عمان: ٹی 20 ورلڈ کپ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز ہوگیا ہے،جس کے پہلے میچ میں عمان نے پاپوانیوگنی کو10 وکٹوں سےشکست دے دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز ہوگیا ہے، راؤنڈ کے پہلے میچ میں عمان نے پاپوانیوگنی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاپوانیوگنی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئےمقررہ 20اووزمیں 9 وکٹوں کےنقصان پر 129 رنزبنائے۔ اسد والہ 56 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے، ان کی انگزمیں چار چوکے اور تین چھکےشامل تھے۔
عمان کی طرف سے ذیشان مقصود کامیاب باؤلر رہے انہوں نے چار اوورز میں صرف 20 رنزدےکر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
عمان کی ٹیم نے ہدف کوباآسانی 13.4 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ عمان کی طرف سے دونوں اوپنرز نے اچھاکھیل پیش کیا اور نصف سینچریاں سکورکیں۔
عمان کے اوپنر کھلاڑی جتندرسنگھ نے 42 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 73رنزکی شاندارباری کھیلی۔ ان کی انگزمیں پانچ چوکے اور ایک چھکاشامل تھا۔
یاد رہے کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں 6 کوالیفائرز اور رینکنگ پر موجود نویں اور دسویں نمبر کی ٹیمیں بنگلا دیش اور سری لنکا شریک ہوں گی۔
17 سے 22 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس مرحلے سے 4 ٹیمیں دیگر ٹاپ 8 ٹیموں کو سپر 12 میں جوائن کریں گی اور سپر 12 معرکہ 23 اکتوبر سے شروع ہوگا۔کوالیفائنگ راؤنڈ میں آج کے دوسرے میچ میں بنگلا دیش کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ سے ہوگا۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 12 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 15 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 16 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 16 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 11 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 17 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 16 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago









