شکر گڑھ : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کا رول ملکی سیاست سے ختم ہونے کی بات درست ہو۔

مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہماری جنگ اقتدار کی نہیں نظام کی درستگی کی ہے، احتساب کے نام پر انتقام نظام کی ناکامی ہے، ڈسکہ انتخاب پر الیکشن کمیشن نے درست فیصلہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کا رول سب کے سامنے ہے، یوسف گیلانی نے کہا اب تک اسٹیبلشمنٹ کا کردار نطر نہیں آیا، سینٹ الیکشن میں کیا ہوتا ہے سب دیکھ لیں گے، اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کا رول ملکی سیاست سے ختم ہونے کی بات درست ہو، یوسف رضا گیلانی بھاری اکثریت سے سینٹر منتخب ہو جائیں گے۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ ایٹمی ملک کے عوام کو عمران خان نیازی نے 2 وقت کی روٹی سے محروم کر دیا، ایٹمی طاقت کا سب سے بڑا مسئلہ غربت اور بے روزگاری ہے، یہ پاکستان کی بدنامی اور بے عزتی ہے جو حالات حکومت نے پیدا کر دیئے ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں سودے بازی اور پیسوں کی گن گرج ہے، بلوچستان میں 70 کروڑ روپے میں سینٹ کا ٹکٹ بیچا گیا، پی ٹی آئی کے لوگ چیخ رہے ہیں کہ ٹکٹ بیچے گئے، ثابت ہو گیا پی ٹی آئی کرپشن اور مافیاز کی جماعت ہے، پی ڈی ایم کی جاری کردہ سینٹ ٹکٹوں پر کوئی اعتراض نہیں ہوا۔
چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے 10 سی نے انڈیا پر خوف طاری کردیا
- 10 گھنٹے قبل

سیز فائر ہونے پر سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی قوم اور افواج پاکستان کومبارکباد
- 10 گھنٹے قبل
سیزفائر کو خطے میں امن و استحکام کے مفاد میں قبول کرتے ہیں : وزیراعظم
- 11 گھنٹے قبل

اللّہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا ،نواز شریف
- 14 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ فلم "مشن ایمپاسیبل دی فائنل ریکنگ" میں ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ لاریب عطا کی خدمات پیش
- 12 گھنٹے قبل

چین ، سعودی عرب ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کا پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم
- 10 گھنٹے قبل

پاک افواج کی انتھک محنت سے جنگ میں فتح ہوئی ،صدرمملکت
- 9 گھنٹے قبل

بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی،ایل او سی پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ
- 11 گھنٹے قبل

آپریشن بُنیان مّرصُوص سےدشمن کو4گنازائدنقصان
- 11 گھنٹے قبل
اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب
- 9 گھنٹے قبل

جنگ بندی معاہدےکے بعد پی ایس ایل کی بحالی پر غور، فرنچائزز کو تیار رہنے کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کے بقیہ میچز پی سی بی راولپنڈی میں ہونے کا امکان
- 10 گھنٹے قبل