جی این این سوشل

علاقائی

لاہور : معصوم بچی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، سگا باپ گرفتار

لاہور: ایس پی سی آئی اے  کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوسری بیوی کو خوش کرنے کے لیے تیز دار آلے سے بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور : معصوم بچی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، سگا باپ گرفتار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کمبوہ کا کہنا ہے کہ تھانہ ہڈیارہ کی حدود میں 8سالہ بچی حبیبہ کو قتل کرنے والا سگا باپ محمد ارشد گرفتارکرلیا گیا ہے، ملزم ارشد نے 2شادیاں کررکھیں تھیں مقتولہ بچی ملزم کی پہلی بیوی سے تھی،  ملزم نے پہلی بیوی کو طلاق دے دی تھی جبکہ بیٹا اور بیٹی اسی کے پاس ہی رہتے تھے۔

ایس پی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ  دوسری بیوی کا دونوں بچوں کی وجہ سے اپنے شوہر ارشد سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا،  ملزم نے دوسری بیوی کو خوش کرنے کے لیے تیز دار آلے سے بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا،  ملزم نے بیٹی کے قتل کی سنگین واردات کے بعد ایمرجنسی15پراس کی خود کشی کی کال کی تھی،  گرفتار ملزم ارشد عنقریب اپنے بیٹے کو بھی  قتل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا،  سفاک ملزم ارشد نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی

ڈائیلیسز کے مریض کے علاج کے لیے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ پروگرام اور پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دیتے ہوئے ڈائیلیسز کے مریض کے علاج کے لیے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیے، گردے کے مرض میں مبتلا ہر مریض کیلئے ساڑھے 8 لاکھ ڈائیلیسز اور ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹ کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے ڈائیلیسز مریضوں کے لیے مفت ادویات، ٹیسٹ یقینی بنانے اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ڈائیلیسز سینٹر میں ایس او پیز عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پنجاب میں مزید ڈائیلیسز یونٹ قائم کرنے پربھی اصولی اتفاق کیا گیا اور مریم نواز نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو صوبے بھر میں ڈائیلیسز سینٹرز کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ فنڈز نہ ہونے کے عذر پر ڈائیلیسز رکنا افسوسناک ہے، یہ جاری رہنا چاہیے۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان کے نشتر اسپتال کے ڈائیلیسر یونٹ سے مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعے پر برہمی کا اظہار کیا اور 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

حزب اللہ کے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے، ایک خاتون ہلاک متعدد زخمی

شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے راکٹ حملے میں ایک خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حزب اللہ کے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے، ایک خاتون ہلاک متعدد زخمی

حزب اللہ نے جوابی حملہ کرتے ہوئے اسرائیل کے شمالی علاقوں میں 100 سے زائد راکٹ فائر کیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے راکٹ حملے میں ایک خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ دارالحکومت تل ابیب میں بھی لبنان سے حملے ہوئے جس میں 4 افراد کو زخمی ہوئے۔

حزب اللہ کے حملوں کے بعد اسرائیلی دارالحکومت میں سائرن بج اٹھے، دوسری طرف حزب اللہ نے وسطی اسرائیل پر میزائل سے حملہ کیا، حملے میں 5اسرائیلی زخمی ہوگئے۔

 جبکہ دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ  نے وسطی بیروت میں بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں  4 افراد شہید جبکہ  18 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا

شاہد اسلم  دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے  شاہد اسلم کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

 آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ مسائل کو دیکھتے ہوئے مستقل بیٹنگ کوچ کی تقرری کی جارہی ہے اور اس حوالے سے پی سی بی نے شاہد اسلم کوپاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے جس کی بورڈ نے تصدیق کردی ہے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق شاہد اسلم  دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق قومی  ٹیم کے لیے اسپن بولنگ کوچ کی تلاش جاری  ہے جس کا تقرر جلد کردیا جائے گا۔

 پی سی بی ذرائع کے مطابق شاہد اسلم کو  ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی سفارش پر مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہد اسلم  ماضی میں کئی سال تک ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل تھے ، وہ بیٹرز کو  پریکٹس کرانے میں شہرت رکھتے ہیں اور گھنٹوں تھرو ڈاؤن کرانے کی وجہ سے مشہور ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll