تجارت
پٹرول کب مہنگا ہوگا؟ مشیر خزانہ شوکت ترین نے بتا دیا
مشیر خزانہ شوکت ترین نے پاکستانیوں کو پریشان کن خبر سناتے ہوئے پٹرول مزید مہنگاہونے کی پیشگوئی کر دی ہے اور کہاہے کہ عالمی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی تو پٹرول بھی مزید مہنگا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ روپے کی تنزلی میں سٹے بازوں کاہاتھ ہے،سٹے بازوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے جارہے ہیں ،ڈالر افغانستان بھی سمگل ہو رہاہے ۔
شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان سے تعاون کرنے پر سعودی عرب کے شگر گزار ہیں اور جلد آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق جلد خوشخبری سنیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ گھی انڈسٹری میں کارٹلائزیشن ہے ، کمپٹیشن کمیشن کو کہاہے کہ کارروائی کریں ، 3 سال قبل یہ ملک کرائسس کا شکار تھا۔ ملک میں ڈالر نہیں تھے جس کے سبب آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔کورونا کی وبا نے معیشت کو مزید نقصان پہنچایا، عالمی سطح پر قیمتیں متاثرہوئیں۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں 15 سے 20 لاکھ سالانہ نئی ملازمتیں چاہئیں ،ملک کو تسلسل کے ساتھ ترقی کی ضرورت ہے یہ عمل 10 تا 30 سال مسلسل جاری رہنا ضروری ہے۔
پاکستان
وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری کا چلنا ناممکن ہے ، چئیرمین پی ٹی اے
پچھلے اتوار 2 کروڑ پاکستانیوں نےغیراخلاقی سائٹس تک رسائی کی کوشش کی
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھاڑٹی کے(پی ٹیی اے) کے سر براہ حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں وی پی این ابھی چل رہا ہے بند نہیں ہوا، وی پی این کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری نہیں چل سکتی کیونکہ عام آدمی، فری لانسرز اور کمپنیوں کو وی پی این کی ضرورت ہوتی ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کا عمل 2016 میں شروع ہوا تھا، وی پی این کی ابھی دوبارہ رجسٹریشن شروع کی ہے اور اب تک 25 ہزار وی پی این کی رجسٹریشن کر چکے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ ایکس فروری 2024 سے پاکستان میں بلاک ہے، اگرکوئی وی پی این رجسٹرڈ کرائے تو انٹرنیٹ بند ہونے سے اس کا کاروبار متاثر نہیں ہوگا۔
دوران بریفینگ چیئرمین پی ٹی اے کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی اے نے 5 لاکھ غیراخلاقی سائٹس بلاک کیں، پچھلے اتوار 2 کروڑ پاکستانیوں نےغیراخلاقی سائٹس تک رسائی کی کوشش کی۔
اس سے قبل کمیٹی کی چیئرپرسن پلوشہ خان نے کہا اگر آپ نے وی پی این کو بند کرنا ہے تو بے شک کردےمگر آکر آن کیمرہ بریفنگ دیں،سینیٹرافنان اللہ نے کہا کہ اگلی میٹنگ میں سیکریٹری داخلہ کو بلائیں۔
اس موقع پر سنیٹر ہمایوں مہمند کا کہنا تھا کہ حکومت وی پی این اس کووجہ سے بلاک کر رہی ہے تا کہ ایکس تک رسائی نہ حاصل کی جا سکے ۔
پاکستان
وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ
شہر میں جلسے جلوسوں اور مجالس پر مکمل طور پر پابندی ہو گی،دفعہ 144 کا نفاذ آج سے 2 ماہ تک ہو گا
وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذکر دی گئی ،اس حوالے حکومت سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سیاسی جماعتیں اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتی ہیں،جس کی وجہ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال متاثر ہو سکتی ہے،امن و امان کو بحال رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کئی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بلخصوص ریڈ زون میں دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے،اس دوران شہر میں جلسے جلوسوں اور مجالس پر مکمل طور پر پابندی ہو گی،دفعہ 144 کا نفاذ آج سے 2 ماہ تک ہو گا۔
جرم
جی ایچ کیو حملہ کیس میں زلفی بخاری، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر سمیت 23 ملزمان اشتہاری قرار
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے ڈی جی پاسپورٹ کو احکامات جاری کر دیئے گئے
جی ایچ کیو حملہ کیس میں زلفی بخاری، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر سمیت 23 ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا گیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے ڈی جی پاسپورٹ کو احکامات جاری کر دیئے گئے۔
اشتہاری ملزمان کی جائیداد ضبطگی کے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے، بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے تمام ملزمان کے پاسپورٹس کو ناقابل استعمال قرار دیدیا گیا۔
-
دنیا ایک دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
دنیا 18 گھنٹے پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
تفریح 10 گھنٹے پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
علاقائی 15 گھنٹے پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز دیوالیہ قرار
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع