جی این این سوشل

علاقائی

آنے والا وقت غریب عوام کا ہے: حمزہ شہباز

راجن پور:اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ورہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ آنے والا وقت غریب عوام کا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آنے والا وقت غریب عوام کا ہے: حمزہ شہباز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتیں دگنا ہوچکی ہے،آج کسان پریشان ہے،کھاد کی بوری 2300 سے 7ہزارتک پہنچ گئی ہے، یہ ظلم کسان نہیں پنجاب کے ساتھ ہے، اللہ نے موقع دیا توکسانوں کی ترقی کے لیے دن رات محنت کریں گے.

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جنوبی پنجاب کےعوام کی خدمت کی جنوبی پنجاب میں سیلاب آیا تومیرے والد شہبازشریف نے یہی ڈیرے لگالیے تھے، سڑکیں، ہسپتال مسلم لیگ (ن)کی حکومت میں بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک کروڑنوکریوں کا جھانسہ دیا، عوام کومہنگائی کی بھٹی میں جھونکنے والوں کوالیکشن میں حساب دینا ہوگا، عوام 2023ء میں (ن) لیگ کو کامیاب کر کے پی ٹی آئی کو سمندر میں غرق کر دیں گے۔ 

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ بجلی، کھاد کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، مہنگائی کی بھٹی میں جھونکنے والوں کوالیکشن میں حساب دینا ہوگا، عوام 2023ء میں پی ٹی آئی کو سمندرمیں غرق کردیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ راجن پورمیں ترقیاتی کام (ن) لیگ کی حکومت میں ہوئے، موقع ملا توروجھان، ڈیرہ اسماعیل خان روڈ کوایکسپریس وے بنائیں گے۔ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے30فیصد کوٹے کوموجودہ حکومت نے ختم کردیا، اب ان کا حساب ہوگا۔

دنیا

یورپ میں40 فیصد اموات کی وجہ دل کی بیماریاں ہیں، عالمی ادارہ صحت

نمک کی مقدار 25 فیصد تک کم کرنے پر عمل درآمد سے دل کی بیماریوں پر قابو پاکر 9لاکھ جانیں بچائی جا سکتی ہیں، ہانس کلیوگ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یورپ میں40 فیصد اموات کی وجہ دل کی بیماریاں ہیں، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نےکہا ہے کہ دل کی شریانوں کے امراض یورپ میں 40 فیصد اموات کی وجہ ہیں،یہ ایک دن میں 10ہزاراور سال میں 40 لاکھ اموات کے برابر ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی یورپ برانچ کے ڈائریکٹر ہانس کلیوگ نے یورپی باشندوں پر زور دیا کہ وہ کھانے میں نمک کی مقدار کم کریں۔ انہوں نے کہاکہ نمک کی مقدار 25 فیصد تک کم کرنے پر عمل درآمد سے 2030 تک دل کی بیماریوں پر قابو پاکر 9لاکھ جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔

یورپ میں 30 سے 79 سال کی عمر کے تین میں سے ایک بالغ فرد ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے جس کی وجہ اکثر نمک کا استعمال ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ نمک کی اوسط مقدار زیادہ سے زیادہ پانچ گرام یا ایک چائے کا چمچ یومیہ ہے جبکہ ادارے کے یورپی خطے کے 53 میں سے 51 ممالک کے افراد اس سے زیادہ مقدار استعمال کرتے ہیں جس کی بڑی وجہ پروسیس شدہ کھانے اور سنیکس ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ زیادہ نمک کا استعمال بلڈ پریشر بڑھاتا ہے جس سے امراضِ قلب مثلاً دل کے دورے اور سٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ادارے نے کہا کہ یورپ میں بلڈ پریشر کے مریضوں کی تعداد پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی یورپ کی رپورٹ کے مطابق اس خطے میں خواتین کی نسبت مردوں میں امراضِ قلب سے موت کے امکانات تقریباً 2.5 گنا زیادہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

5 سال پورے کئے تو تبدیلی نظر آئے گی، مریم نواز

آئندہ پانچ سال میں پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں ہوگا جہاں مفت علاج کی سہولت نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

5 سال بعد پورے کئے تو تبدیلی نظر آئے گی، مریم نواز5 سال  پورے کئے تو تبدیلی نظر آئے گی، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت پانچ سال پورے کر گئی تو پاکستان اور پنجاب تبدیل نظر آئے گا۔

پھول نگر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پورے پنجاب میں 300 رورل ہیلتھ سینٹرز ہیں، مجھے ابھی آئے 2 ماہ ہوئے ہیں، 2 ماہ میں تو لوگ وعدے کر رہے ہوتے ہیں کہ یہ کر دیں گے وہ کر دیں گے، مریم نواز نے 2 ماہ میں پھولنگر میں نیا ہسپتال بنا دیا ہے، ہم نے کنٹینرز کے اوپر پورا ہسپتال کھڑا کر دیا ہے، آپ کے گاؤں میں ہسپتال چل کر آئے گا اور علاج کرے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے 200 کلینکس آن وہیلز آپ کی دہلیز تک پہنچ کر علاج کریں گے، کلینکس آن وہیلز کی سہولت سے 30 ہزار لوگوں کا علاج ہو چکا ہے، آئندہ پانچ سال میں پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں ہوگا جہاں مفت علاج کی سہولت نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ روٹی 25 روپے سے 15 روپے پر آگئی ہے، ہم نے پنجاب میں 590 سڑکیں بنانے کے پروگرام پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے، پنجاب کی کوئی سڑک 5 سال بعد ٹوٹی ہوئی نظر نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی ہدایت ہے غریبوں کی فلاح کیلئے کام کریں، اپنے ایم پی ایز کو کہتی ہوں پولیس والوں کی سفارشیں کرنا چھوڑ دیں، جب سیاسی بنیادوں پر پوسٹنگز ہوں گی تو پولیس پرفارمنس نہیں دے سکتی، مجھے پنجاب کے 13 کروڑ عوام کا مفاد زیادہ عزیز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی نوازشریف کی حکومت آتی ہے سازش کے ذریعے ختم کر دی جاتی ہے، اب نوازشریف کی چوتھی حکومت میں ترقی کا سفر شروع ہوا ہے، اس کو رکنے نہیں دینا، شہباز شریف اور مریم، نوازشریف کے سپاہی ہیں، حکومت نوازشریف کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل شرائط پر فلسطینیوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہے، امریکی سینیٹر

غزہ میں جنگ کے اگلے دن کے بارے میں سوچنے سے پہلے حماس کو ختم کرنا ہوگا، گراہم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل شرائط پر فلسطینیوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہے، امریکی سینیٹر

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے مستقبل کے لیے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے تیار ہے۔ غزہ میں جنگ کے اگلے دن کے بارے میں سوچنے سے پہلے حماس کو ختم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل غزہ میں اپنا مشن پورا نہیں کرتا تو حماس مختلف شکلوں میں واپس آ سکتی ہے۔

امریکی سینیٹر نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی پر جوہری بم گرانا چاہیے، لیکن میں نے کہا کہ حماس سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ جتنی جلدی ممکن ہو اسرائیل کواپنا مشن مکمل کرنا چاہیے۔

امریکی سینیٹرنے غزہ میں فلسطینیوں کے لیے بہتر مستقبل کی تعمیر کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے رہنماکرپٹ ہیں۔

گراہم نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا واضح وژن ہے جو مشرق وسطیٰ کا چہرہ بدل دے گا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دو ریاستی حل کے بارے میں واضح موقف رکھتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد امریکہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں اور میں ان کی حمایت کرتا ہوں۔ ولی عہد ایک معاہدے اور دو ریاستی حل کے لیے سکیورٹی کی ضمانتیں چاہتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کی تمام درخواستوں کے حوالے سے بہترین ضمانت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll