جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ملاقات، وزیر اعلیٰ نے وزیراعطم کو بلوچستان پیکیج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم  عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،حکومت نے بلوچستان کیلئے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی افرادی قوت ملک کا اصل اثاثہ ہے،حکومت بلوچ نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے اسلام آباد پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے،ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اتحادی جماعت ہے اور امید ہے کہ وہ ہمارا ساتھ دے گی۔

 

 

دنیا

کینیڈا: سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی ملزمان گرفتار

ملزمان کے بھارت سے تعلق سمیت مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں، کینیڈین پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینیڈا: سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی ملزمان گرفتار

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 3گرفتار بھارتی شہریوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ کینیڈین پولیس کے مطابق گرفتار بھارتی شہریوں کے بھارتی حکومت کے ساتھ تعلقات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

گرفتار ہونے والے کمل پریت سنگھ، کرن پریت سنگھ اور کرن برار پر فرسٹ ڈگری قتل اور سازش کے الزامات عائد ہیں۔

کینیڈین پولیس کے مطابق 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں 22سالہ کرن برار، 22 سالہ کمل پریت سنگھ اور 28 سالہ کرن پریت سنگھ شامل ہیں۔ تینوں کینڈین صوبے البرٹا کے شہر ایڈمنٹن میں رہتے ہیں جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف مقدمے میں قتل کی متعدد دفعات شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ تینوں ملزمان تین سے پانچ سال سے کینیڈا میں تھے۔ان ملزمان کے بھارت سے تعلق سمیت مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ 45 سالہ ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں سکھوں کی سب سے بڑی آبادی والے شہر وینکوور کے مضافاتی علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سوشل میڈیا بندش کے حق میں نہیں ، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ہتک عزت کے قانون کا مسئلہ نہیں، مسئلہ عمل درآمد کا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سوشل میڈیا بندش کے  حق میں نہیں ، وزیر  اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں کیوں دفاتر نہیں کھولتے؟سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پاکستان میں دفاتر کھولنے چاہئیں۔

ان کا کہناتھا کہ ایکس کی بندش ایک اچھا قدم نہیں تھا، کالعدم بی ایل اے کا سارا نیٹ ورک ایکس پر موجود ہے، سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نہ کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ہتک عزت کے قانون کا مسئلہ نہیں، مسئلہ عمل درآمد کا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

نامزد گورنر خیبر پختونخوا آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں 4 بجے شام کو منعقد ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نامزد گورنر خیبر پختونخوا آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

پیپلز پارٹی کے نامزد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اس مناسبت پر حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں 4 بجے شام کو منعقد ہو گی۔

ذرائع کے مطابق تقریب میں شرکت کے لئے مہمانوں کو دعوت نامے بھیج دیا گیا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا کی حلف برداری کیلئے خصوصی تقریب اور پروٹوکول کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی تھی۔ اس میں بلاول بھٹو کی جانب سے سردار سلیم کو گورنر پنجاب، فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا تعینات کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ اس تجویز پر وزیر اعظم نے اتفاق کر لیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll