزیر اعظم
- 17 گھنٹے قبل

اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلندیوں پر!انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا
- 10 منٹ قبل

دورہ لاہور کے بعدسہیل آفریدی نے کراچی جانے کااعلان کردیا
- 19 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کا معاملہ، پی ٹی آئی سینیٹر کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر
- ایک دن قبل







.webp&w=3840&q=75)