جی این این سوشل

کھیل

اسلام آبادیونائیٹڈ کی کراچی کنگز کو5وکٹوں سے شکست

کراچی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل6)کے چھٹے میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو5وکٹوں سے شکست دے دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آبادیونائیٹڈ کی کراچی کنگز کو5وکٹوں سے شکست
اسلام آبادیونائیٹڈ کی کراچی کنگز کو5وکٹوں سے شکست

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن 6 کے چھٹے میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ اور کراچی کنگزآج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں جس میں اسلام آبادیونائیٹڈ نے کراچی کنگزکیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا۔اننگز کا آغاز شرجیل خان اور بابر اعظم نے کیا اور دونوں نے 176رنز کی ریکارڈ شراکت داری قائم کی اور دونوں نے پی ایس ایل میں سب سے بڑی شراکت داری کا ریکارڈ بھی توڑ دیا،شرجیل خان نے پی ایس ایل6 کی پہلی سنچری اسکور کی۔انہوں نے 55گیندوں میں سنچری مکمل کی ، شرجیل خان نے 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی تاہم وہ 105 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ بابر اعظم نے 6چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے 62 رنز کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ محمد نبی 7رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس طرح کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی  جانب سے حسن علی  اور حسین طلعت نے 1،1وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعقب میں اسلام آباد کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز سالٹ اور ایلکس ہیلز نے اننگز کاآغاز کیا تو سالٹ بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ  گئےاور شاداب خان بھی پہلی ہی گیند پر چلتے بنے  تاہم ہیلز نے 8چوکوں اور 1چھکے کی مددسے برق رفتار 46 رنز بنائے، جبکہ فہیم اشرف 25 رنزبناسکے۔82رنز پر 4وکٹیں گنوانے کے بعد افتخار احمد اور حسین طلعت نے 94 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کر کے میچ اسلام آبا دکی جانب موڑ دیا۔حسین طلعت 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد 49 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔آصف علی نے 9گیندوں پر 21 رنز بنا کر 19ویں اوور میں ہی اسکور برابر کر دیا۔ اس طرح اسلام آباد یونائٹڈ نے مقررہ ہدف آخری اوور کی پہلی ہی گیند پر5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم،محمد عامر،وقاص مقصود،ارشد اقبال اور محمد نبی نے 1،1 حاصل کی۔

پی ایس ایل سیزن 6 کےپوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندر کی پہلی، اسلام آباد یونائیٹڈکی دوسری اور کراچی کنگز کی ٹیم کی تیسری پوزیشن پر ہے جبکہ پشاور زلمی چوتھے نمبر پر آچکا ہے ۔

واضح رہے کہ سپر لیگ میں چھ اسلام آباد یونائیٹڈ، دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ٹائٹل کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی۔  سپر لیگ سیزن 6 کا  یہ ایونٹ دو مرحلوں میں کھیلا جائےگا۔ 20 فروری سے 7 مارچ تک میچز کراچی میں ہونگے۔ دس مارچ سے دوسرا مرحلہ لاہور میں شروع ہوگا، جبکہ ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

علاقائی

مصنوعی بارش سے لاہور اور ملحقہ علاقوں میں سموگ انڈیکس میں کمی آئی ہے، مریم اورنگزیب

پاکستانی پنجاب میں "ڈی ٹاکس پنجاب مہم" سے راولپنڈی سمیت تمام علاقوں میں سموگ کی صورتحال میں بہتری ہو گی، سینئر صوبائی وزیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مصنوعی بارش سے لاہور اور ملحقہ علاقوں میں سموگ انڈیکس میں کمی آئی ہے، مریم اورنگزیب

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور مصنوعی بارش سے لاہور اور ملحقہ علاقوں میں سموگ انڈیکس میں کمی آئی ہے ۔

پنجاب میں سموگ کے حوالے سے سینئر صوبائی وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کو کئے جانے والے اقدامات اور تمام اداروں کے کردار سے پنجاب کو سموگ سے نجات دلانے میں مدد ملے گی، پاکستانی پنجاب میں "ڈی ٹاکس پنجاب مہم" سے راولپنڈی سمیت تمام علاقوں میں سموگ کی صورتحال میں بہتری ہو گی، لاہور میں سموگ سے بچاؤ کیلئے آپریشن پوری قوت سے جاری ہے، لاہور میں دھواں پھیلانے والی بڑی گاڑیوں، ٹرکوں کے داخلے پربدستور پابندی عائد ہے ۔

سینئیر صوبائی وزیر  نے کہاکہ ہمیں اپنے علاقوں میں سموگ پھیلانے والے ذرائع کے تدارک کے بھرپور کوششیں جاری رکھنی ہیں ، سموگ سے بچاﺅ کے لئے ہر شہری کا تعاون لازمی ہے، فیلڈ میں موجود ای پی اے، پولیس، ٹرانسپورٹ، پنجاب حکومت کے تمام اداروں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔

مریم اورنگزیب  کا کہنا ہے کہ سموگ کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنے والے ہر ادارے کا افسر اور عملے کا فرد ہیرو ہے، مشکل حالات میں مشکل فیصلے عوام کی زندگیوں اور صحت کے تحفظ کے لیے کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں اور ماسک پہنیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

 شردھا کپور نئی آنے والی فلم میں ناگن  بنیں گی

فلم کی شوٹنگ اگلے سال تک شروع ہونے کا امکان ہے،پرڈیوسر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 شردھا کپور نئی آنے والی فلم میں ناگن  بنیں گی

معروف بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نئی آنے والی فلم میں "ناگن" بن کر شائقین کے دلوں پر راج کرنے کے لیے تیار ہیں۔

فلم کے پروڈیوسر نکھل دویدی نے نئی آنے والی فلم کے حوالے سے  بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں فلم کا اسکرپٹ تیار کرنے میں تین سال لگے، ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم کا موضوع بالکل نیا ہے جس  کا  پرانی فلموں سے کوئی تعلق نہیں ہے، امید ہے فلم بینوں کو ایک منفرد اور مافوق الفطرت فلم دیکھنے کو ملے گی۔

فلم پرڈیوسر نکھل نے فلم کی کاسٹ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شردھا کی قابلیت اور صلاحیت نے انہیں ناگن کے لیے بہترین انتخاب بنادیا  ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ  بن رہی

نکھل کا مزید کہنا تھا  کہ انہوں نے  جب شردھا کپور  کو اس فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تو انہوں نے فورا حامی بھر لی۔ ہم نے اس فلم کے بنانے کے خیال کے ساتھ ہی شردھا سے رابطہ کیا تھا اور وہ جب ہی راضی ہوگئی تھیں۔ وہ اب فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کا انتظار کررہی ہیں۔

 فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کی شوٹنگ اگلے سال تک شروع ہوسکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیالکوٹ:زارا قتل کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار مرکزی ملزمہ نے اعتراف جرم کر لیا

بہو پر کردار کشی کے  لگائے گئے الزامات غلط اور جھوٹے  ہیں اس نے نفرت اور حسد میں آ کر زارا کو قتل کیا ہے،ملزمہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ:زارا قتل کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار مرکزی ملزمہ نے اعتراف جرم کر لیا

سیالکوٹ کے علاقے  ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں حاملہ بہو کے بہیمانہ قتل کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، کیس میں  گرفتارمرکزی ملزمہ صغراں بی بی نے اعتراف جر م کر لیا ہے۔

پولیس  کو دیے گئے بیان کے مطابق مرکزی ملزمہ کا کہنا ہے کہ بہو پر کردار کشی کے  لگائے گئے الزامات غلط اور جھوٹے ہیں اس نے نفرت اور حسد میں آ کر بہو زارا کو قتل کیا ہے۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزمہ کا مزید کہنا تھا کہ سارا قصور میرا ہے،میری وجہ سے میری بیٹی،پوتے اور رشتہ دار مصبیت میں پھنسے ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے  ملزمہ صغراں کی دوسری بیٹی صبا اوربیٹے قاسم کو بھی زیرحراست میں لیا ہے،پولیس حکام کے مطابق مقتولہ زارا کے اغوا کی ایف آئی آر میں مزید دفعات بھی شامل کردی گئیں  ہیں اور مقدمے میں قتل کی نیت، اغوا اور دیگر دفعات کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 جبکہ زارا قتل کیس کے مرکزی ملزم نوید کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے،ملزم نوید کو ڈیوٹی مجسٹریٹ حمیرا مظفرکی عدالت میں پیش کرتے ہوئے  پولیس نے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی،تاہم  عدالت نے ملزم نوید کوایک روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالے کردیا۔

کیس میں ملوث دیگر ملزمان صغراں ، یاسمین ، عبداللہ  کو کل دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائیگا،پولیس کے مطابق مقدمے میں اب تک چار ملزمان گرفتار اور دو زیرحراست ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ڈسکہ میں  سسرالیوں نے بہو کو بے دردی سے  قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کرکے بوری میں بند کرکے نالے میں پھینک دی تھی۔ لڑکی کا شوہر بیرون ملک مقیم ہے اور ساس صغراں، نند یاسمین، نواسے عبداللہ سمیت 4 افراد نے مل کر لڑکی کو بے دردی سے قتل کیا۔

بعد ازاں پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کے دوران  ملزمان کو گرفتار کیا تو دوران تفتیش سفاک ملزمان نے اپنے اس گھناؤنے اقدام کا اعتراف جرم کرلیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران اس بات کا  پتہ چلا کہ زارا کی شادی 4 سال قبل  خالہ زاد عبدالقدیر سے ہوئی تھی اور وہ سعودی عرب میں اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہتی تھی لیکن اکثر و بیشتر اپنے ایک ڈھائی سالہ بیٹے کے ساتھ پاکستان آتی رہتی تھی اور 9 ماہ کی حاملہ تھی،زہرہ ایک ماہ پہلے پاکستان واپس آئی اور میکے میں رہائش پذیر تھی لیکن پھر ساس نندوں نے دھوکے سے اپنے گھر بلایا اور سوتے میں قتل کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll