Advertisement
ٹیکنالوجی

لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند 

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس  بند کرنے کی ہدایت کردی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 21st 2021, 5:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ  سروس بند 

تفصیلات کے مطابق وزارتِ داخلہ نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ بند کرنےکی ہدایت کردی ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی ہدایت ایک کالعدم جماعت کےاحتجاج کے باعث کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو لاہور کے علاقے سمن آباد، شیرا کوٹ اور نواں کوٹ ، گلشن راوی، سبزہ زار اور اقبال ٹاؤن میں بھی فوری طور پر انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ 

Advertisement
Advertisement