اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نےکہا ہے کہ عسکری قیادت سے میرے سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں ہیں ، نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا نوٹیفکیشن جلد سے جلد جاری ہوجائے گا۔


جی این این کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور فوج میں کسی قسم کی کوئی غلط فہمی نہیں ہے،عسکری قیادت سے میرے سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں ہیں ،ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں تکنیکی خامی تھی جو ٹھیک ہو جائے گی، حکومت اور فوج میں کسی قسم کی کوئی غلط فہمی نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہے، سب کچھ کلیر ہے، حکومت چاہتی تھی افغان صورتحال کے تناظر ڈی جی آئی ایس آئی کام جاری رکھتے لیکن آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بتایا کہ آرمی ایکٹ میں اس بات کی مزید گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا نوٹیفکیشن جلد سے جلد جاری ہوجائے گا۔

سعودی عرب نے اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا ’’اسکائی اسٹیڈیم‘‘ بنانےکا منصوبہ تیار کر لیا
- 6 گھنٹے قبل

طالبان رجیم میں انتشار اور دھوکہ دہی بتدریج موجود ہے،، مذاکرات کی ناکامی پر خواجہ آصف کا درعمل
- 3 گھنٹے قبل

محسن نقوی سے ایرانی صدر کی ملاقات ، پاک ،افغان کشیدگی کم کرانے میں تعاون کی پیشکش
- 18 منٹ قبل

ٹک ٹاک صارفین اب ویڈیو شیئرنگ ایپ سے زیادہ پیسے کماسکیں گے
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم اور صدر مملکت کی ترکیہ کے 102ویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد
- 5 گھنٹے قبل

کراچی : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، دو دن میں ساڑھے تین کروڑ کے ای چالان جاری
- 5 گھنٹے قبل

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ پروگرام کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی
- 7 گھنٹے قبل

ٹرمپ ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں جنوبی کوریا پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قدر میں ہزاروں روپے کا اضافہ،چاندی بھی مہنگی
- 5 گھنٹے قبل

متنازعہ ٹوئٹ کا معاملہ:ایڈوکیٹ ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ گرفتار
- ایک منٹ قبل

پاکستان کی غزہ پراسرائیلی جارحیت اور امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت
- 29 منٹ قبل

بابا گورو نانک کا 556 واں یوم پیدائش: دو ہزار سے زائد بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری
- ایک گھنٹہ قبل





.jpg&w=3840&q=75)



