دبئی: آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کاآغاز کل سے عمان میں ہوگا،افتتاحی میچ میں میزبان ملک عمان کامقابلہ پاپوانیوگنی سے ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق کرکٹ دیوانوں کا انتظار بالآخر ختم ہونےکوہیں ، کیونکہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شروع ہونے والا ہے جہاں 16 ٹیمیں کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں حکمرانی کے لیے مقابلہ کریں گی۔
ٹورنامنٹ اتوار کو عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں شروع ہوگا جبکہ ایونٹ 14 نومبر کو دبئی میں اختتام پزیرگا۔
دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیےتیارہے، لیکن یہ آسان کام نہیں ہوگاکیونکہ اس ٹرافی پرمزید پندرہ ٹیموں کی بھی نظریں مرکوزہیں۔
ٹورنامنٹ کو تین مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے-راؤنڈ 1 ، سپر 12 مرحلہ اور ناک آؤٹ یعنی سیمی فائنل اور فائنل۔
راؤنڈ 1 میں آٹھ ٹیمیں دو گروپوں میں مدمقابل ہوں گی۔ ہر گروپ کی سرفہرست دو ٹیمیں سپر 12 مرحلے تک رسائی حاصل کرپائیں گیں۔
ٹیموں کو دوگروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے سے ٹاپ ٹیم اور گروپ بی سے دوسرا سیڈ سپر 12 کے گروپ 1 میں داخل ہوگا ، گروپ بی سے ٹاپ سیڈ اور گروپ اے سے دوسرا سیڈ گروپ 12 میں جائےگا۔
اسی طرح ، سپر 12 مرحلے کو بھی دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں چھ ٹیمیں شامل ہیں۔ ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل اور فائنل پر مشتمل ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچیں گیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا یہ ساتواں ایڈیشن ہونےجارہا ہے۔ اب تک اس کے چھ ایڈیشن ہو چکے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا ایڈیشن سال 2007 میں منعقد ہوا اور یہ جنوبی افریقہ میں ہوا۔ اس ایڈیشن کی قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھارت نے جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں فائنل میں پاکستان کو 5 رنز سے شکست دے کر افتتاحی ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔
دریں اثنا ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا تازہ ترین ایڈیشن سال 2016 میں منعقد ہوا جس میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنےنام کیا۔
ٹیم ویسٹ انڈیز ٹورنامنٹ میں اب تک کی سب سے کامیاب ٹیم رہی ہے کیونکہ وہ دو ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی ایک 2012 اور دوسرا 2016 میں۔ ٹورنامنٹ میں ابتک سب سے زیادہ رنز بنانے والے مہیلا جےوردنےجبکہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرشاہد آفریدی ہیں۔ یاد رہے کہ یہ دونوں کھلاڑی ریٹائر ہو چکے ہیں۔
ٹورنامنٹ تین مقامات ، دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم ، شیخ زید اسٹیڈیم اور عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
یاد رہےکےٹی 20 ورلڈ کپ کے فاتح ممالک میں انڈیا (2007)،پاکستان (2009)،انگلینڈ (2010)،ویسٹ انڈیز (2012)،سری لنکا (2014)،ویسٹ انڈیز (2016) شامل ہیں۔

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- 2 days ago
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور
- 9 hours ago
این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی
- 11 hours ago
بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا
- 13 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- a day ago

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- 13 hours ago

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار
- 14 hours ago

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- 2 days ago

محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی
- 10 hours ago

بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
- 12 hours ago

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- a day ago









