دوبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان کی پریکٹس شاٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کردیں ۔


تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان نے آئی سی سی کو بھی اپنا دیوانہ بنالیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو میں آئی سی سی نے محمد رضوان کی ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں ان کے میچ پریکٹس اور میچ کے دوران کھیلے گئے شاٹس دکھائے گئے ہیں ۔
محمد رضوان نے میچ میں بھارت کے باؤلرز کی وہی شاٹیں لگاکر دھلائی کی جس کی وہ پریکٹس کر رہے تھے ۔
ویڈیو کے عنوان میں آئی سی سی نے لکھا کہ خواب ، تصور اور تکمیل ، محمد رضوان کا ماسٹر پیس میچ سے پہلے ہی شروع ہوگیا تھا" ۔
Dream. Visualise. Execute.
— ICC (@ICC) October 25, 2021
Mohammad Rizwan’s masterpiece started before a ball was bowled ?#T20WorldCup #INDvPAK pic.twitter.com/o4m8biFhdP
یاد رہے کہ گزشتہ روز محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میچز میں 100 کیچز ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں مکمل کیے ۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے بھارت کے خلاف عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹی 20 میں پاکستان کی سب سے بڑی شراکت بھی بنا ڈالی ۔
پاکستان نے ورلڈکپ کے پہلے مقابلے میں بھارت کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے ۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 18 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 15 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 18 hours ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 days ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 days ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 18 hours ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 19 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 17 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 18 hours ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 days ago






