مملکت میں گداگری کا منظم گروہ چلانے والوں کو بھی پکڑا جائے گا۔


ریاض: سعودی عرب میں انسداد گداگری کے نئے قوانین کا نفاذ ہونے جارہا ہے جس کے تحت گرفتار بھکاریوں کو سزا دی جائے گی اور ان کا ڈیٹا بیس بھی بنایا جائے گا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت انسداد گداگری کے نئے قانون کے نفاذ کے بعد گرفتار ہونے والے گداگروں کا ڈیٹا بیس قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، نئے قانون پر 88 دن بعد عمل درآمد کیا جائے گا۔
وزارت داخلہ نے متنبہ کیا ہے کہ گداگری کے ہر شکل اور طریقوں پر پابندی عائد ہوگی، گداگری میں ملوث کسی بھی شخص کو زیادہ سے زیادہ ایک سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے قانون میں گداگروں کا ڈیٹا بیس قائم کرنے کی گنجائش ہے تاکہ ان کی آسانی سے شناخت کی جا سکے، اسی طرح قانونی کارروائی میں آسانی ہوگی۔
نئے قوانین کے تحت پہلی بار گرفتاری پر انہیں خبردار کیا جائے گا جبکہ دوسری بار بھی بھیک مانگتے پکڑے گئے تو پھر متعلقہ ادارہ سزا دینے کا حق رکھتا ہے، وزارت داخلہ کے پاس گداگروں کو گرفتار کرنے کا اختیار ہے۔
خیال رہے کہ مملکت میں گداگری کا منظم گروہ چلانے والوں کو بھی پکڑا جائے گا۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 7 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 10 گھنٹے قبل






