دبئی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ میچ میں بھارت نے نمیبیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو بیٹنگ کی دعوت دے دی تھی۔
نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے، ڈیوڈ ویزے 26 اور اسٹیفن بارڈ 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے جڈیجا اور ایشوین نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بمراہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت نے 133 رنز کا ہدف باآسانی 16 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔
بھارت کی جانب سے روہت شرما نے 56 اور کے ایل راہول نے 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس کے علاوہ سورے کمار یا نے 25 رنز بنائے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں ایڈیشن کے سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل ہوچکی ہے،بھارت اور نمیبیا پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔

ضلع اورکزئی میں ڈیوٹی سے انکار پر42 پولیس اہلکاروں معطل
- 3 hours ago

حکومتِ پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران 26 ارب ڈالر سے زائد غیر ملکی قرضہ لیا
- 3 hours ago

کراچی:نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
- an hour ago

فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر امریکا نے یونیسکو سے علیحدگی کا اعلان کردیا
- 4 hours ago

مون سون کے چوتھے اسپیل کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش
- 4 hours ago

امریکا کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت، ٹرمپ کی اوباما پر شدید تنقید
- 2 hours ago
سابق گورنرپنجاب، پی ٹی آئی کے رہنما میاں اظہر انتقال کرگئے
- 12 hours ago

برطانوی گلوکار اوزی اوسبورن 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 4 hours ago

چکن گونیا وائرس کی ایک بڑی عالمی وباء پھوٹنے کا خطرہ ، عالمی ادارہ صحت نےخبردار کر دیا
- 32 minutes ago

پاکستان شاہینز کا دورہ انگلیڈ کا فاتحانہ آغاز، کاؤنٹی الیون کو پانچ وکٹوں سے شکست
- 4 hours ago

ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، ہلاکتیں 234 تک جا پہنچیں
- 2 hours ago

امریکا اور پاکستان کا مسئلہ کشمیر پر ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ، جمعہ کو پاکستانی رہنما سے اہم ملاقات
- 3 hours ago