جی این این سوشل

دنیا

پانی پر بسے وینس شہر سے سمندر ناراض

روم : پانی پر بسے وینس شہر سے سمندر ناراض ہو گیا ۔ پانی کی لہروں کی اونچائی غیرمعمولی حد تک کم ہونے سے وینس کی نہریں خشک ہو گئیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پانی پر بسے وینس شہر سے سمندر ناراض
پانی پر بسے وینس شہر سے سمندر ناراض

تفصیلات کے مطابق   وینس میں آمد و رفت کے لیے استعمال ہونے والے گنڈولے او کشتیاں پانی نہ ہونے کی وجہ سے  کھڑی کرنا پڑ گئیں ۔نہروں میں پانی کی سطح صرف اڑتالیس سینٹی میٹر رہ گئی ۔  نہریں خشک ہونے سے وینس کا حسن ماند پڑ گیا  ۔

  وینس دنیا بھر میں اپنی نہروں ،  تاریخی عمارات اور آرٹ کی وجہ سے جانا جاتا ہے ۔ وینس کا دار و مدار سمندر کی مہربانی پر ہے کیونکہ وینس میں آمد رفت کا  بڑا ذریعہ گنڈولے اور کشتیاں ہیں ۔ پانی خشک ہونے پر وینس میں زندگی  رک جاتی ہے  جبکہ سیلابی صورت حال  چھوٹے چھوٹے جزیروں پر  بسے اس  شہر  کے لیے بھی نقصان کا باعث ہے ۔

 

پاکستان

ہم آئینی ترمیم کو نہیں مانتے ، بھرپور احتجاج کریں گے ، علی امین گنڈا پور

ہمارااحتجاج حکومت سے جان چھڑانے تک جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہم آئینی ترمیم کو نہیں مانتے ، بھرپور  احتجاج کریں گے ، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم آئینی ترمیم کو نہیں مانتے اور اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم آزاد عدلیہ پرحملہ ہے، من پسند لوگوں کو لگا کر سسٹم پرقبضہ کیا جاتا ہے، آزاد عدلیہ پرحملہ ہوا، اس کی مذمت کرتے ہیں۔  یہ ثابت ہوگیا میرافیصلہ درست تھا، میں نے لوٹے پہچان لیےتھے، اس طرح کی ترامیم رات کی تاریکی میں ہی کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم احتجاج کی کال دیں گے اور پورے پاکستان کو بلاک کریں گے جسے ملک بھر سے لوگ جوائن کریں گے اس حوالے سے عمران خان سے میٹنگ ہونی ہے، ہم آگے بڑھیں گے اسلام آباد کی طرف جائیں گے، جو رکاوٹوں کے سبب احتجاج میں شامل نہیں ہوپائے گا اور کہیں رک جائے تو وہ بھی ہمارے احتجاج کا حصہ ہوگا ہم اس وقت تک احتجاج ختم نہیں کریں گے جب تک اس حکومت سے جان نہیں چھوٹ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں دہشت گردی ختم ہوچکی تھی مگر سازش کے ذریعے جیسے ہی نئی حکومت آئی ہمارے صوبے کے حالات بھی خراب ہوگئے اور پاکستان بھر میں ایسی ہی صورتحال ہوگئی، یہ ان ہی لوگوں کی پالیسیوں کی وجہ سے ہے، اب ہم خراب حالات کو درست کرنے کی کوشش کررہے ہیں صوبے میں پولیس میں بھرتیاں بھی ہورہی ہیں اور انہیں وسائل بھی دے رہے ہیں پولیس جو قربانی دے رہی ہے اسے سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ثابت ہوگیا میرافیصلہ درست تھا،میں نے لوٹے پہچان لیےتھے، اس طرح کی ترامیم رات کی تاریکی میں ہی کی جاتی ہے،اس بار ہم پاکستان بلاک کریں گے۔ بزدل لوگوں کی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں، آئینی ترمیم کیخلاف ووٹ دینےوالوں کوپارٹی سے فارغ کریں گے، اس باراحتجاج کےلیے پورے پاکستان سے لوگ نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نشست یا حلقہ اہم نہیں، نظریہ اہم ہوتاہے، ہمارااحتجاج حکومت سے جان چھڑانے تک جاری رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کا لبنان اور غزہ کے لیے امدادی سامان کے فوری دو جہاز بھیجنے کا فیصلہ

امداد مستحقین تک پہنچے اور امداد ی سامان کی ترسیل کی رفتار مزید تیز کی جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کا لبنان اور غزہ کے لیے امدادی سامان کے  فوری دو جہاز  بھیجنے کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے لبنان اور غزہ کے لیے امدادی سامان کے دو جہاز فوری بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

وزیراعظم کی زیرِ صدارت  اجلاس میں غزہ اور لبنان بھیجی جانے والی امداد کے حوالے سے جائزہ لیا گیا جس کے بعد وزیراعظم نے لبنان اور غزہ کے لیے امدادی سامان کے دو جہاز فوری بھیجنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں شہباز شریف نے  امداد کی ترسیل کے لیے فلسطین لبنان، اردن  اور مصر میں پاکستانی سفراء سے روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ امداد مستحقین تک پہنچے اور امداد ی سامان کی ترسیل کی رفتار مزید تیز کی جائے۔ 

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہوائی راستے کے علاوہ زمینی راستے سے بھی امدادی سامان روانہ کیا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ریلیف فنڈ برائے غزہ و لبنان سے متعلق آگہی مہم چلانے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ عوام عطیات جمع کروا کر فلسطینی اورلبنانی بہن بھائیوں کی امداد میں ساتھ دیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب میں ڈینگی کے وار برقرار ، مزید 154 کیسز رپورٹ

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 141 ، لاہور سے 5 ، اٹک سے 3 جبکہ بہاولپور سے ڈینگی کے دو نئے مریض رپورٹ ہوئے، ترجمان محکمہ صحت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ڈینگی کے وار برقرار ،  مزید  154 کیسز رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کے وار برقرار، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ میں ڈینگی کے 154 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 141 جبکہ لاہور سے 5 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ، اٹک سے 3 جبکہ بہاولپور سے ڈینگی کے دو نئے مریض سامنے آگئے ۔ 

ترجمان کے مطابق منڈی بہاؤالدین، مظفرگڑھ اور چکوال سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ صوبے میں ایک ہفتہ کے دوران ڈینگی کے 879، رواں سال اب تک 4394 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll