میانوالی: ممتاز دانشور، شاعر، ماہر تعلیم و کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی لاہور میں انتقال کر گئے ۔


ڈاکٹر اجمل نیازی کی عمر 75برس تھی اور ان کا تعلق میانوالی سے تھا۔ ڈاکٹر اجمل نیازی کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ ان کی نماز جنازہ شام ساڑھے چار بجے وحدت کالونی لاہور میں ادا کی جائے گی۔
دانشور، شاعر، ماہر تعلیم و کالم نگار اجمل نیازی 16 ستمبر 1946 میں موسیٰ خیل میانوالی میں پیدا ہوئے، گورڈن کالج راولپنڈی، گورنمنٹ کالج میانوالی، گورنمنٹ کالج لاہور اور ایف سی کالج میں لیکچرر رہے۔
ڈاکٹر اجمل نیازی روزنامہ نوائے وقت میں ’بے نیازیاں ‘ کے عنوان سے کالم لکھتے رہے ہیں۔ انہوں نے 45 سال ادب کی خدمت میں گُزارے، انہوں نے اردو اور پنجابی زبان میں شاعری کی ۔ اجمل نیازی کی تصنیفات میں جل تھل ،محمد الدین فوق ، بے نیازیاں ، مندر میں محراب اور سوانح حمید نظامی شامل ہیں۔
ڈاکٹر اجمل نیازی کو ان کی خدمات کے صلے میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارۂ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago





