جی این این سوشل

دنیا

سعودی حکومت نے چند ممالک کے لیے خصوصی ڈیجیٹل سروس کا آغازکردیا

بندر بن عبداللہ نے کہا کہ اسمارٹ فونز کے ذریعے ویزا درخواست گزار کا ڈیٹا جمع کرنے کی سہولت سے ویزا حاصل کرنے والوں کو کافی آسانی ہوگی، وہ گھر بیٹے یہ مراحل طے کرسکتے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

 

ریاض: سعودی حکومت نے چند ممالک کے لیے خصوصی ڈیجیٹل سروس کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے مملکت کے ویزے کے حصول میں آسانی ہوگی۔

سعودی معاون وزیرداخلہ برائے تکنیکی امور شہزادہ بندر بن عبداللہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ویزے کیلئے فنگر پرنٹس، آئی اسکیننگ اور چہرے کی شناخت کا عمل اسمارٹ فونز کے ذریعے کیے جانے کی سہولت کا آغاز کیا گیا ہے، یہ اقدام ابتدائی طور پر چند ممالک کے لیے ہے، غیرملکیوں کو ویزے کے حصول میں پریشانیاں پیش نہیں آئیں گی۔

سعودی وزیر نے بتایا کہ آئندہ ماہ نئی ڈیجیٹل سروسز کا بھی آغاز کیا جارہا ہے جس کے ذریعے مائیکرو چیپ والے سعودی پاسپورٹ بنائے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے سعودی پاسپورٹس میں لگی چپ میں پاسپورٹ ہولڈر کا مکمل ڈیٹا فیڈ ہوگا جسے ایئرپورٹ پر موجود الیکٹرانک سکرینز کے ذریعے ریڈ کیا جاسکے گا، وزارت داخلہ خدمات کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

بندر بن عبداللہ نے کہا کہ اسمارٹ فونز کے ذریعے ویزا درخواست گزار کا ڈیٹا جمع کرنے کی سہولت سے ویزا حاصل کرنے والوں کو کافی آسانی ہوگی، وہ گھر بیٹے یہ مراحل طے کرسکتے ہیں۔

قبل ازیں درخواست گزار کو مقررہ دفتر میں جا کرڈیٹا فیڈ کرانا ہوتا تھا۔ ابتدائی طور پر یہ سروس چند ممالک کے لیے تجرباتی بنیادوں پرجاری کی گئی ہے بعد ازاں مرحلہ وار تمام ممالک کے لیے شروع کی جائے گی۔ اس سروس کے ذریعے عمرہ ، حج ، وزٹ یا ورک ویزے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

پاکستان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات

ملاقات میں صوبے میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے وفاقی وزیر داخلہ  کی ملاقات

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات کیلئے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور  پہنچ گئے۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس آمد پر علی امین گنڈاپور نے ان کا خیبر مقدم کیا، ملاقات میں دونوں کے درمیان صوبے میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے دہشتگردی کے ناسور  کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا، ساتھ ہی دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

ملاقات میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خود کش حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا، اور چینی حکومت ،عوام اور مرنے والے  چینی شہریوں کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، انہوں نے حملے کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ چینی شہریوں پر حملے کے عناصر  قرار واقعی سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ 

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ امن و امان موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی، صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں گے، خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے ذیادہ متاثر ہوا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے جیل حکام کو عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت  میں توسیع

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور دیگر مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی جبکہ عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ اور دیگرمقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کر دی، عمران خان کے جونئیر وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی اور عدالت سے استدعا کی کہ سینئر وکیل بیرسٹرسلمان صفدر مصروف ہیں، مہلت دی جائے۔

عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی۔ عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کرلیے۔

یاد رہے کہ 4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہوچکا ہے، کورٹ نمبر 3 نے 4 مقدمات میں ملزم کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لوک ورثہ اسلام آباد میں رمضان المبارک میں ماہِ عصر او امان کے عنوان سے تقریبات کا آغاز

فن سے لگاؤ رکھنے والوں کے لیے ایک شاندار اسلامی خطاطی کی نمائش بھی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لوک ورثہ اسلام آباد میں رمضان المبارک میں ماہِ عصر او امان کے عنوان سے تقریبات کا آغاز

اسلام آباد: لوک ورثہ اسلام آباد میں رمضان المبارک میں ’’ماہِ عصر او امان‘‘ کے عنوان پر تقریبات جمعرات سے شروع ہو گئیں۔

قومی ادارہ برائے لوک اور روایتی ورثہ نے اس رمضان کو حقیقی معنوں میں خاص بنانے کے لیے سرگرمیوں کی صف منصوبہ بندی کی ہے اور یہ عید تک جاری رہے گی۔

لوک ورثہ کے مطابق رمضان کی تقریبات میں روزانہ شام 5 بجے سے کھانے پینے کے ثقافتی سٹالز، افطار سے قبل تلاوت و نعت کے مقابلے اور شام 6:45 بجے افطار کے بعد ترقیاتی کارکردگی بھی پیش کی جائے گی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ عزیر خان نے اے پی پی کو بتایا کہ ہمارے پاس تمام فن سے لگاؤ رکھنے والوں کے لیے ایک شاندار اسلامی خطاطی کی نمائش بھی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll