Advertisement

بھارت کی اب سیمی فائنل تک رسائی کیسے ممکن ہے؟

نمیبیا کے خلاف بھارت کا اگلا میچ 8 نومبر کو ہے جو بھارت کے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے خاصی اہمیت کا حامل ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر نومبر 5 2021، 7:53 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت کی اب سیمی فائنل تک رسائی کیسے ممکن ہے؟

 

دبئی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ جیت کر پہلی فتح حاصل کرنے والی بھارتی ٹیم کے سیمی فائنل تک رسائی کے معاملے پر اگر مگر کی صورتحال برقرار ہے اور بھارتی ٹیم کس طرح سے سیمی فائنل تک جانے کی اہل ہوسکتی ہے اس کی دلچسپ صورتحال کچھ اس طرح سے ہے۔

ایونٹ میں بھارت کے لیے خطرہ موجود ہے اور اگر بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنانا چاہتی ہے تو اسے اپنی اچھی کارکردگی کے ساتھ قسمت کا ساتھ بھی درکار ہوگا۔

بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی کے لیے نیوزی لینڈ، افغانستان، اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا کے آئندہ میچز کا اہم کردار ہوگا، اس دلچسپ صورتحال میں بھارت کو آئندہ میچز میں نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف زیادہ سے زیادہ اسکور بنانا ہوگا۔

بھارت کے اگلے میچز میں صورتحال کیا ہوگی؟

نمیبیا کے خلاف بھارت کا اگلا میچ 8 نومبر کو ہے جو بھارت کے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے خاصی اہمیت کا حامل ہے۔

اگر بھارت نمیبیا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو اسے حریف کو ایک بڑا ٹارگٹ دینا ہوگا لیکن اگر بھارت نمیبیا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں دوسرے نمبر پر بیٹنگ کرتا ہے تو اسے کم سے کم اوور میں ٹارگٹ حاصل کرنا ہوگا، چاہے اس دوران بھارت کو اپنی وکٹس کی قربانی کیوں نہ دینی پڑی لیکن بھارت کے لیے کم سے کم اوورز میں میچ جیتنا ضروری ہوگا۔

نمیبیا سے قبل بھارت اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ آج کھیلے گا، آج کے میچ میں بھی بھارت کو  اسکاٹ لینڈ کو کم سے کم اسکور تک محدود کرتے ہوئے ان کی وکٹس حاصل کرنی ہوں گی۔

پوائنٹس ٹیبل پر بھارت اس وقت چوتھے نمبر پر 0.073 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہے اور یہ کامیابی بھارت کا رن ریٹ بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

 دوسری جانب بھارت کو کارکردگی کے ساتھ قسمت کے ساتھ کی بھی ضرورت ہوگی جس کے لیے ضروری ہوگا کہ آئندہ میچز میں افغانستان اور نمیبیا نیوزی لینڈ کو اپ سیٹ کریں تاکہ بھارت کا سیمی فائنل تک پہنچنے کا چانس بڑھ جائے ۔

افغانستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ؟ بھارت کو نقصان ہوگا یا فائدہ

اگر افغانستان نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے آئندہ میچ میں نیوزی لینڈی کو شکست دے دیتا ہے تو بھارت کے لیے سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات بہت کم رہ جائیں گے کیوں کہ افغانستان اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کے مقابلے اچھے رن ریٹس کے ساتھ موجود ہے لیکن اگر نمیبیا اگلے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے دیتا ہے تو بھارت کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے چانس بڑھ جائیں گے کیوں کہ نمیبیا سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ کا رن ریٹ پوائنٹس ٹیبل پر گرجائے گا۔

Advertisement
فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

  • 14 گھنٹے قبل
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 4 دن قبل
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 6 دن قبل
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 4 دن قبل
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 4 دن قبل
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 4 دن قبل
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 4 دن قبل
دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

  • 13 گھنٹے قبل
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • 13 گھنٹے قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

  • 13 گھنٹے قبل
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 6 دن قبل
Advertisement