اسلام آباد : صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف کالم نگار، صحافی اور ادیب ڈاکٹر محمد اجمل نیازی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق (اے پی پی ) صدر مملکت نے تعزیتی بیان میں کہا کہ معروف کالم نگار، صحافی اور ادیب، ڈاکٹر محمد اجمل نیازی کی وفات کا سن کر صدمہ ہوا۔ اللہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔ مرحوم پاکستان کے ادب اور صحافت کے شعبے میں نمایاں مقام کے حامل شخصیت تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ مرحوم مختلف شعبوں میں خدمات سے خود کو امر کر گئے۔ اللہ ان کےاہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ممتاز شاعر،دانشور ڈاکٹر اجمل نیازی انتقال کر گئے
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے بھی ڈاکٹر اجمل نیازی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مرحوم نے نہ صرف شعبہ تعلیم میں خدمات انجام دیں بلکہ وہ صحافت جیسے عظیم شعبے سے بھی وابستہ رہے، ڈاکٹر اجمل نیازی مرحوم نے اردو اور پنجابی شاعری کے ساتھ ساتھ 45 سال تک ادب کی خدمت میں گذارے۔
چوہدری فواد حسین نے کہا کہ روزنامہ نوائے وقت میں ’بے نیازیاں‘ کے عنوان سے مرحوم اجمل نیازی کے کالم لوگوں میں بے حد مقبول تھے، ان کے انتقال سے شعبہ صحافت، شعبہ تعلیم اور ادب کے میدان میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوگا ۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
واضح رہے کہ ممتاز دانشور، شاعر، ماہر تعلیم و کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی لاہور میں انتقال کر گئے ، ا ن کی عمر 75برس تھی اوروہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ڈاکٹر اجمل نیازی کو ان کی خدمات کے صلے میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارۂ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان چیمپئنز کی ویسٹ انڈیز کو49 رنز سے شکست
- ایک گھنٹہ قبل

نشانِ حیدر پانے والے پہلے شہید کیپٹن محمد سرور کا 77واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان نے امریکی جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا
- 14 گھنٹے قبل

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس پر بیان کا غلط مطلب لیا گیا، اسحاق ڈار کی وضاحت
- 14 گھنٹے قبل

ملک بھر میں پولیو کیسز میں اضافہ، سندھ اور خیبر پختونخوا میں 3 نئے کیسز رپورٹ
- 32 منٹ قبل

اٹلی سے روانہ ہونے والی امدادی کشتی ’حنظلہ‘ غزہ کے قریب پہنچ گئی
- 12 گھنٹے قبل

پیرو میں مسافر بس کھائی میں گر گئی، 18 افراد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

تھائی لینڈ، کمبوڈیاکے ساتھ جنگ بندی پر آمادہ
- ایک گھنٹہ قبل

چیف آف ڈیفنس کانفرنس، عالمی خطرات کے مقابل فوجی تعاون ناگزیرہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 15 گھنٹے قبل

28 جولائی سے مون سون بارشوں کے پانچواں اسپیل شروع،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
- 12 گھنٹے قبل

راولپنڈی:موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب حادثے کا شکار، 7 افراد جاں بحق، 20 زخمی
- 5 منٹ قبل