جی این این سوشل

پاکستان

کورونا وبا : ملک میں مزید50 اموات، ایک ہزار196نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50مریض انتقال کرگئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 196کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا وبا : ملک میں مزید50 اموات، ایک ہزار196نئے کیسز رپورٹ
کورونا وبا : ملک میں مزید50 اموات، ایک ہزار196نئے کیسز رپورٹ

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کی دوسری  لہر جاری ہے ،   نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید50افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد12 ہزار708ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 665 ہے،اب تک کورونا کے5لاکھ 74 ہزار 580 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ۔

 

 پنجاب

 پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد  ایک لاکھ 68 ہزار 891 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار269 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 56 ہزار 741ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار301افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 71 ہزار 282ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2050افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار004 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 199 مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 43 ہزار 753جبکہ اموات کی تعداد 494تک جاپہنچی ۔ 

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 954افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 102افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار 955ہوچکی ہے جبکہ293 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے،  این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں1964 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں  ۔  ملک بھر میں اب تک 5 لاکھ 38 ہزار 207مریض کوروناکوشکست دےچکے ہیں ۔گزشتہ  24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 38 ہزار 453 افراد ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 87لاکھ90ہزار986ٹیسٹ ہوچکےہیں۔

جرم

بنوں میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

فائرنگ سے ملک شادی خیل، عجب خان، اجمل اور ایک خاتون جاں بحق جبک چار افراد زخمی بھی ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنوں میں  گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

بنوں کے علاقے جانی خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی ملک سمیت چار افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ سین تنگہ ویکی میں رونما ہوا جس میں نامعلوم مسلح افراد نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ملک شادی خیل، عجب خان، اجمل اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت چار افراد زخمی بھی ہوئے۔

اس سے قبل بنوں میں گزشتہ روز پولیس چوکی سے سات اہلکاروں کے اغوا کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ڈی پی او کے مطابق مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پی ایس ایکس میں ایک اور تاریخی دن، 100 انڈیکس نئی  بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

100 انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے 95448 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ایس ایکس میں ایک اور تاریخی دن، 100 انڈیکس نئی  بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ایک اور تاریخی دن، 100 انڈیکس نئی  بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 452 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے 95448 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن مارکیٹ میں شروع ہونے والا تیزی کا رجحان غالب رہنے سے ہنڈرڈ انڈیکس میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر پی ایس ایکس میں 905 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ ہوئی، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 95901 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کار جحان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مسلسل تیزی اور اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل قائم ہونے والے ریکارڈز سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہیں۔ گزشتہ ہفتوں میں پی ایس ایکس میں بلندی کے کئی ریکارڈز قائم ہو چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

24 نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہورہی ہے، فیصل واوڈا

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سب ڈرامہ بازی ہورہی ہے، سابق وفاقی وزیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

24 نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہورہی ہے،  فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کچھ عناصر ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سب ڈرامہ بازی ہورہی ہے لیکن 24 نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہورہی ہے۔

اسلام آباد میں سینیٹر فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی بھی کسی ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کی لیکن بیرون ملک سے پاکستانی معاملات میں مداخلت کی جارہی ہے، دیگر ممالک اپنے کام سے کام رکھیں۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی تو بہت جگہ ہورہی ہے، کوئی آواز کیوں نہیں اٹھاتا، عافیہ صدیقی کے کیس پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی، فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تو کوئی خط نہیں لکھا گیا، کیا امریکا کو پاکستان میں دہشت گردی نظر نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ بتایا جائے پاکستان میں کہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، بانی پی ٹی آئی کے لیے سب ڈرامہ کررہے ہیں، ہر ماہ کال تبدیل ہوتی رہتی ہے، تاریخ تبدیل ہوئی تو کوئی حیرت نہیں ہوگی، ابھی نومبر میں کال ملی ہے یہ پھر جنوری میں جائے گی۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈال کر مراعات لی جارہی ہیں اور یہ ان کی آخری کال ہے، اسمبلیوں کو مداخلت روکنے کیلیے فرنٹ فٹ پر کردار ادا کرنا ہوگا، بتایا جائے علی امین گنڈاپور آج کیا پیغام لے کر اڈیالہ گئے۔

سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو کوئی اجازت نہیں دی جائے کہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے، یہ ہماری ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ پاکستان آج یہاں پر کھڑا ہے، آپ تجاویز دیں، مداخلت برادشت نہیں ہوگی۔ بانی کا سودا کرکے پی ٹی آئی رہنما ریلیف مانگ رہے ہیں، یہ اپنے بانی کے لیے مزید مشکلات پیدا کررہے ہیں، پی ٹی آئی میں مخصوص ٹولہ اور ان کے بچے پیسے کمارہے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ 24 نومبر کو ہی کیوں احتجاج کی کال دی کیوں کہ 25 کو عمران خان پر فرد جرم عائد کی جائے گی تاہم 24 نومبر کو کوئی رہائی نہیں مل رہی ہے جب کہ جیسے 26ویں ترمیم آئی ویسے ہی 27ویں ترمیم بھی ٹھوک بجاکر ہوجائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll