جی این این سوشل

کھیل

پاکستان سپرلیگ :اسلام آباد یونائیٹڈ اورکراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا

کراچی :پاکستان سپرلیگ سیزن 6 کےچھٹے میچ میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائے گا،جس میں دفاعی چیمپئن کراچی اوراسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان سپرلیگ :اسلام یونائیٹڈ اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا
پاکستان سپرلیگ :اسلام یونائیٹڈ اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا

تفصیلات کے مطابق   پی ایس ایل سیزن 6 میں  دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔  کراچی کنگز عما د وسیم  کی قیادت  میں جبکہ  شاداب خان کی کپتانی میں اسلام آباد یونائیٹڈ  میدان میں اتریں گی ۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں عامر یامین ، ارشد اقبال ، بابر اعظم ، کولن انگرام ، عماد وسیم ، محمد عامر ، شرجیل خان ، وقاص مقصود ، چاڈوک والٹن ، ڈین کرسچن ، دانش عزیز ، جو کلارک ، محمد نبی ، محمد الیاس ، نور احمد ، قاسم اکرم ، ذیشان ملک شامل ہیں ۔

اسلام آباد  یونائیٹڈ اسکواڈ میں کپتان شاداب خا ن ، ایلکس ہیلز ، فل سالٹ ، حسین طلعت ، آصف علی ، افتخار احمد ، لیوس گریگری ، فہیم اشرف ، ظفر گوہر ، حسن علی اور محمد وسیم شامل ہیں ۔

پی  ایس ایل سیزن 6 میں دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں ،   کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ ملتان سلطانز کو شکست دے چکا ہے ۔

پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندر کی پہلی، کراچی کنگز کی دوسری اور اسلام آباد یونائیٹڈ  کی ٹیم کی تیسری پوزیشن پر ہے جبکہ پشاور زلمی چوتھے نمبر پر آچکا ہے ۔

گزشتہ روز  پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 6 کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 6وکٹوں سے شکست  دی تھی ۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں تماشائیوں کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر نے  ایس او پیز جاری کردی  گئی ہیں۔ جس کے تحت اسٹیڈیم میں آنے والوں کو ایک میٹر کے فاصلےپر بیٹھنا ہوگا۔گراؤنڈ کے اندر اور باہر فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

واضح رہے کہ سپر لیگ میں چھ اسلام آباد یونائیٹڈ، دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ٹائٹل کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی۔  سپر لیگ سیزن 6 کا  یہ ایونٹ دو مرحلوں میں کھیلا جائےگا۔ 20 فروری سے 7 مارچ تک میچز کراچی میں ہونگے۔ دس مارچ سے دوسرا مرحلہ لاہور میں شروع ہوگا، جبکہ ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔کورونا وباء کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کراچی اور لاہور میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صحت

خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ، ملک میں مجموعی تعداد 50 ہو گئی

ضلع ٹانک میں یہ پولیو کا دوسرا کیس ہے، جبکہ ملک میں پولیو کے کیس کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ، ملک میں مجموعی تعداد 50 ہو گئی

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے  ایک بچی میں پولیو وائرس  کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے تصدیق کر دی ہے۔

ضلع ٹانک میں یہ پولیو کا دوسرا کیس ہے، جبکہ ملک میں پولیو کے کیس کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی ہے۔

 لیب کے مطابق جمع کردہ نمونوں سے الگ تھلگ وائرس کی جینیاتی سیکوینسنگ سے واضح ہوا ہے کہ یہ جولائی میں اسی ضلع میں پائے جانے والے ڈبلیو پی وی 1 سے جینیاتی طور پر منسلک ہے۔

واضح رہے کہ اب تک بلوچستان سے 24، سندھ سے 13، خیبر پختونخوا سے 11 اور پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو کا  ایک، ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم کی زیر صدارت   اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت سمیت تمام وزرائے اعلیٰ، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی زیر صدارت   اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

 نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف صدارت کریں گے۔

اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت اور متعلقہ وفاقی وزرا شرکت کریں گے، تمام وزرائے اعلیٰ، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے، امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صورتحال زیر غور آئے گی۔

صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر غور ہوگا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا، شرکا کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان

ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے کے لئے 68 ہزار سے زیادہ طلبہ نے درخواستیں جمع کروا دیں، ترجمان محکمہ تعلیم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت کا طلباء  کیلئے  ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کو وظائف دینے کے لئے 130 ارب روپے کا ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان کر دیا۔

 ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے کے لئے 68 ہزار سے زیادہ طلبہ نے درخواستیں جمع کروا دیں، سکالرشپ سکیم میں 65 یونیورسٹیوں، 359 کالجز اور 12 میڈیکل کالجز کے طلبہ نے اپلائی کیا۔

انہوں نے کہا کہ 130 ارب روپے کا ہونہار سکالرشپ پروگرام تعلیم دوست اور وزیراعلیٰ کا شاندار اقدام ہے، سکیم کے تحت 68 ڈسپلن/ مضامین کے طلبہ کو سکالرشپ دی جائے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ہر سال 30 ہزار طلبہ کو سکالر شپ ملے گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا سکالر شپ سکیم میں انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگرام کے طلبہ کی 4 سے 5 سال تک کی مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی، سکالر شپ پروگرام سے 22 سال سے کم عمر اور 3 لاکھ سے کم آمدن والے پنجاب کے شہری مستفید ہو سکیں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll