Advertisement
پاکستان

مہنگائی میں حالیہ اضافہ ملکی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے: اسدعمر

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ملک میں مہنگائی بڑھنے کا اعتراف کر تے ہوئےکہا ہے کہ مہنگائی میں حالیہ اضافہ ملکی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 18th 2021, 7:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مہنگائی میں حالیہ اضافہ ملکی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے: اسدعمر

جی این این کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں مہنگائی ہے، مہنگائی کا ذکر پوری دنیامیں ہورہا ہے  اور مہنگائی میں حالیہ اضافہ ملکی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے ۔ پاکستان میں آپ کو قیمتوں میں اضافہ نظر آ رہا ہے،  ایسا نہیں ہے کہ اضافہ نہیں ہوا پاکستان میں اضافہ ہوا لیکن وہ اضافہ عالمی منڈیوں سے کم ہے. 

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نےکوروناجیسی  ایک آفت کا سامنا کیا۔  کوروناکی وجہ سے ایک لمحےکیلئے پوری دنیابند ہوگئی ، معیشتیں بیٹھ گئی تھیں، طلب میں اضافے سے دنیابھر میں اشیاکی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا، کوروناکےباعث امریکا سمیت ترقی یافتہ ممالک کی معیشتیں متاثر ہوئیں، پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کودنیامیں پذیرائی ملی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی منڈیوں کی قیمت میں اضافہ ہوا کیونکہ طلب اور رسد کے فرق اور ترسیلات کے نظام میں کورونا کی وجہ سے رکاوٹ نے تمام شعبوں کو متاثر کیا۔

انہوں نے امریکا، چین اور بھارت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک میں ریکارڈ مہنگائی ہے جہاں کبھی مہنگائی کی شرح کا اتنا تصور کیا جا سکتا۔

اسد عمر نے ورلڈ بینک کا ڈیٹا کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 12ماہ کے دوران خام پٹرول کی قیمت 81.55 فیصد جبکہ پاکستان میں اسی عرصے میں 17.55 فیصد کا اضافہ ہوا۔  ایل این جی اور گیس کی قیمتوں میں 135 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان میں قدرتی ذرائع سے حاصل ہونے والی گیس کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی جبکہ ایل این جی کی قیمت میں 64 فیصد اضافہ ہوا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ عالمی منڈی میں خوردنی تیل کی قیمت میں 48 فیصد جبکہ پاکستان میں 38 فیصد اضافہ ہوا، مقامی منڈی میں چینی کی قیمت میں 15 فیصد اور عالمی سطح پر 53 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈیوں سے بہت کم ہوا۔ 

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 10روپے49 پیسے فی لٹر اضافہ  کردیا 

وفاقی وزیرنے کہاکہ جو کچھ حکومت کے اختیار میں تھا اتنا عوام کو ریلیف دیا گیا، ڈیزل پر ایک بار لیوی کم کر کے 1 روپے تک بھی لایا گیا تھا، خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی ریلیف دینے کا ٹارگٹ ہے، خوردنی تیل پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کر کے 8فیصد کیا جا رہا ہے، خوردنی تیل پر کسٹمز ڈیوٹی 10 ہزار فی ٹن سے کم کر کے آدھا کیا جا رہا ہے، ٹیکسز میں کمی سے خوردنی تیل کی قیمتوں میں 50 روپے لیٹر تک کمی ہو گی۔

 اسد عمرنے کہاکہ سندھ اور پنجاب میں 20 کلو آٹے کی قیمت میں 290 روپے کا فرق ہے، گزشتہ سال سندھ نے گندم ریلیز نہیں کی جس وجہ سے گزشتہ سال قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ گندم، مکئی اور چاول کی فصل ریکارڈ سطح پر ہوئی ، آئندہ سال مارچ سے جون تک اشیا کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی دیکھنے میں آ سکتی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ 260  ارب روپے احساس پروگرام کے ذریعے مستحقین کو دیئے جا رہے ہیں، ٹارگٹڈ سبسڈی کا ایک پروگرام لایا جا رہا ہے، ٹارگٹڈ سبسڈی کے تحت ایک ماہ بعد عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا  کہ نومبر 2018 میں جو آئی ایم ایف نے  شرائط رکھیں ہمارے اقدامات کو دیکھتے ہوئے اس میں کمی کی گئی، آئی ایم ایف کی شرائط نہ مانیں تو شرائط مزید کڑی ہو جاتی ہیں ۔امپورٹ بل میں 90 فیصد اضافہ قیمتوں کی وجہ سے اور 10 فیصد طلب کے باعث ہوا۔

وزیراعظم نے ملکی معیشت اور مہنگائی پر اہم اجلاس طلب کر لیا 

انہوں نے بتایا کہ آج این سی او سی کے ملٹری کمانڈر کا آخری دن تھا، این سی او سی میں آج وزیراعظم، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی تقریب میں شریک تھے۔

 اسد عمر نے مزید بتایاکہ پٹرول پر ایف آئی اے سے رپورٹ لیں گے جبکہ شوگر مافیا کے خلاف عدالتوں میں کیس چل رہے ہیں،کیا پہلے ملکی تاریخ میں کبھی ایسا ہوا تھا ؟ ۔ ان کاکہنا تھا کہ  ن لیگ کے دور میں پاکستان فیٹف میں گرے لسٹ میں ڈالا گیا ، ن لیگ کی نسبت ہمیں سخت پروگرام ملا ،جو یہ پانچ سال کی تباہی کرکے گئے ہمیں اس کی قیمت ادا کرنی پڑرہی ہے۔

Advertisement
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

  • 15 گھنٹے قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

  • 11 گھنٹے قبل
ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف

  • 11 گھنٹے قبل
یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ

  • 10 گھنٹے قبل
پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ

  • 13 گھنٹے قبل
ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا

  • 13 گھنٹے قبل
عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری

  • 12 گھنٹے قبل
گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل

  • 15 گھنٹے قبل
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

  • 14 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ

  • 10 گھنٹے قبل
اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا

  • 11 گھنٹے قبل
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی

  • 13 گھنٹے قبل
Advertisement