جی این این سوشل

تجارت

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک 1700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے،سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک  لاکھ 19 ہزار 700 روپےہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 1457 روپے اضافے سے 102623 روپے ہوگئی ہے۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 4 ڈالرکم ہوکر 1767 ڈالرفی اونس ہے۔

 

تفریح

تاریخی ڈرامہ صلاح الدین ایوبی پاکستان میں ریلیز

حال ہی میں اسے پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ نجی ٹی وی چینل پر نشر کردیا گیا اور اسے ہر ہفتے پیر سے جمعرات کو نشر کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تاریخی ڈرامہ   صلاح الدین ایوبی   پاکستان میں ریلیز

پاکستان اور ترکیہ کے نجی پروڈکشن ہاؤسز کے اشتراک سے بنائے جانے والا تاریخی ڈراما ’صلاح الدین ایوبی‘ کو پاکستان میں ریلیز کردیا گیا ہے۔

صلاح الدین ایوبی کو پاکستان میں اردو زبان میں ریلیز کیے جانے سے قبل گزشتہ برس اسے ترک زبان میں وہاں کے ٹی وی چینل ٹی آر ٹی پر ریلیز کیا گیا تھا۔

حال ہی میں اسے پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ نجی ٹی وی چینل پر نشر کردیا گیا اور اسے ہر ہفتے پیر سے جمعرات کو نشر کیا جا رہا ہے۔

ڈرامے میں صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار اغور غنيش (Uğur Güneş) نے ادا کیا ہے جبکہ اس کے تمام مرکزی کردار ترک اداکاروں نے ادا کیے ہیں۔

صلاح الدین ایوبی کو اردو زبان میں نشر کیے جانے پر پاکستانی شائقین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے سے تباہ، 3 اہلکار جاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی

گاڑی کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اُڑایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے سے تباہ،  3 اہلکار جاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی

افغانستان کے شہر فیض آباد میں سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں اُس وقت دھماکا ہوگیا جب وہاں سے طالبان فوج کی گاڑیوں کا قافلہ گزر رہا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق موٹر سائیکل میں بارودی مواد بھرا ہوا تھا جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اُڑایا گیا۔ دھماکا اتنا زور د ار تھا کہ طالبان ملٹری کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم طالبان کے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے فوجی قافلوں، امام بارگاہوں اور حکومتی دفاتر پر حملوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔

دھماکے میں 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 3 اہلکار دوران علاج دم توڑ گئے۔ دھماکے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ طالبان نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عالمی بینک کی پاکستان سے معاشی تعاون کی یقین دہانی

فریقین نے ملکی شراکت داری کے نئے تیز تر لائحہ عمل پرکام کرنے پر اتفاق کیا تاکہ اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جاسکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی بینک کی پاکستان سے معاشی  تعاون کی یقین دہانی

عالمی بنک نے معاشی تبدیلی کے سفر میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر آمادگی ظاہر کی ہے جس کا مقصد پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔

جنوبی ایشیاء کیلئے عالمی بنک کے علاقائی نائب صدر مارٹن ریزر نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کو فروغ دینا چاہتے ہیں انہوں  نے آج(بدھ) اسلام آباد میں ایک وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی ، انہوں نے وفد کو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کے حوالے سے بریفنگ دی جن میں ٹیکس کے پورے نظام کو ڈیجیٹائزکرنا، بجلی کے شعبے میں اصلاحات، زرعی شعبے میں فی ایکٹر پیداوار بڑھانا اور بچوں میں جسمانی کمزوری کے مسئلے کو حل کرنا شامل ہے۔

فریقین نے ملکی شراکت داری کے نئے تیز تر لائحہ عمل پرکام کرنے پر اتفاق کیا تاکہ اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جاسکے ، وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے شہبازشریف نے پاکستان کی ترقی میں عالمی بنک کے کردار کوسراہا۔

فریقین نے طویل المدتی مرکوز شراکت داری کے حوالے سے روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا جس میں پیشرفت کے تعین اور مطلوبہ نتائج کا حصول یقینی بنانے کیلئے سالانہ جائزہ طریقہ کار شامل ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll