جی این این سوشل

دنیا

سابق امریکی صدر بل کلنٹن ہسپتال داخل

سابق امریکی صدر بل کلنٹن کو شریانوں میں خرابی کیوجہ  سے  ہسپتال داخل کیا گیا ہے ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق امریکی صدر بل کلنٹن ہسپتال داخل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امریکی میڈیا  کے مطابق  بل کلنٹن کو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اروین میڈیکل سینٹر کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا جہاں اب ان کی حالت بہتر   ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ابتدائی طور پر سابق صدر کو پرائیویسی دینے کے لیے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا تھا، سابق صدر شریانوں میں خرابی کیوجہ سے ہسپتال داخل  ہوئے۔  بل کلنٹن نے  ڈاکٹروں ، نرسوں اور عملے کا بہترین دیکھ بھال فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ 

  پی ایچ ڈی کے انٹری ٹیسٹ میں تمام طلبہ فیل 

سابق صدر دفتر کے مطابق  بل کلنٹن اپنی فاؤنڈیشن کے لیے ایک نجی تقریب کے لیے کیلیفورنیا میں موجود  تھے ، جہاں طبیعیت میں تھکاوٹ کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ 

یا د رہے کہ 75 سالہ  بل  کلنٹن  کا ستمبر 2004 میں دل کے چاروں شریان کا بائے پاس آپریشن ہوا تھا اور 2010 میں ایک شریان کھولنے کے لیے دو سٹینٹ لگائے تھے۔

ڈیموکریٹ  سابق صدر بل کلنٹن 1993سے 2001 تک امریکہ کے صدر رہے ، وہ امريکہ کے 42 صدر تھے ۔ 

ہرنائی میں زلزلے کے جھٹکے 

تجارت

اسمبلی میں گندم کے سرکاری ریٹ پر ہنگامہ آرائی

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کے خلاف کسان باہر آنے ہی والے ہیں اور پھر حکومت ان کو کسی صورتت بھی کنٹرول نہیں کر سکے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسمبلی میں  گندم کے سرکاری  ریٹ پر ہنگامہ آرائی

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ گندم کا ریٹ حکومت کی جانب سے 3900 روپے فی من مقرر کیا گیا جبکہ حکومت اس ریٹ پر کسان سے گندم خرید ہی نہیں رہی ان کے درمیان حکومت نے ایک مافیا پال رکھا ہے جو کسانوں سے کھیل رہا ہے اور کم قیمت میں ان سے گندم خریدی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے کوئی پیکج نہیں ہے ۔ 

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کے خلاف کسان باہر آنے ہی والے ہیں اور پھر حکومت ان کو کسی صورتت بھی کنٹرول نہیں کر سکے گی ۔

انہوں نے کہا کہ غریب کسان کو ہر صورت گندم پر سبسڈی دی جائے اور کسانوں کو اس پیکج پر ریلیف دیا جائے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

فواد چوہدری کو تھانہ سرور روڈ کے دو مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے گا، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق فواد چوہدری کو ملزمان کے بیانات کی روشنی میں شامل تفتیش کیا جائے گا، انہوں نے تمام مقدمات میں عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کچھ مقدمات میں شامل تفتیش نہیں ہوئے، انہیں تھانہ سرور روڈ کے دو مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے گا۔ 

پولیس حکام کے مطابق فواد چوہدری کو ماڈل ٹاؤن میں درج مقدمے میں بھی شامل تفتیش کیا جائے گا، ان کے خلاف مقدمات اور تفتیش کی تفصیلات کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ن لیگ کا دفتر جلانے کے کیس میں یاسمین راشد اور صنم جاوید سمیت دیگر فرد جرم کیلئے طلب

ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کرتے ہوئے دونوں مقدمات کے ٹرائل کی کارروائی 8 مئی تک ملتوی کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ن لیگ کا دفتر جلانے کے کیس میں یاسمین راشد  اور  صنم جاوید سمیت  دیگر فرد جرم کیلئے طلب

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو ن لیگ کا آفس جلانے کے 2 مقدمات میں یاسمین راشد اور صںم جاوید سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو ن لیگ کا دفتر جلانے کے 2 مقدمات کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چودھری سمیت دیگر ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ صنم جاوید کو سرگودھا جیل سے حاضری کیلئے عدالت لایا گیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کرتے ہوئے دونوں مقدمات کے ٹرائل کی کارروائی 8 مئی تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ مقدمے میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور صنم جاوید سمیت دیگر نامزد ہیں، عدالت نے ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کر رکھی ہیں۔

ملزمان کیخلاف ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا آفس کے جلانے کے دو مقدمات ہیں، مقدمات میں ملزمان پر بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کا بھی الزام ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll