عمان :ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلےکے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق عمان کے شہر العامرات میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے دوسرے میچ میں بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ کا کہنا ہےکہ یہ ایک اچھی وکٹ ہے اور یہاں زیادہ رنز بن سکتے ہیں لیکن رات میں اوس کے باعث ہم ہدف کا تعاقب کرنا چاہتے ہیں۔
اسکاٹس ٹیم کے کپتان کائل کوٹزر کا کہنا ہےکہ پہلے بیٹنگ کرنے میں بھی خوش ہیں، اگر آپ اچھا ہدف دے دیں تو دوسری اننگز میں زیادہ دباؤ ڈال سکتے ہیں، اوس موجود ہیں لیکن ہمیں اس سے نمٹنا ہوگا۔
خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کےافتتاحی میچ میں عمان نے پاپوانیوگنی کو شکست دےدی ہے۔
پاپوانیوگنی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئےمقررہ 20اووزمیں 9 وکٹوں کےنقصان پر 129 رنزبنائے۔ اسد والہ 56 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے، ان کی انگزمیں چار چوکے اور تین چھکےشامل تھے۔
عمان کی طرف سے ذیشان مقصود کامیاب باؤلر رہے انہوں نے چار اوورز میں صرف 20 رنزدےکر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
عمان کی ٹیم نے ہدف کوباآسانی 13.4 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ عمان کی طرف سے دونوں اوپنرز نے اچھاکھیل پیش کیا اور نصف سینچریاں سکورکیں۔
عمان کے اوپنر کھلاڑی جتندرسنگھ نے 42 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 73رنزکی شاندارباری کھیلی۔ ان کی انگزمیں پانچ چوکے اور ایک چھکاشامل تھا۔
یاد رہے کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں 6 کوالیفائرز اور رینکنگ پر موجود نویں اور دسویں نمبر کی ٹیمیں بنگلا دیش اور سری لنکا شریک ہوں گی۔

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 17 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 17 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 17 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 13 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 17 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 16 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 12 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago









