جی این این سوشل

پاکستان

بلوچستان کے علاقے تربت میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،2 سپاہی شہید

بلوچستان کے علاقے تربت کے نواحی علاقے ہوشاب میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 سپاہی شہید ہو گئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ISPR
ISPR

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آپریشن بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی علاقے میں موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کا گھیراؤ کرتے ہی دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا۔

 
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو سپاہی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے ، شہداء میں سرگودھا سے تعلق رکھنے والے سپاہی رمضان اور صوابی سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک لیاقت اقبال شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز بلوچستان کے امن،استحکام و ترقی کے درپے دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس سے منسلک ایک اور واقعے میں دہشت گردوں کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگ دھماکے میں سپاہی انعام اللہ بھی شہید ہو گئے ہیں۔

پاکستان

ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

وہ علاقائی اورعالمی امور پر بھی بات چیت کریںگے ، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تاریخ ،ثقافت اور عقیدے پر مبنی مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔

ملائشیا کے رہنما اپنے پاکستانی ہم منصب شہبازشریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔انورابراہیم کے ہمراہ وزراء ، نائب وزراء اور اعلی حکام پر مشتمل اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا ۔دورے کے دوران وہ وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ملاقات کریںگے ۔فریقین تجارت، روابط، توانائی، زراعت، حلال صنعت ، سیاحت ، ثقافتی وفود کے تبادلوں اور عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں پاک ملائیشیا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے وسیع ایجنڈے پرتبادلہ خیال کریںگے۔

وہ علاقائی اورعالمی امور پر بھی بات چیت کریںگے ، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تاریخ ،ثقافت اور عقیدے پر مبنی مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں ۔

یہ دورہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا احتجاج : مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلسوں اور احتجاج پر پابندی

میانوالی میں تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کے اعلان پر موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بند ہے جبکہ رینجرز کی دو کمپنیاں بھی تعینات کر دی گئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی  ٹی آئی کا احتجاج :  مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ،  جلسے جلسوں اور احتجاج پر پابندی

پی ٹی آئی کی جانب سے بروز بدھ پنجاب کے شہروں فیصل آباد، میانوالی اور بہاولپور میں احتجاج کی کال دی گئی ہے  جبکہ صوبائی حکومت نے مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر کے جلسے جلسوں اور احتجاج پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جن اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ان میں فیصل آباد، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، چنیوٹ اور جھنگ شامل ہیں جبکہ میانوالی میں پولیس کے ساتھ رینجرز بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کیلئے دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنوں، جلسوں اور مظاہروں سمیت احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ مختلف شہروں میں کنٹینرز بھی کھڑے کر دیے گئے ہیں۔

بہاولپور پولیس کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 100 سے زائد کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے پانچ کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ فیصل آباد میں بھی موٹر وے اور جی ٹی روڈ سے داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، جس سے عام شہریوں کو سفر کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ  میانوالی میں تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کے اعلان پر موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بند ہے جبکہ رینجرز کی دو کمپنیاں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں متاثر

ئی ممالک نے فضائی بندش کا اعلان کیا ہے اور اب سمندری راستے تیل کی ترسیل متاثر ہورہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی  کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں متاثر

 مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کئی ممالک نے فضائی بندش کا اعلان کیا ہے اور اب سمندری راستے تیل کی ترسیل متاثر ہورہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’روائٹرز‘ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی تیل کی قیمتوں پر اثر ڈال رہی ہے، ممکنہ سپلائی میں خلل پڑنے کے خدشے کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 1.05 سے 1.48 فیصد فی بیرل اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطاب یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ CLc1 فیوچر 1.05 ڈالر یا 1.48 فیصد بڑھ کر 70.86 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال خام تیل کی قیمتوں پر مزید اثر انداز ہوسکتی ہے۔ امریکا میں شرحِ سود میں کٹوتی سے بھی خام تیل کی قیمت متاثر ہوئی ہے۔

چین خام تیل کا ٹاپ امپورٹر ہے۔ وہ آج کل تفریطِ زر کا شکار ہے۔ شرحِ نمو کو بلند کرنے کی کوششیں مجموعی طور پر ناکامی سے دوچار رہی ہیں۔

ادھر ایران میں بھی پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کا رش لگ گیا۔ پیٹرول پمپس پر ایندھن بھرنے کے لیے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll