بارش سے متاثرہ اور تاخیر کا شکار ہونیوالے میچز میں بھی اوورز کی کم سے کم تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے


ابوظہبی : نیدرلینڈ کے خلاف آئرلینڈ کے باؤلر کرٹس کمفر کی چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کرلیں ۔
واضح رہے کہ ٹونٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ رائونڈ کے تیسرے مقابلے میں نیدرلینڈ نے آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔
لیکن نیدر لینڈ کی ٹیم دس اوورز میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 53 رنز بناسکی ہے ۔ میچ کی خاص بات یہ ہے کہ آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر نے صرف دو اورز میں چودی رنز دیکر چار کھلاریؤں کو پویلین کی راہ دکھادی ۔
آئی سی سی ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک عمان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جارہا ہے ۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے گروپس کا انتخاب ٹیموں کی درجہ بندی کی بنیاد پر کیا گیا ، سپر 12 مرحلے کے گروپ ون میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے ساتھ رائونڈ ون سے کوالیفائی کرنے والی دو ٹیمیں بھی موجود ہوں گی جبکہ سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں بھی رائونڈ ون سے کوالیفائی کرنے والی دو ٹیموں کے ساتھ ساتھ پاکستان، نیوزی لینڈ، بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم، شیخ زید سٹیڈیم، شارجہ کرکٹ سٹیڈیم اور عمان کرکٹ اکیڈمی گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے۔ میگا ایونٹ کے ابتدائی رائونڈ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہو گا، پہلے رائونڈ کے گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، ہالینڈ اور نمیبیا جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سکاٹ لینڈ، پاپوا نیو گنی اور عمان شامل ہیں۔ سپر 12 مرحلے کا آغاز 23 اکتوبر سے ہوگا، پہلے میچ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ سپر 12 مرحلے میں دونوں گروپس سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو ابوظہبی، دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو دبئی جبکہ فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کی چمپئن ٹیم کو ٹرافی کے ہمراہ 16 لاکھ ڈالر انعامی رقم ملے گی۔
میگا ایونٹ کیلئے مجموعی طور پر 5.6 ملین ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، ایونٹ کی چمپئن ٹیم ٹرافی کے ہمراہ 16 لاکھ ڈالر انعامی رقم کی حقدار ہوگی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا، اس کے علاوہ سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 4، 4 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔ میگا ایونٹ میں پہلی مرتبہ ڈیسیشن ریویو سسٹم (ڈی آر ایس) سسٹم استعمال ہوگا جس کے تحت میگا ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ ڈی آر ایس سسٹم استعمال ہو گا، ہر ٹیم کو ایک اننگز میں دو ریویو ملیں گے۔
آئی سی سی نے اس کے علاوہ بارش سے متاثرہ اور تاخیر کا شکار ہونیوالے میچز میں بھی اوورز کی کم سے کم تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے گروپ مرحلے کے دوران ڈک ورتھ لوئس میتھڈ (ڈی ایل ایس) قانون کے استعمال کیلئے ایک اننگز میں کم سے کم 5 اوورز ہونا لازمی ہو گا جبکہ سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے 10 اوورز کی شرط رکھی گئی ہے۔
پاکستان کی 24 اکتوبر کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2021ء میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ یہ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلا جائے گا۔ 26 اکتوبرکو پاکستان اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف شارجہ کرکٹ سٹیڈیم ، شارجہ میں کھیلے گا،تیسرا میچ 29 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلے گا،چوتھا میچ 2 نومبر کو اے ٹو کے خلاف شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، ابوظہبی میں جبکہ 7 نومبر کو پاکستان ٹیم اپنا بی ون میچ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گی ۔
میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ، ابوظہبی میں کھیلا جائیگا اور دوسرا سیمی فائنل میچ 11 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلا جائے گاجبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلا جائے گا۔

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 8 hours ago

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 6 hours ago

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 6 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 8 hours ago

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 6 hours ago

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 7 hours ago

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 3 hours ago
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 3 hours ago
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 4 hours ago

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 5 hours ago

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 4 hours ago

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 4 hours ago