کراچی : انٹر بینک میں ڈالر 173 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔


اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 69 پیسے مہنگا ہوگیا ہے ۔انٹر بینک میں ڈالر 173 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/aMRON4bWAe pic.twitter.com/5BafBcQHSn
— SBP (@StateBank_Pak) October 20, 2021
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 172.78 روپے سے بڑھ کر 173.47 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 59 پیسے مہنگا ہو کر 172 روپے77 پیسے پربند ہوا تھا۔ ایک موقع پر انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 173 روپے 20 پیسے پر بھی دیکھا گیا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج:
پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار کا اختتام پرکاروبار ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان رہا۔ انڈیکس میں اختتام پر 870 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، انڈیکس میں آج 45 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔ 100 انڈیکس 45 ہزار 499 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
سونے کی قیمت:
سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 2500 روپے مہنگا ہوکر 122200 روپے کا ہوگیا۔فی 10 گرام سونا 2144 روپے اضافے سے 104767 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 40 ڈالر اضافے سے 1781 ڈالر فی اونس میں فروخت ہوا۔

لاہور ایک دفعہ پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر، پاکستان فضائی آلودگی میں سرفہرست
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی،مراسلہ وفاقی حکومت کو ارسال
- 11 منٹ قبل

ایرانی صدر کی اصفہان میں سائیکل سواری کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل
- 4 گھنٹے قبل

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا، بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
- 5 گھنٹے قبل

میرعلی میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 خوارجی جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل

اداکارہ و گلوکارہ فضا علی کا نیا ویڈیو سونگ ’مہندی والی رات ‘کی عکسبندی مکمل،جلد ریلیز کیا جائے گا
- 4 گھنٹے قبل

حالیہ سیلاب میں متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے گلاسکو اسکاٹ لینڈ میں میوزیکل شو کا انعقاد
- 4 گھنٹے قبل

حالیہ سیلاب سے معیشت کو 822 ارب روپے کا نقصان، 65 لاکھ سے زائد افراد متاثر،رپورٹ جاری
- 5 گھنٹے قبل

محکمہ ماحولیات کا پنجاب بھر میں ہوٹلوں اور باربی کیو مقامات کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

سرحدی کشیدگی، قطر کی ثالثی میں افغان طالبا ن اور پاکستان کے درمیان آج دوحہ میں مذاکرات ہونگے
- 5 گھنٹے قبل

8جنگیں رکواچکا ہوں ،نویں جنگ رکوانا چاہتاہوں،ٹرمپ کی پیوٹن سے ٹیلیفونک گفتگو
- 38 منٹ قبل

شہریوں کےلیے بری خبر، ایک ہی روز میں سونا 14 ہزار روپے مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- 2 گھنٹے قبل