لندن کے ایک ادارے کے مطابق کم از کم 11 مزید ممالک میں ان افراد کے لیے پاسپورٹ پر ’ایکس‘ یا ’ادر‘ کا آپشن ہوتا ہے جو اپنی شناخت مرد یا عورت کے طور پر نہیں کرنا چاہتے۔


نیویارک : امریکا میں پہلی بار پاسپورٹ میں مرد اور خواتین کے علاوہ تیسری جنس کے لیے بھی آپشن موجود ہو گا۔ پاسپورٹ میں اس کے لیے ’ایکس‘ کا آپشن استعمال کیا گیا ہے۔
امریکہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے پہلی بار ایسا پاسپورٹ جاری کیا جا چکا ہے جس میں جنس کے لیے ’ایکس‘ کا آپشن موجود ہے اور یہ آپشن سال 2022 سے ہر امریکی کے برتھ سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ پر دستیاب ہو گا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے اس نئے پاسپورٹ کو پبلک نہیں کیا گیا تھا تاہم ایک قانونی فرم نے اسے جاری کر دیا ہے کیونکہ یہ ان کے کلاینٹ کا تھا، جو 2015 سے اس پالیسی کو تبدیل کرنے کے لیے درخواست دے رہا تھا۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ محکمہ خارجہ تمام افراد کی آزادی، وقار اور مساوات کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

امریکہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جون میں اس معاملے پر اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی تھی، اس سے قبل پاسپورٹ پر اپنے برتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات کے علاوہ کسی جنس کا انتخاب کرنے کے لیے امریکیوں کو میڈیکل سرٹیفکیٹ درکار ہوتا تھا۔ لندن کے ایک ادارے کے مطابق کم از کم 11 مزید ممالک میں ان افراد کے لیے پاسپورٹ پر ’ایکس‘ یا ’ادر‘ کا آپشن ہوتا ہے جو اپنی شناخت مرد یا عورت کے طور پر نہیں کرنا چاہتے۔
ان ممالک میں کینیڈا، جرمنی، آرجنٹینا، انڈیا، نیپال اور نیوزی لینڈ بھی شامل ہیں۔

پی ایف یو سی کے وفدکا یونیورسٹی آف لاہورکا دورہ، طلبا کے نفسیاتی مسائل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہا
- 2 hours ago

ملک میں پُرامن احتجاج کو صیہونی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے پرتشدد بنایا،ایرانی وزارت خارجہ
- 2 hours ago

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدررشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
- 3 hours ago

مقبوضہ کشمیر میں علماء و مساجد کی پروفائلنگ مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت اور منظم ہراسانی ہے،دفتر خارجہ
- 5 hours ago

ایک روز کے اضافے کے بعد سوناآج پھر سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 hours ago

گوادر: کوسٹل ہائی وے پر بس الٹ گئی، 10 مسافر جاں بحق ،پاک فوج اور بحریہ کی فوری امدادی کارروائیاں
- 5 hours ago

سرگودھا میں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، 14افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 5 hours ago

کراچی: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار،پولیس کا دعویٰ
- 5 hours ago

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ،ایران اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 6 hours ago

سوات: کھیلتے ہوئے دستی بم پھٹ گیا، 8 سالہ بچہ جاں بحق، 5سالہ بہن زخمی
- 3 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اساتذہ اور طلبہ سے خصوصی نشست
- 6 hours ago

قومی اسمبلی میں افواج پاکستان اور عدلیہ کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، اسپیکر ایاز صادق
- 4 hours ago











