اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ عوام کو مہنگائی سے بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، پانچ سال بعد فیصلہ ہوگا کہ کیا ملک میں غربت کم ہوئی ۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اٹک میں 200 بستروں پر مشتمل ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ 30 برس کے دوران دو خاندانوں کی حکمرانی سے مخصوص طبقہ امیر ہوگیا لیکن ملک مجموعی طور پر بھارت اور بنگلہ دیش سے بھی پیچھے چلا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 80 کی دہائی میں بھارت میں میچ کھیل کر اپنے ملک آتا تھا تو لگتا تھا کہ غریب سے امیر ملک آگیا ہوں، بدقسمتی سے 30 برس میں پیچھے رہ گئے۔ 2018میں بنگلہ دیش بھی ہم سے آگے نکل گیا ہے ، کے پی کی عوام نے ہمیں دوبارہ موقع دیا ،ہم نے ٹورازم کو بڑھایا جس سے لوگوں کی زندگی میں بہتری آئی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے خیبرپختونخوا میں پہلی مرتبہ ہیلتھ کارڈ متعارف کرایا جس کے باعث وہاں کے نیم متوسط طبقے کو طبی سہولیات میسر ہوئیں اور انہوں نے دوبارہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو دوبارہ منتخب کیا۔
پاکستان میں زچگی سے متعلق طبی سہولیات کافقدان ہے
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زچگی کے دوران سب سے زیادہ اموات واقع ہوتی ہیں جہاں زچگی کے دوران طبی سہولیات میسر نہیں ، جو ملک کے لیے باعث شرمندگی ہے ۔
پاکستان میں آئندہ دو برس کے دوران 5 مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال قائم کیے جائیں گے، مارچ تک پنجاب میں بھی ہرخاندان کوہیلتھ انشورنس کارڈمیسرہوگا ۔
5 سال کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں
وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، پانچ سال بعد فیصلہ ہوگا، کیا ملک میں غربت کم ہوئی، حکومتی پالیسیوں کی بدولت برآمدات میں اضافہ ہوا، دس سال میں دس ڈیم بنائیں گے۔ عثمان بزدار 2 سال کا نہیں، 5 سال کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں۔
خطے میں سب سے زیادہ سستا پیٹرول پاکستان میں ہے
وزیراعظم عمران خان کہنا تھا کہ خطے میں سب سے زیادہ سستا پیٹرول پاکستان میں ہے، بھارت میں بھی پیٹرول مہنگا ہونے پر شور برپا ہے لیکن پاکستان میں نئی دہلی کے مقابلے میں پیٹرول کی قیمت کم ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آٹا، گھی اور دالوں پر30 فیصد احساس کارڈ پر سبسڈی دینگے، اوورسیزپاکستانی پیسہ لےکرآئیں گے توملکی کی ترقی میں اضافہ ہوگا۔
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کو اس موقع پر تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ مذکورہ ہسپتال 2 سال کی مدت 5.3 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہو گا۔حکومت پنجاب پانچ ارب تیس کروڑ روپے کی مالیت کا دوسو بستروں کا ہسپتال دو سال کی مدت میں مکمل کرے گی۔منصوبے کی لاگت کی نصف رقم وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو فراہم کی ہے۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 21 minutes ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 19 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 19 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago




