لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ میں تبدیلی کردی گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق فخر زمان کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے ، سرفراز احمد کی قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، اعظم خان کو ڈراپ کر کے سرفراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے،حیدر علی کو بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔خوشدل شاہ اور فاسٹ باولر شاہنواز داہانی ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سانحہ گریٹر اقبال پارک کیس میں نیا موڑ
Three changes made in Pakistan's @T20WorldCup squad! Haider Ali, Sarfaraz Ahmed and Fakhar Zaman included in the final 15.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 8, 2021
More details: https://t.co/eZ9T7RGjfw#HarHaalMainCricket | #T20WorldCup pic.twitter.com/A9Z4MGsmE8
خیال رہے کہ 6 ستمبر 2021 کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا تھا، چیف سلیکٹر محمد وسیم پریس کانفرنس میں کھلاڑیوں کے ناموں کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے شاداب خان نائب کپتان ہونگے ۔
پندرہ رکنی اسکواڈ میں پانچ بیٹسمین، 2 وکٹ کیپرز، چار آل راؤنڈرز اور چار فاسٹ باؤلرز شامل تھے ۔ قومی سکواڈ میں بابراعظم ،شاداب خان، آصف علی ، حسن علی ، اعظم خان، حارث روف ، عماد وسیم ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ، محمد نواز، محمدرضوان، محمد وسیم، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود شامل تھے ۔ ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل تھے ۔
اسکواڈ میں فہیم ، اشرف اور فخر زمان کو ڈراپ کر دیا گیا تھا جبکہ شعیب ملک اور وہاب ریاض، سرفراز احمد بھی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکےتھے ۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم میگا ایونٹ اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کیخلاف کھیلنا ہے ۔ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز 17 اکتوبر سے یو اے ای میں ہوگا۔

امریکہ نے بگرام ائیر بیس کی واپسی کےلیے مذاکرات کی تصدیق کر دی
- 6 گھنٹے قبل

کرکٹرشان مسعود کےچچا اور سابق وفاقی وزیرڈاکٹر وقار مسعود انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل

بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں پر اسرار طور پر مارا گیا
- 2 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی کارروائی میں چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشتگرد مارے گئے
- 4 گھنٹے قبل

فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ کی آمدنی کا 25فیصد سیلاب زدگان کو دیا جائے گا،پروڈیوسر کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

سروائیکل ویکسین سے متعلق منفی پروپیگنڈا، وزیر صحت نے بیٹی کو ویکسین لگوا دی
- ایک گھنٹہ قبل

بابا گرو نانک دیو جی کے 486ویں جوتی جوت کی تین روزہ تقریبات کا آج سے آغاز
- 6 گھنٹے قبل

حافظ آباد میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
- 8 منٹ قبل

پاکستان اور چین کا اشتراک، تین اہم مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط
- 5 گھنٹے قبل

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیش رفت، مرکزی ملزم پر فرد جرم عائد
- 3 گھنٹے قبل
مہنگا سونامزید مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

شدید سیلابی صورتحال سے پنجاب میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپور ٹ جاری
- 4 گھنٹے قبل