جی این این سوشل

علاقائی

پنجاب حکومت کا  بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کا فیصلہ 

لاہور:  ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت ایڈمنسٹریٹرز کے تقرر کا نوٹیفیکیشن واپس لے لے گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب حکومت کا  بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کا فیصلہ 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلی پنجاب  عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس  ہوا ، جس میں  پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پنجاب حکومت ایڈمنسٹریٹرز کے تقرر کا نوٹیفیکیشن واپس لے لے گی  جبکہ  نئے نوٹیفیکیشن کا اجرا آج شام تک متوقع  ہے، محکمہ بلدیات ایڈمنسٹریٹر کی دست برداری کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق  بلدیاتی نمائندوں کی بحالی کے بعد  تعینات ایڈمنسٹریٹر کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا،  پنجاب میں   اڑھائی سال سے ایڈمنسٹریٹر تعنیات ہیں۔  میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور میں کرنل(ر)  مبشر جاوید مئیر کا چارچ سنبھال چکے ہیں۔

خیال رہے کہ 26مار چ2021 کو سپریم کورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی ادارے بحال کرنے کا حکم دیا تھا ۔ عدالت نے بلدیاتی ایکٹ کے سیکشن 3 کو آئین سے متصادم قرار دیا  تھا۔

یاد رہے کہ پنجاب میں  سابقہ بلدیاتی نظام تحلیل کردیا گیا تھا جس کے بعد تمام میٹرو پولیٹن کارپوریشنز اور یونین کونسلز ختم ہو گئی تھیں۔ نئے بلدیاتی نظام کے تحت ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیے گئے تھے۔

پاکستان

رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد افضل حسین تارڑ انتقال کرگئے

افضل تارڑ سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رہ چکے ہیں اور ماضی میں دو بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد افضل حسین تارڑ انتقال کرگئے

مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد اور سینئر سیاستدان افضل حسین تارڑ حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔

میاں افضل حسین تارڑ کا شمار پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور نواز شریف کے با اعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ افضل تارڑ سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رہ چکے ہیں اور ماضی میں دو بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سینئر سیاستدان افضل تارڑ کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہار کیا اور سائرہ افضل تارڑ اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی، مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں کولو تارڑ میں ادا کی جائے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ ملک وقوم، پارٹی اور علاقے کے لئے اُن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ افضل تارڑ صاحب کی کمی پوری نہیں ہوسکے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ

جسٹس بابر ستار اور ان کی فیملی کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں،اعلامیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ

جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم بے بنیاد اور اور جھوٹ قرار، اسلام آباد ہائی کورٹ میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جسٹس بابر ستار اور ان کی فیملی کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کے گرین کارڈ، بچوں کی امریکی شہریت، امریکی جائیدادوں اور فیملی بزنس پر وضاحت کردی، عدالت نے کہا کہ جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ جسٹس بابر ستار کی والدہ 1992 سے اسکول چلارہی ہیں، جس کے وہ لیگل ایڈوائزر رہے اور فیس وصول کی، جسٹس بابر ستار کی پاکستان اور امریکا میں جائیداد ٹیکس ریٹرنز میں موجود ہے، جسٹس بابر ستار کے جج بننے کے بعد ان کے بچوں نے پاکستان سکونت اختیار کی، جسٹس بابر ستار کے گرین کارڈ کا اس وقت کے چیف جسٹس کو علم تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت سوشل میڈیا مہم کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں۔سوشل میڈیا پر جسٹس بابر ستار کے خلاف ہتک آمیز اور بے بنیاد مہم چلائی جا رہی ہے، جسٹس بابر ستار کی خفیہ معلومات پوسٹ اور ری پوسٹ کی جا رہی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ جسٹس بابر ستار، اُنکی اہلیہ اور بچوں کے سفری دستاویزات سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے جا رہے ہیں، جسٹس بابر ستار نے آکسفورڈ لاء کالج اور ہاورڈ لاء کالج سے تعلیم حاصل کی۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل فرد کی وجہ سے جسٹس بابر ستار کو امریکا کا مستقل ریڈیڈنسی کارڈ ملا تھا، 2005 میں جسٹس بابر ستار امریکی نوکری چھوڑ کر پاکستان آگئے اور تب سے پاکستان میں کام کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی کا قومی ٹیم کے کوچز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان

جیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم جبکہ گیری کرسٹن کو وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے، چیئرمین پی سی بی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی کا قومی ٹیم کے کوچز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کوچز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے سابق سابق آسٹریلین فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کو پاکستان کی ریڈ بال ٹیم جبکہ جنوبی افریقی کرکٹر گیری کرسٹن کو وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا جبکہ اظہر محمود تمام فارمیٹس میں اسسٹینٹ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں اظہر محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج کی پریس کانفرنس قومی ٹیم کے کوچز سے متعلق ہے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ دنیا کے مشہور کوچز کو لارہے ہیں، جیسن گلیسپی کو پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا کوچ لارہے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے گیری کرسٹن قومی وائٹ بال ٹیم کے کوچ ہوں گے، گیری کرسٹن انگلینڈ کے ٹور پر ٹیم کو جوائن کر لیں گے جبکہ جیسن گلسپی بنگلادیش سیریز میں ٹیم کو جوائن کریں گے، ان غیر ملکی کھلاڑیوں کا آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں ہمارے پوٹینشل پر اعتماد ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ اظہر محمود دونوں فارمیٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے، یہ وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ ٹیموں کو جوڑیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کرکٹ بورڈ کا کام پیسے اکٹھے کرکے بینکوں میں جمع کرنا نہیں، امید ہے کہ ہم پاکستان کرکٹ کے لیے بہتر کریں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی لا رہے ہیں، ویمن کرکٹ کو برابری پر اوپر لائیں گے، فزیو تھراپسٹ کے لیے ڈیوائسز منگوا لی ہیں، کل کوئٹہ قلات میں آندھی طوفان آیا، لڑکے ٹیپ بال کرکٹ کھیل رہے تھے، دیوار گرنے سےکھلاڑی زخمی ہوئے، 3 کی حالت تشویشناک ہے، ان کا علاج کرائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے مزید بتایا کہ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے، 7 مئی کو ہماری انٹرنیشنل بڈ ہے، ایسی کمپنیاں ہوں گی جو انٹرنیشنل اسٹیڈیمز کا تجربہ رکھتی ہیں، ہم تاخیر کا شکار ہیں لیکن جلد از جلد کام مکمل کریں گے۔

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ کی انجری کے حوالے سے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ احسان اللہ کے علاج کے حوالے سے شکایت ملی تھی، منگل بدھ تک پینل کی رپورٹ آجائےگی، ابھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا لیکن جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف ایکشن ہوگا، ہمارے لیے سب کرکٹرز اہم ہیں۔

کراچی میں قومی ویمن کرکٹرز کی کار کو حادثے سے متعلق سوال پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا ہماری ویمن کرکٹرز بغیر بتائے کیمپ سے گئیں، ویمن کرکٹرز کا حادثہ ہوا اور وہ زخمی ہوئیں، ہم نے اس پر ایکشن لیا ہے، خاتون ایس ایس پی کو چیف سکیورٹی افسر مقرر کیا ہے، خواتین کرکٹرز کی سخت مانیٹرنگ ہوگی۔

اس موقع پر اظہر محمود نے کہا کہ پی سی بی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا گیا، میرا مقصد پاکستان ٹیم کو اوپر لانا ہے، پہلی مرتبہ دو غیر ملکی کوچز پاکستان آ رہے ہیں، ایسے میں میرا رول بڑا اہم ہو جاتا ہے۔

قومی کرکٹرز کی فٹنس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فٹنس پرکبھی توجہ نہیں دی گئی، دنیا کے پلیئرزکی فٹنس دیکھیں، ہمیں فٹنس پرکام کرنا ہے، فٹنس کیمپ کی وجہ سے فٹنس کیسے خراب ہو سکتی ہے، غیر ملکی کوچز ٹیم کے ساتھ رہیں گے، ہم کوچز سے ٹیموں سے ہٹ کر بھی کام لیں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا اس وقت حکومت اور کرکٹ بورڈ مستحکم ہے، تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں، اپنےکچھ اختیارات سلیکشن کمیٹی کو دیے ہیں، میں سب کچھ اپنے ہاتھ میں نہیں رکھتا ، ہم نے غیر ملکی کوچز کے ساتھ مقامی کوچز کا کمبی نیشن بنایا ہے، ہمیں اپنی غلطیوں کی نشاندہی کر کے انہیں بہتر کرنا ہے، غیر ملکی کوچز کا لانے کا مقصد ٹیم کی بہتری ہے، کسی کھلاڑی کو انگلش نہیں آتی تو وہ سیکھےگا اور اظہر محمود ان کے ساتھ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll