جی این این سوشل

تجارت

سری لنکاکے سرمایہ کارگوادرسے استفادہ کرسکتے ہیں: مشیر تجارت

کولمبو: مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان 2 سال میں بدل چکا ہے ،سری لنکاکے سرمایہ کارگوادرسے استفادہ کرسکتے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سری لنکاکے سرمایہ کارگوادرسے استفادہ کرسکتے ہیں: مشیر تجارت
سری لنکاکے سرمایہ کارگوادرسے استفادہ کرسکتے ہیں: مشیر تجارت

کولمبو میں پاک سری لنکاٹریڈاینڈانویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ کانفرنس کامقصد دوطرفہ تجارت کوفروغ دیناہے،کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مواقع فراہم کرےگی۔

مشیر تجارت نے کہاکہ دونوں ممالک تجارت میں مستقبل کومحفوظ بناسکتے ہیں،افغانستان،خطے میں تجارت کی بحالی کیلئے کردارداداکررہے ہیں، افغانستان،ازبکستان کوبراستہ گوادربرآمدات کی پیشکش کی،عبدالرزاق داؤد کاکہناتھا کہ کوروناکے دوران بھی پاکستان کی معیشت بہتررہی ،سرمایہ کاری کے حوالے سے سری لنکاکے وزیرتجارت سے ملاقات ہوئی،تجارتی فروغ خطے کےساتھ ساتھ سری لنکاکیلئے بھی سودمندہوگا۔

مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے باوجود پاکستان کی تجارت میں اضافہ ہوا، پاکستان میں آج صنعتی گروتھ عروج پر ہے،اگر ہم عزم کیساتھ آگے بڑھیں تو ترقی کے عظیم مواقع حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کیساتھ 2005 میں معاہدہ کیا گیا جس کے بعد ہماری برآمدات دوگنا ہوئی،لیکن ہم چاہتے ہیں کہ یہ اس سے بھی ذیادہ بہتر ہو۔ 

 

 

کھیل

کینگروز نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دے کر وائٹ واش کر دیا

آسٹریلیا نے 117 رنز کا ہدف  با آسانی بارہویں اوورمیں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینگروز نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دے کر وائٹ واش کر دیا

ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میں کینگروز نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کر دیا،آسٹریلیا نے 3 میچوں کی سیریز  تین صفر سے اپنے نام کر لی۔

آسٹریلیا نے 117 رنز کا ہدف  با آسانی بارہویں اوورمیں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹونیس نے شاندار بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے27گیندوں پر 61رنز کی برق رفتا ر اننگز کھیلی، جبکہ کپتان جوس انگلس 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی، عباس آفریدی اور جہانداد خان نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا جو کہ درست ثابت نہ ہو سکا اور پوری ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کی طرف سے بابر اعظم 41 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ باقی کوئی کھلاڑٰی خاطر خواہ کارگردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا،حسیب خان 24  شاہین آفریدی نے 16اور عرفان خان نیازی 10بنائے۔

کینگروز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو 117 رنز تک ہی محدود رکھا، آسٹریلیا کی جانب سے ایرون ہیرڈی نے تین ایڈم زیمپا، سپنسر جانسن  نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایلس اور بریٹ لیٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

جی ایچ کیو حملہ کیس میں زلفی بخاری، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر سمیت 23 ملزمان اشتہاری قرار

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے ڈی جی پاسپورٹ کو احکامات جاری کر دیئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جی ایچ کیو حملہ کیس میں زلفی بخاری، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر سمیت 23 ملزمان اشتہاری قرار

جی ایچ کیو حملہ کیس میں زلفی بخاری، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر سمیت 23 ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے ڈی جی پاسپورٹ کو احکامات جاری کر دیئے گئے۔


اشتہاری ملزمان کی جائیداد ضبطگی کے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے، بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے تمام ملزمان کے پاسپورٹس کو ناقابل استعمال قرار دیدیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی حکومت کی جانب سے  اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ

شہر  میں جلسے جلوسوں اور مجالس پر مکمل طور پر پابندی ہو گی،دفعہ 144 کا نفاذ آج سے 2 ماہ تک ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت کی جانب سے  اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ

وفاقی حکومت کی جانب سے  اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذکر دی گئی ،اس  حوالے حکومت سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 
نوٹیفکیشن کے مطابق  کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سیاسی جماعتیں اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتی ہیں،جس کی وجہ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال متاثر ہو سکتی ہے،امن و امان کو بحال رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کئی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید  کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بلخصوص ریڈ زون میں دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے،اس دوران شہر  میں جلسے جلوسوں اور مجالس پر مکمل طور پر پابندی ہو گی،دفعہ 144 کا نفاذ آج سے 2 ماہ تک ہو گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll