جس شخص کا ہروب فائل کیا جاتا ہے تو جوازات کے سسٹم میں اس کی فائل سیز کردی جاتی ہے جس کے بعد اس کے تمام قانونی معاملات روک دیے جاتے ہیں۔


ریاض : سعودی عرب میں کام کرنے والے غیرملکی کارکنان اگر خلاف قانون کوئی عمل کریں یا سلپ ہونے کیلئے کوئی قدم اٹھائیں تو انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
سعودی عرب میں غیرملکی کارکنوں کے حوالے سے قانون کے مطابق سب سے سنگین جرم آجر کے پاس سے فرار ہونا ہے، فرار ہونے کو قانونی اصطلاح میں “ہروب” کہا جاتا ہے۔
جس شخص کا ہروب فائل کیا جاتا ہے تو جوازات کے سسٹم میں اس کی فائل سیز کردی جاتی ہے جس کے بعد اس کے تمام قانونی معاملات روک دیے جاتے ہیں۔
محکمہ پاسپورٹ جوازات کے ٹوئٹر پرایک سعودی شہری نے دریافت کیا کہ کارکن کا خروج نہائی لگایا تھا مگر معلوم ہوا کہ وہ اپنے ملک روانہ ہونے کے بجائے فرار ہوگیا ہے، اس صورت میں کیا کروں کہ میرے ذمہ اس کارکن کا ریکارڈ ختم کرایا جاسکے؟
سوال کا جواب دیتے ہوئے جوازات کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق کارکن کی مملکت سے روانگی تک کی ذمہ داری آجر کی ہوتی ہے اس لیے سپانسر کو چاہیے کہ وہ کارکن کی روانگی کی تصدیق کرنے کے لیے اس سے رابطے میں رہے، محض خروج نہائی ویزہ لگانا ہی کافی نہیں ہوتا۔
جوازات کا مزید کہنا تھا کہ اگر کارکن خروج نہائی ویزہ استعمال نہیں کرتا یعنی وہ خروج نہائی ویزہ لگائے جانے کے بعد مقررہ وقت میں سفر نہیں کرتا اور نہ ہی کفیل سے کسی قسم کا رابطہ کرتا ہے تو اس صورت میں کفیل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کارکن کا خروج نہائی کینسل کرانے کے بعد ’ہروب ‘ فائل کرے تاکہ کارکن کے افعال سے بری الذمہ ہوا جاسکے۔ واضح رہے کہ جس کارکن کا ہروب فائل ہوتا ہے جوازات کے مرکزی کمپیوٹر میں اس کی فائل کو سیز کر دیا جاتا ہے۔

لاہور: اداکار عمران اشرف اور ناصر چینیوٹی کی نئی پنجابی فلم’’ اینا نوں رہنا سہنا نہیں آندا ‘‘ کی پروموشن تقریب کا انعقاد
- 20 منٹ قبل

پاکستان کے اشعب عرفان نے امریکا میں ہونیوالا جونز کریک اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
- 4 گھنٹے قبل

خیرپور اور لودھراں میں ٹرین حادثات: دو بچے جاں بحق، ایک مسافر ہلاک، درجنوں زخمی
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے،امریکی وزیر خارجہ
- 3 گھنٹے قبل

رواں سال مون سون کے دوران مختلف واقعات میں اب تک 657 افراد جاں بحق جبکہ 929 زخمی
- 4 گھنٹے قبل

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی اموات پر گہرے دکھ کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل

کوئٹہ:خودکش بمبار کی نشاندہی پر دہشت گرد گروہ کا سہولت کار یونیورسٹی لیکچرار گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب: دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ,قریبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ
- 2 گھنٹے قبل

ضلع بدین اور لوئر کوہستان میں پولیو کے دو نئے کیسز کی تصدیق
- ایک گھنٹہ قبل

بلوچستان حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی بڑی کھیپ روانہ
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کا امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ اور بمباری، مزید 57 فلسطینی شہید
- 4 گھنٹے قبل
پشاور: وزیراعلیٰ کی ہدایت پرسیلاب متاثرین پیکج کی رقم میں دو گنا اضافہ ،چیکس کی تقسیم آ ج سے شروع
- 29 منٹ قبل