جی این این سوشل

جرم

ہنگو : دہشتگردوں کی فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ ،سپاہی شہید

راولپنڈی :  آئی ایس پی آر کے مطابق ‎فائرنگ کے تبادلے میں 26 سالہ سپاہی وقاص شہید ہوگیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہنگو :  دہشتگردوں کی فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ ،سپاہی شہید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق  ہنگو کے علاقے تھل میں دہشتگردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ  کی گئی،  ‎ ‎پاک فوج  کی جانب سے   فوری اور موثر جوابی کارروائی کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  ‎ ‎فائرنگ کے تبادلے میں 26 سالہ سپاہی وقاص شہید ہوگیا ہے، ‎ ‎شہید سپاہی کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  ‎علاقے سے دہشتگردوں کے صفایا کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

پاکستان

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے آنے والی چینی ٹیم سے ملاقات

محسن نقوی نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے میں اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے آنے والی چینی ٹیم سے ملاقات

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے آنے والی چینی ٹیم سے ملاقات، محسن نقوی نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے میں  اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے چین سے آئی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم سے ملاقات کی

ملاقات میں چینی شہریوں کے تحفظ اور مجموعی سکیورٹی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

احتساب عدالت نے بی آر ٹی پشاور میں پلاٹس سیل کرنے کا حکم جاری کردیا

نیب کے وکیل نے کہا کہ بینکوں کو منجمد کرنا قانون کے مطابق ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

احتساب عدالت نے بی آر ٹی پشاور میں پلاٹس سیل کرنے کا حکم جاری کردیا

پشاور: احتساب عدالت نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) اسکینڈل میں ملوث ٹھیکیداروں کے دو رہائشی پلاٹ سیل کرنے اور 75 بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق جج محمد یونس نے خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) کے احکامات کی توثیق کرتے ہوئے احکامات جاری کیے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل محمد علی اور پراسیکیوٹر مانک شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ نیب بی آر ٹی اسکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے اور اس تناظر میں ٹھیکیداروں کے 75 بینک اکاؤنٹس اور دو رہائشی پلاٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔ اس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

وکیل نے کہا کہ ٹھیکیدار بین الاقوامی ثالثی میں گئے ہیں۔ اس حصے سمیت، ان اکاؤنٹس کو منجمد کرنا غیر قانونی ہے کیونکہ ڈائریکٹر جنرل کا کوئی دائرہ اختیار نہیں ہے اور اس منصوبے کے تیسرے غیر ملکی کنٹریکٹر کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

نیب کے وکیل نے کہا کہ بینکوں کو منجمد کرنا قانون کے مطابق ہے اور نیب اکاؤنٹس ضبط کر سکتا ہے۔

تاہم عدالت نے نیب کی جانب سے پلاٹ اور اکاؤنٹس ضبط کرنے کے حکم کی توثیق کرتے ہوئے ٹھیکیداروں کے وکلا کو ہدایت کی کہ اگر وہ اس کے خلاف درخواست دائر کرنا چاہتے ہیں تو اس سے متعلق اعتراضات دائر کر سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ نے اپنی پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی پیدا کی،ترجمان واپڈا

پراجیکٹ سے پانی کی دستیابی کے مطابق لگاتار بجلی پیدا کی جارہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ نے اپنی پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی پیدا کی،ترجمان واپڈا

لاہور: منصوبے کی ٹیل ریس ٹنل کی انسپکشن کے بعد نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ نے گزشتہ روز اپنی پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی پیدا کی۔

ترجمان واپڈا نے جاری بیان میں بتایا کہ ٹیل ریس ٹنل کے معائنہ کے بعد نیلم جہلم پراجیکٹ نے رواں ماہ کے آغاز میں بجلی کی پیدا وار دوبارہ شروع کی تھی۔پراجیکٹ سے پانی کی دستیابی کے مطابق لگاتار بجلی پیدا کی جارہی ہے، جو ماہِ رمضان میں دِن کے مختلف اوقات خصوصا سحر اور افطار کے دوران نیشنل گرڈ کو فراہم کی جارہی ہے۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ لو فلو سیزن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور سٹیشن کے آپریشن کی گزشتہ سال بحالی کی گئی،ٹیل ریس ٹنل کی انسپکشن کے لئے10 جنوری کو بند کیا گیا تھا،جس کے بعد ٹیل ریس ٹنل کی تفصیلی انسپکشن کی گئی۔بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل پینل نے بھی ٹیل ریس ٹنل کا معائنہ کیا۔

969 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کا نیلم جہلم اپنی نوعیت کا منفرد پن بجلی منصوبہ ہے،جس کا 90 فیصد حصہ زیر ِ زمین تعمیر کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll