اسلام آباد : ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران وائرس کے 43 ہزار 578ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 2.34فیصد رہی۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 1021 نئے کیسز سامنے آئے اور 21اموات کی تصدیق ہوئی۔ملک میں اموات کی مجموعی تعداد28ہزار173ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12لاکھ 60ہزار669تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد41ہزار 071ہوگئی ۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ : بس کی رکشے کو ٹکر، رکشہ ڈرائیور سمیت 4طلبہ جاں بحق
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4لاکھ 36ہزار 720 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 12ہزار 800 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 63ہزار703 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 7 ہزار 505افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 76ہزار194 ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 5657افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 33ہزار092 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 350مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 241جبکہ اموات کی تعداد935 تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 10ہزار 359 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ186افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد34ہزار360 ہوچکی ہے جبکہ 740 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں 1683افرادکوروناسےصحت یاب ہوچکے، ملک بھر میں اب تک11لاکھ91 ہزار425 مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

کراچی:نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
- 2 گھنٹے قبل

چکن گونیا وائرس کی ایک بڑی عالمی وباء پھوٹنے کا خطرہ ، عالمی ادارہ صحت نےخبردار کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

9 مئی کیسز میں مفروز حماد اظہر والد کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان شاہینز کا دورہ انگلیڈ کا فاتحانہ آغاز، کاؤنٹی الیون کو پانچ وکٹوں سے شکست
- 5 گھنٹے قبل

برطانوی گلوکار اوزی اوسبورن 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 5 گھنٹے قبل

ضلع اورکزئی میں ڈیوٹی سے انکار پر42 پولیس اہلکاروں معطل
- 5 گھنٹے قبل

حکومتِ پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران 26 ارب ڈالر سے زائد غیر ملکی قرضہ لیا
- 4 گھنٹے قبل

امریکا کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت، ٹرمپ کی اوباما پر شدید تنقید
- 3 گھنٹے قبل

امریکا اور پاکستان کا مسئلہ کشمیر پر ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ، جمعہ کو پاکستانی رہنما سے اہم ملاقات
- 4 گھنٹے قبل

فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر امریکا نے یونیسکو سے علیحدگی کا اعلان کردیا
- 5 گھنٹے قبل

دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، کون سا ملک پہلے نمبر پر ہے؟
- 38 منٹ قبل

ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، ہلاکتیں 234 تک جا پہنچیں
- 3 گھنٹے قبل