جی این این سوشل

دنیا

مشی گن: طیارہ گر کرتباہ ، لڑکی معجزانہ طور پر بچ گئی

مشی گن طیارہ حادثے میں 4 افراد ہلاک جبکہ لڑکی معجزانہ طور پر بچ گئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مشی گن: طیارہ گر کرتباہ ، لڑکی معجزانہ طور پر بچ گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  مشی گن طیارے کے حادثے میں  لڑکی معجزانہ طور پربچ  گئی ہے جبکہ 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔  مشی گن کے بیور جزیرے پر مسافر طیارے کے حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے،  11 سالہ لڑکی زندہ  بچ گئی، ہے۔  لڑکی کوشدید زخمی حالت میں ایریا کے ہسپتال لے جایا گیا۔حادثے میں ہلاک ہونے والے پائلٹ کی بھی شناخت نہیں ہو سکی۔

چارلووکس میں امریکی کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے آج سہ پہر بیور جزیرے پر سنگل انجن والے مسافر طیارے کے حادثے کی تصدیق کی ہے۔ کوسٹ گارڈ ہیلی کاپٹر 6008 ٹریننگ کر رہا تھا جب انہیں بیور آئی لینڈ سے ایمرجنسی ٹرانسمیشن موصول ہوئی۔

اس علاقے میں ہوائی جہاز کے گرنے کے واقعات غیر معمولی ہیں۔ تاریخی اعداد و شمار کے مطابق یہ جزیرہ ایئرویز کا پہلا حادثہ ہے۔

دنیا

پاکستان کی فارن پالیسی کامیابی کی جانب گامزن ہے ، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے وقت ہال تقریباً خالی تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی فارن پالیسی کامیابی کی جانب گامزن ہے ، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فارن پالیسی کامیابی سے چل رہی ہے۔

 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جنرل اسمبلی میں تقریر کو مثالی پذیرائی ملی، وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات سے خارجہ پالیسی کو تقویت ملی، خارجہ پالیسی نے ثابت کیا پاکستان خطے میں اہم ملک ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی وزیراعظم کی تقریر کو سب سے زیادہ دیکھا گیا، پاکستان نے ہمیشہ امت مسلمہ کے مسائل کے حوالے سے آواز بلند کی ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی مثبت انداز سے آگے بڑھ رہی ہے، دورے کے دوران وزیراعظم نے اہم ملاقاتیں کی ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں ہم نے واک آؤٹ کیا، واک آؤٹ کے بعد دیگر ممالک نے بھی جنرل اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین، اسرائیلی جارحیت کے خلاف وزیراعظم نے آواز بلند کی، وزیراعظم نے فلسطینیوں کی نسل کشی کو بھر پور انداز میں پیش کیا، وزیراعظم نےعالمی دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے وقت ہال تقریباً خالی تھا، فلسطینی وزیراعظم نے پاکستان کی حمایت کو خوش آئند قرار دیا، فلسطینی صدر نے امدادی سامان بھیجنے کو سراہا، فلسطینی صدر نے طالبعلموں کو میڈیکل کالجزم یں داخلے کو سراہا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران نے اسرائیل کی جانب 100 میزائل داغ دیے

اسرائیلی نے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جبکہ امریکی صدر نے بھی قومی سلامتی ٹیم کی بھی میٹنگ بلالی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران نے اسرائیل کی جانب 100 میزائل داغ دیے

ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا۔ اسرائیلی فوج نے ایران کی جانب سے میزائل فائر کیے جانے کا دعویٰ کردیا، جبکہ بتایا جارہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 میزائل فائر کیے جبکہ اسکا ہدف تل ابیب ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل کا ہدف تل ابیب تھا۔ مقبوضہ بیت المقدس سمیت پورے اسرائیل میں سائرن بجنے لگے ہیں۔  

عرب میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 میزائل داغ دیے۔

اسرائیلی نے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جبکہ امریکی صدر نے بھی قومی سلامتی ٹیم کی بھی میٹنگ بلالی۔ 

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے اسرائیل میں امریکی سفارتکاروں کو بم شیلٹر کے قریب رہنے کا حکم دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا  تھا کہ ایران آئندہ 12 گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مریم نواز کے حکم پر بشریٰ بی بی کو جیل میں بے جا تنگ کیا جا رہا ہے، بیرسٹر سیف

جعلی راج کماری مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل پھر برداشت بھی کرسکیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کے حکم پر بشریٰ بی بی کو  جیل میں بے جا  تنگ کیا جا رہا ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کے حکم پر بشریٰ بی بی کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ مریم نواز کی حکومت میں خواتین پر ظلم کیا جا رہا ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی راج کماری مریم نواز کے احکامات پر جیل میں بشریٰ بی بی کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے۔ با پردہ خاتون کی کیمروں کے سامنے تلاشی لے کر تضحیک کی جارہی ہے۔ رات کو نیند سے جگاکر سیل کی تلاشی کے بہانے ذہنی اذیت دی جارہی ہے۔ انہیں راتوں کو جگاکر بالوں کی تلاشی بھی لی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے ذریعے عمران خان کو توڑنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ بشریٰ بی بی عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہیں اور خان کی طاقت بنی ہوئی ہیں۔ راج کماری مریم نواز کی جعلی حکومت میں خواتین پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پشاور کی بزرگ خاتون کو بھی گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا۔ بزرگ خاتون مریم نواز کی ماں کی جگہ تھی ان پر بھی ترس نہیں کھایا۔ بغض عمران میں جعلی حکومت بوڑھوں بچوں کا بھی خیال نہیں کرتے کررہی۔ جعلی راج کماری مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل پھر برداشت بھی کرسکیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll