جی این این سوشل

پاکستان

کپتان کے اپنے کھلاڑی نے تحریک انصاف پر بڑا الزام لگا دیا

کراچی : حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف پرسینیٹ الیکشن میں پارٹی ٹکٹ فروخت کرنے کابڑا الزام لگ گیا ،پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے کہا کہ تحریک انصاف نے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ کا ٹکٹ 35 کروڑ میں بیچا ، چھ ماہ پہلے آنے والے ممبر کو کس بنیا دپر ٹکٹ دیا گیا ؟

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کپتان کے اپنے کھلاڑی نے تحریک انصاف پر بڑا الزام لگا دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این کے مطابق اس بار سوال اٹھانے والے کوئی اور نہیں بلکہ پی  ٹی آئی سندھ کے رہنما لیاقت جتوئی ہیں ، دادو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت جتوئی نے کہا کہ پارٹی میں 6 ماہ قبل شامل ہونے والے سیف اللہ ابڑو کو کس بنیاد پر سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا؟ پی ٹی آئی نےسیف اللہ ابڑوکوٹکٹ 35کروڑمیں بیچاگیا، ان کا کہنا تھاکہ ٹکٹ بانٹنے میں اقرباپروری کی گئی،  لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ تین چارلوگ بیٹھ کرٹکٹ بانٹ رہے تھے،  سندھ کےفیصلےگورنرہاؤس میں کیےجارہےہیں ، پارٹی کی طرف سے نظرانداز کرنے پروزیراعظم کوخط لکھ دیا،انہوں نے مسلسل نظراندازکرنےپرراستےالگ  ہونے کی دھمکی بھی دیدی۔ 

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما سیف اللہ ابڑو نےسنگین الزام لگانے پرلیاقت جتوئی کودوہزار ملین روپے کا  ہتک عزت کا  قانونی نوٹس بھیج دیا،جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے لیاقت جتوئی کے الزام کو بیہودہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے دعوے کا ثبوت دیں ،ثبوت نہ دے سکے تو پارٹی ان کے خلاف ایکشن لے گی۔واضح رہے کہ سیف اللہ ابڑو تحریک انصاف کے سندھ سےٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر امیدوار تھے تاہم کاغذات نامزدگی مستر دہونے پر  سینٹ الیکشن کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ 

 

پاکستان

عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی تیاریاں مکمل، آج افتتاح ہو گا

آج وزیراعظم دفاعی نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی تیاریاں مکمل، آج افتتاح ہو گا

ایکسپو سینٹر کراچی میں عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ آج وزیراعظم دفاعی نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

12 ویں آئیڈیاز 2024، 19 سے 22 نومبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری رہے گی، چار روزہ نمائش میں ملک میں تیار کی گئی دفاعی مصنوعات پیش کی جائیں گی. نمائش میں پاکستان کا تیار کردہ جدید لڑاکا ڈرون شاہپرتھری بھی متعارف کرایا جائیگا جبکہ ساتھ ہی جدید ٹیکنالوجی سے لیس دفاعی مصنوعات اور ساز و سامان کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ڈیپو کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر علی عادل کے مطابق یہ نمائش دفاعی صنعت کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ خطے میں دفاعی ساز و سامان کی سب سے بڑی نمائش ہے، اس بار نمائش میں 55 ممالک کے 330 غیر ملکی نمائش کنندگان اور 33 وفود شرکت کر رہے ہیں۔

کموڈور اعتزاز خالد نے بتایا کہ ایران، اٹلی، اور یوکرین پہلی بار اس نمائش میں شامل ہو رہے ہیں، جبکہ چین اور ترکی کیلئے خصوصی تین پویلین بنائے گئے ہیں۔

آئیڈیاز دفاعی نمائش ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہے، چار روزہ نمائش کے دوران سرشاہ سلیمان روڈ حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم تک صبح 7 سے شام 7 بجے تک بند رہے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر شدید بیمار، بیٹے کی اعلیٰ حکام سے علاج  کیلئے اپیل

پی سی بی اور حکومت علاج کےلئے تعاون کرے تاکہ ان کا علاج اچھے طریقے سے ہو سکے، بیٹا نعمان نذیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر شدید بیمار، بیٹے کی   اعلیٰ حکام سے علاج  کیلئے اپیل

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر کی طبعیت خراب ہونے پر ان کے بیٹے نعمان نذیر  نے پی سی بی اور اعلیٰ حکام سے علاج  کیلئے اپیل کردی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونئیر شدید علیل ہوگئے ہیں ، ان کے صاحبزادے نے بتایا کہ شدید بیماری کے باعث ان کے پیٹ میں پانی بھرنے لگا ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر 5 سال قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹرکے بیٹے نعمان نذیر نے بتایا کہ محمد نذیر جونئیر کو اس وقت فوری بہترین علاج کی ضرورت ہے، گذشتہ تین چار برس سے میں خود ان کا علاج کرا رہا ہوں، میری چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل ہے کہ میرے والد کے علاج کیلئے فوری اقدامات کریں۔

نعمان نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے بھی ان کے ساتھ بہت تعاون کیا ہے لیکن اس وقت انہیں انتہائی نگہداشت کی اشد ضرورت ہے اس لیے اب پی سی بی اور حکومت اس حوالے سے تعاون کرے تاکہ ان کا علاج اچھے طریقے سے ہو سکے،  والد کو پہلے سے زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہے ۔ 

یاد رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر نے پاکستان کیلئے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں اور نذیر جونیئر نے مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان کی ترسیلات زرمیں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے24فیصد کا نمایاں اضافہ

پاکستان کی سالانہ ترسیلات زر اکتوبر2024 میں 24 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب ڈالر رہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی ترسیلات زرمیں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے24فیصد کا نمایاں اضافہ

پاکستان کی ترسیلات زر میں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے 24 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کی معیشت کو مستحکم رکھنے میں ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے، پاکستان کی سالانہ ترسیلات زر اکتوبر2024 میں 24 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب ڈالر رہیں، پاکستان کو اکتوبر میں سعودی عرب سے 766.7 ملین ڈالر ، یو اے ای سے 620.9 ملین ڈالر، اور برطانیہ سے 429.5 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئے۔

جولائی تا اکتوبر2025 میں مجموعی ترسیلات زر 35 فیصد بڑھ کر 11.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، پاکستانی ترسیلات زرمیں تواتر کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کنٹرول کرنے میں معاونت ہوئی ، ترسیلات زر میں اضافے کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر اور معاشی استحکام میں بہتری آئی۔

ترسیلات زر میں اضافے کا سبب ڈیٹا کی ڈیجیٹائزیشن اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہے،ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ترسیلات زر میں اضافے سے پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں اور انفراسٹرکچر کو فروغ دے گا۔    

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll