جی این این سوشل

پاکستان

قائد ملت لیاقت علی خان کا 70 واں یوم شہادت 

لاہور: قائد ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کا 70 واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قائد ملت لیاقت علی خان کا 70 واں یوم شہادت 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تحریک آزادی کے سرگرم رکن اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان یکم اکتوبر 1895کو بھارتی پنجاب کے گاؤں کرنال میں پیدا ہوئے ۔ لیاقت علی خان نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انڈیا اور آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ چلے گئے۔1923 میں ہندوستان واپس آکر مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی، لیاقت علی خان اپنی خداداد صلاحیتوں کے باعث جلد ہی قائداعظم کے قریب ہوگئے اور تحریک پاکستان میں قائد کے شانہ بشانہ رہے ۔ 1933میں بیگم رعنا لیاقت علی خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، قائد ملت لیاقت علی خان تقسیم ہند سے قبل برطانوی  عبوری حکومت میں  پہلے وزیرِ خزانہ بھی منتخب ہوئے۔

تحریک آزادی کے دوران لیاقت علی خان قدم قدم پر قائداعظم کے ساتھ رہے، انہی کی کوششوں سے 1941ء کے انتخابات میں کانگریس کے مقابلے میں مسلم لیگ کو مسلمانوں نے ووٹ دیا اور بعد ازاں ان ہی انتھک کوششوں کے نتیجے میں 14 اگست 1947ء کو دنیا کے نقشے پر ایک نیا ملک پاکستان معرض  وجود میں آیا۔

قیام پاکستان کے بعد قائد اعظم محمدعلی جناح نے انہیں ملک کا پہلا وزیراعظم نامزد کیا، جس پر قائد کے انتخاب کو درست ثابت کرنے کے لیے انہوں نے انتھک محنت کی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن مملکت خداداد پاکستان کے خلاف سازشیں ابتدا میں ہی شروع ہو گئی تھیں ۔

لیاقت علی خان 16اکتوبر 1951 کو راولپنڈی کے کمپنی باغ  میں ایک جلسےسے خطاب کے دوران  شہید کردیئے گئے ۔اس عظیم شخصیت کی یاد میں راولپنڈی کے کمپنی باغ کو ’’لیاقت باغ‘‘ کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔ شہادت کے بعد لیاقت علی خان کو "شہید ملت "کے  خطاب سے نوازا گیا ۔ لیاقت علی خان کراچی میں مزار قائد کے احاطے میں مدفون ہیں ۔

 

 

 

علاقائی

خیبر پختونخوا ،تحصیل سطح پر چیئرمینز اور میئرز کی مراعات بڑھانے کا فیصلہ

گنڈاپور نے صوبے میں بلدیاتی نمائندوں کو گاڑیوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا ،تحصیل  سطح  پر  چیئرمینز اور میئرز کی  مراعات بڑھانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کی حکومت نے تحصیل کی سطح پر مراعات بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے صوبے میں بلدیاتی نمائندوں کو گاڑیوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔

اس حوالے سے بلدیاتی حکومتوں کو ترقیاتی گرانٹس کی فراہمی سے متعلق ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی اور بجٹ میں بلدیاتی نمائندوں کی مراعات کے لیے فنڈ رکھا جائے گا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاق سے صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے کوششیں کر رہا ہوں، مرکز سے صوبے کے واجبات ملیں گے تو بلدیاتی اداروں کو بھی فنڈز دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کانگو میں صدر کے خلاف ہونے والی بغاوت کی کوشش کو ناکام

فوج نے بغاوت کی کوشش میں ایک باغی اور  2 سکیورٹی اہلکار کو ہلاک کرکے کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کانگو میں  صدر کے خلاف ہونے والی بغاوت کی کوشش کو ناکام

افریقی ملک عوامی جمہوریہ کانگو میں فوج نے صدر  فلیکس شیٹ سکیڈ کے خلاف ہونے والی بغاوت کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عوامی جمہوریہ کانگو میں آج صبح بغاوت کی کوشش میں ایک باغی اور  2 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ موقع پر موجود گواہوں کے مطابق فوجی لباس میں موجود 20 کے قریب افراد نے کانگو کے صدر کے اہم اتحادی اور اسپیکر شپ کے امیدوار  وائٹل کامہیری کی رہائش گاہ پر حملہ کیا جسے وہاں موجود سکیورٹی نے ناکام بنایا۔

عوامی جمہوریہ کانگو کے فوجی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم نے بغاوت کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسے کچل دیا ہے اور اب حالات مکمل کنٹرول میں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم کی کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کیلئے سفیر کوہدایت

شہباز شریف کا کرغزستان کے سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ، خصوصی طیارے کے حوالے سے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم کی  کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کیلئے سفیر کوہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے والے خصوصی طیارے کے حوالے سے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارے کے تمام تر اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر یہ خصوصی طیارہ آج اتوار کی شام بشکیک کرغزستان کے لئے روانہ ہو گا اور رات کو 130 پاکستانی طلباء کو لے کر پاکستان پہنچے گا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارے کے تمام تر اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گی۔

وزیراعظم نے پاکستانی سفیر کو ہدایت کی کہ کرغزستان میں موجو تمام پاکستانی طلباء اور ان کے خاندانوں کے ساتھ رابطے میں رہا جائے ، زخمی پاکستانی طلباء کو ترجیحی بنیادوں پر پاکستان لایا جائے، ایسے طلباء جن کے ساتھ ان کے خاندان کے افراد کرغزستان میں مقیم ہیں ان کی وطن واپسی کا انتظام بھی ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے۔

پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو کرغز نائب وزیر خارجہ امنگازیف المازسے ہوئی اپنی ملاقات بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کرغز حکومت نے بتایا ہے کہ حالات پر مکمل طور قابو پا لیا گیا ہے، کل رات اور آج تشدد کا کوئی نیا واقعہ نہیں ہوا ، سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے،

پاکستانی اور دیگر غیر ملکی طلباء بالکل محفوظ ہیں ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حالات معمول پر آنے کے باوجود اگر کوئی پاکستانی طالب علم وطن واپس چاہتا ہے تو اسے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ پاکستانی طلباء آج دو کمرشل پروازوں کے ذریعے بھی کرغزستان سے پاکستان پہنچیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll