راولپنڈی : وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے ، منگل ، بدھ تک کیسز واپس لیں گے۔


وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کالعدم تنظیم سے تفصیلی بات چیت ہوئی، منگل بدھ تک کیسز واپس لیں گے، کالعدم تنظیم کیساتھ 8 گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے، یہ طے ہوا کہ شیڈول فور پر بھی نظر ثانی کریں گے۔ امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئےاقدامات کررہے ہیں، فیٹف میں ابھی ہماراایک پوائنٹ رہتا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ کوشش کریں گے جلداز جلد پایا تکمیل تک پہنچائیں ، مذاکرات میں تاخیر کیوں ہوئی یہ مشکل بات ہے، سعد رضوی سے بھی ون ٹو ون بات ہوئی، کالعدم ٹی ایل پی کیساتھ مذاکرات میں وقت لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم جوش وجذبے کیساتھ پاک بھارت میچ دیکھنےکیلئے بے تاب ہے، پاکستان اور بھارت کا میچ میں نے کبھی مس نہیں کیا، وزیراعظم کی ہدایت پر شارجہ سے فلائٹ پکڑ کو فوری واپس آیا۔
،شیخ رشید نے کہا کہ انتظامیہ کا ہدایت کرتا ہوں کہ کنٹینر سائیڈ پر کر دے جی ٹی روڈ پر چاہے رہیں ، پورےپاکستان کی سیاسی جماعتوں کیساتھ مذاکرات کرنے کو تیار ہوں ، پی ٹی آئی اگلا بجٹ الیکشن بجٹ دے گی ، احتجاج سیاسی پارٹیوں کاحق ہے، حکومت کا کام ہے کہ وہ لچک رکھے، ریاست کاکام ڈنڈا چلانا نہیں ہے، کوشش کرنی چاہیے کہ ملک کو بہتری کی طرف لے جایاجائے۔
شیخ رشید کا کنہا تھا کہ اس وقت ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ہیں، مجھے نہیں پتا نوٹیفکیشن کا معاملہ کب تک حل ہوگا۔ اللہ تعالیٰ سے امید ہے عمران خان 5 سال پورے کرے گا، پی ڈی ایم ہر نومبر دسمبر میں مشق کرتی ہے، اپوزیشن جماعتیں جمعہ جمعہ کھیل رہی ہیں، تحریک انصاف کی حکومت آئندہ سال آخری بجٹ دے گی۔

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- 7 hours ago

پی ایس ایل 11 میں کتنے میچز ہونگے اور کہاں کہاں کھیلے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
- 8 hours ago

سڈنی واقعہ : حملہ آور باپ نے بھارتی اور بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر فلپائن کا دورہ کیا، حکام کی تصدیق
- 8 hours ago

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- 7 hours ago

سڈنی دہشتگردانہ حملہ: عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی سے متعلق الزامات میں اضافہ،پاکستانی مؤقف کی تائید
- 8 hours ago

ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات
- 8 hours ago

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- 2 hours ago

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 11 سال کا عرصہ بیت گیامگر والدین کا غم آج بھی تازہ
- 8 hours ago

گزشتہ روز کے ضافے کے بعد سونا آج ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 hours ago

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو انتقال کر گئے
- 9 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- 3 hours ago

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 hours ago








