Advertisement

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، نیدرلینڈ کا آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم، شیخ زید سٹیڈیم، شارجہ کرکٹ سٹیڈیم اور عمان کرکٹ اکیڈمی گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 18th 2021, 8:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، نیدرلینڈ کا آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ابوظہبی : ٹونٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ رائونڈ کے تیسرے مقابلے میں نیدرلینڈ نے آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی سی سی ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک عمان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جارہا ہے ۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے گروپس کا انتخاب ٹیموں کی درجہ بندی کی بنیاد پر کیا گیا ، سپر 12 مرحلے کے گروپ ون میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے ساتھ رائونڈ ون سے کوالیفائی کرنے والی دو ٹیمیں بھی موجود ہوں گی جبکہ سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں بھی رائونڈ ون سے کوالیفائی کرنے والی دو ٹیموں کے ساتھ ساتھ پاکستان، نیوزی لینڈ، بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم، شیخ زید سٹیڈیم، شارجہ کرکٹ سٹیڈیم اور عمان کرکٹ اکیڈمی گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے۔ میگا ایونٹ کے ابتدائی رائونڈ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہو گیا ہے ۔ پہلے رائونڈ کے گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، ہالینڈ اور نمیبیا جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سکاٹ لینڈ، پاپوا نیو گنی اور عمان شامل ہیں۔ سپر 12 مرحلے کا آغاز 23 اکتوبر سے ہورہا ہے ، پہلے میچ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ سپر 12 مرحلے میں دونوں گروپس سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو ابوظہبی، دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو دبئی جبکہ فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کی چمپئن ٹیم کو ٹرافی کے ہمراہ 16 لاکھ ڈالر انعامی رقم ملے گی۔

میگا ایونٹ کیلئے مجموعی طور پر 5.6 ملین ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، ایونٹ کی چمپئن ٹیم ٹرافی کے ہمراہ 16 لاکھ ڈالر انعامی رقم کی حقدار ہوگی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا، اس کے علاوہ سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 4، 4 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔ میگا ایونٹ میں پہلی مرتبہ ڈیسیشن ریویو سسٹم (ڈی آر ایس) سسٹم استعمال ہوگا جس کے تحت میگا ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ ڈی آر ایس سسٹم استعمال ہو گا، ہر ٹیم کو ایک اننگز میں دو ریویو ملیں گے۔

آئی سی سی نے اس کے علاوہ بارش سے متاثرہ اور تاخیر کا شکار ہونیوالے میچز میں بھی اوورز کی کم سے کم تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے گروپ مرحلے کے دوران ڈک ورتھ لوئس میتھڈ (ڈی ایل ایس) قانون کے استعمال کیلئے ایک اننگز میں کم سے کم 5 اوورز ہونا لازمی ہو گا جبکہ سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے 10 اوورز کی شرط رکھی گئی ہے۔

پاکستان کی 24 اکتوبر کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2021ء میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ یہ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلا جائے گا۔ 26 اکتوبرکو پاکستان اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف شارجہ کرکٹ سٹیڈیم ، شارجہ میں کھیلے گا،تیسرا میچ 29 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلے گا،چوتھا میچ 2 نومبر کو اے ٹو کے خلاف شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، ابوظہبی میں جبکہ 7 نومبر کو پاکستان ٹیم اپنا بی ون میچ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گی ۔

میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ، ابوظہبی میں کھیلا جائیگا اور دوسرا سیمی فائنل میچ 11 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلا جائے گاجبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 11 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 6 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 11 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 13 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 2 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement