جی این این سوشل

تفریح

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے بھی "پاوری" کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کر دی

ممبئی : معروف بالی ووڈ ادکار رنویر سنگھ بھی ’پاوری گرل‘ کے فین بن گئے، بھارتی اداکارکی "پاوری ہورہی ہے" پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے بھی "پاوری" کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کر دی
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے بھی "پاوری" کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کر دی

اداکار رنویر سنگھ نے انسٹا گرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دنانیر کے انداز کے ساتھ کہ رہے ہیں کہ ’’یہ ہمارا گاجر کا حلوہ ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پر پارٹی ہو رہی ہے‘‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by 1st insta fc he followed🙈❤ (@ranveersingh.india.fc)

اس سے قبل بالی وڈ اداکار شاہد کپور، رندیپ ہدا اور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھی پاکستان کی پارری گرل دنانیر کا سا انداز اپنا لیا اور وائرل ویڈیو کے جیسی میمز شیئر کیں تھیں۔ 

واضح رہے کہ دنانیر کی وائرل ہونے والی عام سی ویڈیو ’’پاوری ہو رہی‘‘ اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان اور بھارت کے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پاکستانی فن کاروں نے بھی اسی انداز کے ساتھ اپنی ویڈیوز جاری کیں لیکن اس ویڈیو کا سحر اس حد تک بڑھ گیا کہ بالی ووڈ فنکار بھی دنانیر کی طرح ویڈیو بنائے بنا نہ رہ سکے۔

 

 

تجارت

پاکستان کی ترسیلات زرمیں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے24فیصد کا نمایاں اضافہ

پاکستان کی سالانہ ترسیلات زر اکتوبر2024 میں 24 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب ڈالر رہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی ترسیلات زرمیں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے24فیصد کا نمایاں اضافہ

پاکستان کی ترسیلات زر میں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے 24 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کی معیشت کو مستحکم رکھنے میں ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے، پاکستان کی سالانہ ترسیلات زر اکتوبر2024 میں 24 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب ڈالر رہیں، پاکستان کو اکتوبر میں سعودی عرب سے 766.7 ملین ڈالر ، یو اے ای سے 620.9 ملین ڈالر، اور برطانیہ سے 429.5 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئے۔

جولائی تا اکتوبر2025 میں مجموعی ترسیلات زر 35 فیصد بڑھ کر 11.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، پاکستانی ترسیلات زرمیں تواتر کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کنٹرول کرنے میں معاونت ہوئی ، ترسیلات زر میں اضافے کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر اور معاشی استحکام میں بہتری آئی۔

ترسیلات زر میں اضافے کا سبب ڈیٹا کی ڈیجیٹائزیشن اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہے،ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ترسیلات زر میں اضافے سے پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں اور انفراسٹرکچر کو فروغ دے گا۔    

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024:اسلام آباد اور کراچی میں دفعہ 144 نافذ

کراچی میں حفاظتی اقدامات کے تحت مظاہروں اور ریلیوں پر 7 روز کیلئے پابندی عائد کردی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024:اسلام آباد اور کراچی میں دفعہ 144 نافذ

کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے موقع پر حفاظتی اقدامات کے تحت مظاہروں اور ریلیوں پر 7 روز کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی میں کسی بھی قسم کے سیاسی جلسے، جلوس یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی، 5 یا اس سے زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد ہوگی، حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

آئیڈیاز 2024 کے موقع پر حفاظتی اقدامات کے تحت کراچی میں مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی، لگا دی گئی ہے۔ کراچی میں 18 سے24 نومبر تک احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی رینج کے ایڈیشنل آئی جی پولیس کی درخواست پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے 7 روز کیلئے شہری حدود میں دفعہ 144 کے تحت عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔

اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 کے تحت 5 یا زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے، اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

جسٹس عائشہ ملک نےکہا کہ پہلے بتایا جائے درخواست گزار کا کونسا بنیادی حق متاثرہوا ہے، آئین کے کن آرٹیکلزکی خلاف ورزی ہو رہی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نےالیکشن میں 50 فیصد سےزائد ووٹ لینے والےامیدواروں کو کامیاب قراردینےکی درخواست کو آئینی بینچ نے 20 ہزارجرمانہ عائد کرکےخارج کردی۔
سپریم کورٹ کےجسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے آج بھی مختلف مقدمات کی سماعت کی۔
الیکشن میں 50 فیصد سےزائد ووٹ لینے والےامیدواروں کو کامیاب قرار دینے کی درخواست پر سماعت کےدوران جسٹس محمد مظہر نے کہا کہ کس آئینی شق کےتحت امیدوار کے لیے الیکشن میں 50 فیصد ووٹ لینا لازمی قرار دیا جائے، الیکشن میں ڈالے ووٹوں پر کامیاب امیدوار کا فیصلہ ہوتا ہے، ووٹرز ووٹ ڈالنے نہ جائےتو ان کا کیا ہو سکتا ہے۔
جسٹس عائشہ ملک نےکہا کہ پہلے بتایا جائے درخواست گزار کا کونسا بنیادی حق متاثرہوا ہے، آئین کے کن آرٹیکلزکی خلاف ورزی ہو رہی ہیں۔
جسٹس جمال مندوخیل نےریمارکس دیے کہ اگر نیا قانون بنوانا ہے تو سپریم کورٹ کے پاس اختیار نہیں،درخواست گزار اکرم نے مؤقف اپنایا کہ سارے بنیادی حقوق اس درخواست میں اٹھائے سوال سے جڑے ہیں،ہماری زندگی کا فیصلہ پارلیمنٹ کرتی ہے۔
جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ زندگی کا فیصلہ توپاریمنٹ نہیں کرتی،جسٹس مسرت ہلالی نےریمارکس دیے کہ تمام لوگوں کو ووٹ کا حق ہے، پولنگ کے دن لوگ ٹی وی دیکھتےہیں ، ووٹ ڈالنےنہیں جاتے، ووٹرزووٹ نہ ڈالیں تو یہ ووٹرز کی کمزوری ہے۔ 
جسٹس مندوخیل نےاستفسار کیا کی آپ نے فروری 2024 کے الیکشن میں ووٹ کاسٹ کیا، درخواست گزارمحمد اکرم نے کہا کہ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا،جسٹس مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آپ پھر آٸین کی توہین کررہے ہیں۔
دوران سماعت آئینی بینچ کی طرف سے 20 ہزار جرمانہ عائد کرنے پر درخواست گزار نے عدالت سےتکرار کی اور مؤقف اپنایا کہ جرمانہ کم ازکم 100 ارب کریں تاکہ ملک کا قرضہ کم ہو جس پر بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نےریمارکس دیے کہ 100 ارب کا جرمانہ دینے کی آپکی حیثیت نہیں۔

اس کےعلاوہ سپریم کورٹ آئینی بنچ نے آزاد امیدواروں کو سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا پابند بنانے سےمتعلق درخواست غیر موثر ہونےکی بنیاد پر نمٹا دی۔
آئینی بنچ نے الیکشن میں 50 فیصد سےزائد ووٹ لینے والے امیدواروں کو کامیاب قرار دینےکی درخواست کو آئینی بینچ نے 20 ہزار جرمانہ عائد کرکے خارج کردی۔
آئینی بینچ نے انکم لیوی ٹیکس ایکٹ 2013 کےخلاف 1178 مقدمات میں نوٹسز کی تعمیل بذیعہ اخبار مشتہر کروانےکا حکم دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتےسپریم کورٹ کےآئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل سمیت مجموعی طور پر 2 ہزار سےزائد مقدمات رواں ہفتے سماعت کے لیےمقرر کیے تھے۔
اس سے قبل آئینی بینچ نےاپنی پہلی عدالتی کارروائی کے دوران سابق چیف جسٹس، انتخابات 2024 اورپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) دور کی قانون سازی سے متعلق درخواستیں مسترد کردی تھیں جب کہ کئی درخواست گزاروں پرجرمانے بھی عائد کیےتھے۔
5 نومبر کو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کیا گیا تھا۔
26ویں ترمیم کی روشنی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کاپہلا اجلاس ہوا تھا،جس میں آئینی بینچز میں ججز کی نامزدگی پر غور کیا گیا۔
جسٹس امین الدین کےتقررکی حمایت میں 12 رکنی کمیشن کے 7 ارکان نے ووٹ دیا تھا جبکہ 5 ارکان نےمخالفت کی تھی۔
اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ چیف جسٹس نےآئینی بینچ کے لیے مخصوص مدت کے تعین کا مشورہ دیا تھا،اجلاس کے دوران آئینی بینچ کی تشکیل کے معاملے پر ووٹنگ کرائی گئی،کمیشن کے 12 میں سے 7 ارکان نے 7 رکنی آئینی بینچ کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll