ملزم کو سڑنے کیلئے جیل میں نہیں رکھا جا سکتا: حمزہ شہباز کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ، فیصلے میں کہا گیا کہ ٹرائل مکمل ہونے میں غیر معمولی وقت لگنے کے نکتہ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور ملزم کو سڑنے کیلئے جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا. بنچ نے باور کرایا کہ ملزم کو استغاثہ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا. احتساب عدالت کی کارروائی ظاہر کرتی ہے کہ ملزم عدالت میں باقاعدگی سے پیش ہو رہے ہیں . اگر وکلا پیش نہ ہوں تو اسکا قصوروار ملزم نہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں قرار دیا کہ ریفرنس میں حمزہ شہباز مرکزی ملزم نہیں شہباز شریف ہیں جو سلاخوں کے پیچھے ہیں. اس لئےحمزہ شہباز کو جیل میں رکھنے کا کوئی غیر معمولی جواز نہیں۔ ضمانت منظور کرنے کے فیصلے میں یہ بھی کہا گیاکہ ٹرائل مکمل ہونے میں غیر معمولی وقت لگنے کے نکتہ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور ملزم کو سڑنے کیلئے جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔
لاہور ہائیکورٹ نے ایک، ایک کروڑ کے دو مچلکوں کے عوض حمزہ شہباز کو رہا کرنے کا حکم دیا. احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج اکمل خان ضمانتی مچلکوں کی جانچ پڑتال کریں گے جس کے بعد روبکارجاری ہوگی۔

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 8 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 13 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 9 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 13 hours ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 11 hours ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago





