مکہ مکرمہ: سعودی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے ضوابط میں نرمی کیے جانے کے بعد بڑی تعداد میں عمرہ زائرین حرم شریف پہنچ گئے۔


تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں ایک سال سے زائد عرصے بعد پہلی نماز جمعہ مکمل گنجائش کے ساتھ ادا کی جائے گی۔ سربراہ حرمین الشریفین شیخ عبدالرحمن السدیس نے انتظامیہ کو سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔
حرمین انتظامیہ کے مطابق مسجد الحرام کے مزید 50 دروزاے آج کھول دیے جائیں گے، مسجد الحرام کے اندرونی صحنوں و ملحق راہداریوں کی ہمہ وقت سینیٹائزنگ کی جا رہی ہے اور 4 ہزار سے زائد مرد و خواتین کارکنوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
مسجد الحرام میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ درجۂ حرارت چیک کرنے والے تھرمل کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
خانہ کعبہ میں مختلف مقامات پر 50 ہزار سے زائد آبِ زم زم کی بوتلوں کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب : عمرہ زائرین کیلئے کل سے عمرہ پرمٹ جاری کرنے کااعلان
یاد رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی ﷺ میں 17 اکتوبر کو تقریبا ڈیڑھ سال سے زائد عرصے بعد سماجی فاصلہ ختم کرکے نمازِ فجر ادا کی گئی تھی ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں کرونا کے اثرات میں کمی کے بعد عالمی وبا کے حوالے سے اختیار کردہ ضوابط میں بتدریج نرمی لانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کھلے مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی ختم کر دی ہے۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 6 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 6 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل




