جی این این سوشل

کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ کےوارم اپ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیزکوشکست دےدی

دبئی: ٹی 20 ورلڈکپ کےوارم اپ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیزکوشکست دےدی،پاکستان نے 131 رنزکاہدف 3 وکٹوں کےنقصان پر حاصل کرلیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی 20 ورلڈکپ کےوارم اپ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیزکوشکست دےدی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیزکپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم اوپنر ایک اچھا آغازفراہم کرنے میں ناکام رہے۔

حسن علی نے 12 رنز کےمجموعی اسکور پر ویسٹ انڈیز کےاوپنرآندرے فلیچر کو آؤٹ کیا جنہوں نے صرف 2 رنز بنائے تھے،ویسٹ انڈیز کے دوسرے اوپنر 30 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے، انہیں شاہین شاہ آفریدی نے حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ کروایا۔

حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی کے خطرناک بلے باز کرس گیل کی وکٹیں اڑائیں جنہوں نے 30 گیندوں پر صرف 2 چوکوں کی مدد سے 20 رنز کی ایک سست اننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 130 رنز بنائے، شمرون ہیٹمریے نے 28 اور کیرون پولارڈ نے آؤٹ ہوئے بغیر سب سے زیادہ 23 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے 131 رنزکاہدف 3 وکٹوں کےنقصان پر15.3 اوررزمیں حاصل کرلیا.

ایک آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے پراعتماد آغاز کرتے ہوئے پہلی وکٹ میں 36 رنز بنائے،محمد ضوان آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے، وہ 13 رنز بنا کر روی رام پال کی گیند پربولڈ آؤٹ ہوگئے۔

اس کےبعد بابراعظم اور فخر زمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 رنزکی شراکت داری کی،بابر اعظم 50 رنزبنا کر آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے،انکی انگز میں چھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

فخر زمان نے ناقابل شکست 46 رنز کی باری کھیلی،محمد حفیظ صفر رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،جبکہ شعیب ملک نے 14 رنز بنائے،ویسٹ انڈیز کی جانب سے والش جونئیر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان

پی ٹی آئی کو تاحال مزار قائد پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ ملی،سماعت 26 اپریل تک ملتوی

جواب جمع نہ کرانے پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا ڈپٹی کمشنر شرقی پر برہمی کا اظہار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو تاحال مزار قائد پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ ملی،سماعت 26 اپریل تک ملتوی

پی ٹی آئی کو تاحال مزار قائد پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی، عدالت نےسماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کو مزار قائد کے قریب جلسہ کرنے کی اجازت سےمتعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی نے سوال کیا کہ ہم نے آخری حکم نامے میں کہا تھا کہ ڈپٹی کمشنر مناسب جواب جمع کرائیں، آپ نے کیا جواب جمع کروایا ہے؟

ڈپٹی کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ مزارقائد کے سامنے گراؤنڈ کی اجازت مزار قائد انتظامیہ اور دیگر کی ذمہ داری ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ شائد غلط تشریح کررہے ہیں۔

چیف جسٹس نے ڈپٹی کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اتنا ٹائم کیوں لگ رہا ہے ڈی سی صاحب فیصلہ کریں، آپ کو اندازہ ہے کہ کس قدر غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے عدالت کو بتایا کہ متعلقہ گراؤنڈ میں پی پی، ایم کیوایم، پی ایس پی اور دیگر کے جلسے ہوتے رہے ہیں، یا تو ماضی میں غلط فیصلے ہوئے یا پھر اب غلط تشریح کی جارہی ہے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہمارا اس جگہ سے کوئی لینا دینا نہیں وفاق یا پھر مزارانتظامیہ اس معاملے پر اجازت دے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم نےمتعلقہ اداروں سے رابطہ کیا ہے انکا جواب آنے کے بعد ہم اجازت فیصلہ کریں گے، ہم نےوفاق، مزار انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں سے بھی اس حوالے سے رابطہ کیے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہم نے 21 تاریخ پھر 26 اور اب 28 تاریخ جلسہ کی تاریخ رکھی لیکن انتظامیہ اور پی پی کے سرکاری ملازمین عدالتوں کو مس گائیڈ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ والےخوف کا شکار ہیں، ہم نے آئینی طریقہ اپنایا ہے جلسے کی اجازت مانگی ہے، ابھی جلسہ کا معاملہ فائنل نہیں کیا ہمارے کارکنان کی پکڑ دھکڑشروع کردی جب کہ پنجاب میں محسن نقوی جو کررہا ہے مراد علی شاہ وہی سندھ میں کررہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

نان اور روٹی کی کم قیمت قبول نہیں ، نان بائی ایسوسی ایشن کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ حکومت کا 16 روپے 2019 کا ریٹ ہے جب آٹا 850 روپے کا تھا ، اب آٹا 12 ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نان اور روٹی کی  کم قیمت قبول نہیں ، نان بائی ایسوسی ایشن کا احتجاج

راولپنڈی: ڈپٹی کمشنرراولپنڈی  کی جانب  سے روٹی کی قیمت میں کمی اور نان بائی قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف جڑواں شہروں کے نان بائیوں نے ہڑتال کر کے تنور بند کر دیے جس سے شہری روٹی نان پراٹھہ سے مکمل محروم ہوگئے اور ناشتہ میں شدید مشکلات کا سامنا کیا۔


تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی طرف سے روٹی کی قیمت 20 روپے سے کم کر کے 16 روپے اور نان کی قیمت 20 روپے مقرر کرنے، تندوروں کے چالان ، بھاری جرمانوں اور قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف نان بائی 3 روزہ ہڑتال پر چلے گئے جس سے تندور بند ہوگئے۔

راولپنڈی اور گردونواح کے عوام تندوروں کی بندش سے  ناشتہ کرنے میں مشکلات کا شکار رہے۔ بڑی تعداد میں شہری بغیر ناشتہ کے دفاتر اور طلبہ اسکول گئے جبکہ اکثریت نے ڈبل روٹی اور پاپوں پر گزارہ کیا۔
سیکرٹری جنرل نان بائی ایسوسی ایشن خورشید قریشی کا کہنا ہے ابتدائی طور پر یہ ہڑتال 3 روزہ ہے اس میں اضافہ بھی ممکن ہے ، ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر دھرنا بھی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا 16 روپے 2019 کا ریٹ ہے جب آٹا 850 روپے کا تھا ، اب آٹا 12 ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں 1 ہزار فیصد اضافہ ہوچکا ہے، ایک طرف روٹی کی قیمت 4 روپے کم اور دوسری طرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 8 روپے بڑھا دی گئی ہے، یہ کمی واپس لی جائے وگرنہ طویل دورانیے کی ہڑتال پر جاسکتے ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب کو آئی ٹی حب بنانا چاہتے ہیں، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب کی  نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کو  آئی ٹی حب بنانا چاہتے ہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں کو عالمی سطح پر آئی ٹی کا حب بنانا چاہتی ہوں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا، سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے چین میں روڈشوزپر رپورٹ پیش کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں کو عالمی سطح پر آئی ٹی کا حب بنانا چاہتی ہوں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے  نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا اور پہلے آئی ٹی سٹی میں 16 چینی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا، چین کی 8 کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

مریم نواز نے  آئی ٹی سٹی کے لئے دنیا کی بہترین آرکیٹکچرل کمپنیز کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت دیدی ، انہوں نے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں بزنس کال سنٹرزکے لئے دو ٹاورزمختص کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll