جی این این سوشل

تفریح

آریان خان کو سینکڑوں قیدیوں والی عام بیرک میں شفٹ کردیاگیا

جیل حکام کا کہنا ہے کہ آریان سمیت دیگر افراد کی کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد انہیں عام بیرک میں منتقل کیا گیا۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

 

ممبئی : کروز شپ منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ کے بڑے بیٹے آریان کو جیل کی عام بیرک میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق جیل میں کورونا سے متعلق نئے قواعد کے مطابق آریان سمیت دیگر ملزمان کو عام بیرک میں منتقل کرنے سے قبل تین سے پانچ قرنطینہ سیل میں رکھا گیا تھا ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اس دوران آریان کے قرنطینہ سیل میں دو پرانے قیدی، دو معذور قیدی اور دو دیگر قیدی تھے۔ تاہم اب جیل میں  آریان کا قرنطینہ کا وقت ختم ہوگیا ہے جس کے پیش نظر بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آریان سمیت 5 مزید ملزمان کو جیل کے عام بیرک میں منتقل کردیا گیا ہے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ آریان سمیت دیگر افراد کی کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد انہیں عام بیرک میں منتقل کیا گیا۔ 

 بھارتی میڈیا رپورٹس میں امکان ظاہر کیا گیاہے کہ  آریان کو قرنطینہ سیل کے بعد 500 قیدیوں والے بیرک میں منتقل کیا جاسکتا ہے جس میں آریان بھی باقی قیدیوں کی طرح اپنے جیل میں بقیہ روز پورے کریں گے۔

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھنے کا فیصلہ

آج پاکستان کو ایک غیر آئینی، غیر قانونی، انصاف سے بالا قسم کا معاشرہ بنا دیا گیا ہے، شعیب شاہین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا  چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھیں گے جو آج بھیج دیا جائے گا۔ آج پاکستان کو ایک غیر آئینی، غیر قانونی، انصاف سے بالا قسم کا معاشرہ بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف آپ کہتے ہیں سرمایہ کاری آئے گی لیکن بتائیں کہ جب تک ملک میں قانون نہ ہو تو کیسے کوئی سرمایہ کاری لا سکتا ہے۔پاکستان کے اس ظلم ، تشدد اور لاقانونیت کے جیسے ماحول سے کوئی بھی اوورسیز یا سرمایہ کار اعتماد نہیں کرے گا۔ جو کچھ ملک و قوم کے ساتھ ہو رہا ہے یہ سراسر زیادتی ہے۔

شعیب شاہین نے کہا کہ ہر طرف چیف جسٹس آف پاکستان کی ایکسٹنشن کے حوالے سے بات چیت کی جا رہی ہے کہ چیف جسٹس ایکسٹنشن لے رہے ہیں یا یہ حکومت ان کو ان کی ایک سالہ خدمات پر ایکسٹنشن دے رہی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی  نے کہا کہ رات کی تاریکی میں ہم سے بلے کا نشان چھینا گیا،ہم نے فارم 45 پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے پٹیشن فائل کی جو آج تک نہیں لگی اور دوسری طرف نواز شریف کو بلٹ ٹرین کی رفتار سے بھی زیادہ تیزی سے انصاف ملتا ہے، ان کی تاحیات نا اہلی بھی ختم ہوتی ہے۔

ہم نے پچھلے سال انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر پٹیشن دائر کی جو آج تک نہیں لگی، ہم نے مخصوص نشستوں پر پٹیشن دائر کی جو آج تک فکس نہیں ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کا غزہ کے پناہ گزیں کیمپ پر حملہ چار فلسطینی شہید

غزہ کی سرکاری میڈیا آفس کے مطابق محکمہ صحت کے اہلکاروں نے کم سے کم تیس  لاشیں برآمد کی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کا غزہ کے پناہ گزیں کیمپ پر حملہ  چار فلسطینی شہید

غزہ کے مغربی علاقے میں ایک پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی جنگی طیارے کے حملے میں کم سے کم چار  فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

غزہ کی سرکاری میڈیا آفس کے مطابق محکمہ صحت کے اہلکاروں نے کم سے کم تیس  لاشیں برآمد کی ہیں جو الشفاء ہسپتال کے سامنے ایک اجتماعی قبر میں دفنادی گئی تھیں۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں تینتیس ہزار نو سو ستر فلسطینی شہید اور چھہتر ہزار سات سو ستر زخمی ہو گئے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو ہر صورت ممکن بنائیں گے ، وزیر داخلہ

محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد میں غفلت برتنے پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو ہر  صورت ممکن بنائیں گے  ، وزیر داخلہ

اسلام آباد : وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اسلام آباد میں نیکٹا کے ہیڈ کوارٹرز میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد میں غفلت برتنے پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ مشترکہ آپریشن کے ذریعے کچے کے علاقے سے شرپسند عناصر کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشنز کے لیے ڈرون سمیت جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنے محکموں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اس سلسلے میں صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

واضح رہے وزیر داخلہ نے انسداد سمگلنگ آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کو سمگلروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنانا ہوگا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll