اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے قوم کیلئے عید میلاد النبیﷺ کی تیاریوں سےمتعلق خصوصی ویڈیو پیغام شئیر کیا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نےعید میلادالنبیؐ کی آمد پر تیاریوں کےحوالے سے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ ربیع الاوّل کا مہینہ مسلمانوں کے لیے بہت خاص ہے، نبی مکرمﷺدنیاکےسب سےبڑےرہنماہیں اور اللّٰہ کے نبی ﷺ نے لوگوں کو متحد کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ مہینہ مسلمانوں کے لیے خوشیوں اور برکتوں والا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عید میلاد النبیؐ کا ایسا جشن منائیں کہ ملکی تاریخ میں پہلےکبھی ایسا نہیں منایا گیا ہو۔
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے اپنے گھر بنی گالہ میں ربیع الاوّل کے سلسلے میں چراغاں کی تصاویر شیئر کی تھیں۔ عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے وزیراعظم کی رہائش گاہ پر چراغاں کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
ربیع الاول کے جشن کی تیاری کرتے ہوئے۔ pic.twitter.com/T2psTqrpIk
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 15, 2021
یاد رہے کہ 19 اکتوبر کو پاکستان بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ بارہ ربیع الاول کے دن ولادت النبی ﷺ کا جشن منایا جائے گا۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اس سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ جیلوں میں قید مجرمان کی سزاؤں میں کمی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 19 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 16 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 21 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 18 گھنٹے قبل



