کوئٹہ : وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی۔


تفصیلات کے مطابق اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعلی جام کمال سمیت اپوزیشن اور ناراض اراکین شریک ہوئے۔ایوان میں ناراض رکن سردار عبدالرحمن کھیتران نے وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم عدم پیش کی۔ایوان میں 33 اراکین نے کھڑے ہوکر تحریک عدم اعتماد کی حمایت کی۔
خیال رہے کہ 11 اکتوبر کو تحریک عدم اعتماد بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے 11، بی این پی کے 2 اور پی ٹی آئی کے ایک رکن اسمبلی نے جمع کرائی تھی ۔ تحریک عدم اعتماد کامیاب کروانے کے لیے ناراض اراکین کو سادہ اکثریت کی ضرورت ہو گی۔
حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رہنما ظہور احمد بلیدی نے وزیراعلیٰ کے خلاف 40 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔
تحریک عدم اعتماد میں اراکین اسمبلی کا موقف تھا کہ جام کمال کی خراب کارکردگی پرانہیں وزیراعلیٰ کےعہدے سے ہٹایا جائے اور ایوان کی اکثریت کے حامل رکن اسمبلی کو وزیراعلیٰ منتخب کیا جائے۔
واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی میں اراکین کی تعداد 65 ہے اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 33 اراکین کی حمایت درکار ہو گی۔بلوچستان میں حکومتی اتحاد 40 ارکان پر مشتمل ہے جن میں سے 14 نے وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تحریک جمع کرادی ہے۔ اس وقت ایوان میں متحدہ حزب اختلاف کے ارکان کی تعداد 23 ہے جب کہ دو اراکین آزاد ہیں۔

مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم ’ہیری پوٹر‘ کی نئی ٹی وی سیریز کی پروڈکشن کا آغاز
- 3 گھنٹے قبل

عمران خان کی 6 جبکہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
- 2 گھنٹے قبل

لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز بارش، موسم خوشگوار
- 4 گھنٹے قبل

نیتن یاہو کی حکومت سنگین سیاسی بحران کا شکار، اتحادی جماعت نےعلیحدگی اختیار کر لی
- 6 منٹ قبل

کراچی کے اہم ترین واٹر سپلائی نظام میں ایک بار پھر بڑا خلل، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن
- 4 گھنٹے قبل

حکومت اور شوگر انڈسٹری میں معاملات طے،چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر
- 4 گھنٹے قبل

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران کتنے افراد جاں بحق ہوئے،تفصیلات سامنے آ گئیں
- 14 گھنٹے قبل

مچل سٹارک کی ویسٹ انڈیز کے خلاف تباہ کن باؤلنگ،آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریزجیت لی
- 4 گھنٹے قبل

جوہری مذاکرات کو یورینیم افزودگی کے خاتمے سے مشروط کیا تو مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنے گے، ایران
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان میں 4 جی کوریج خطے میں سب سے کم اور 5 جی کے لیے تیاری ناکافی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
- 34 منٹ قبل

برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا
- ایک گھنٹہ قبل