جی این این سوشل

کھیل

بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی محمد رضوان کے مداح نکلے

بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی محمد رضوان کے مداح نکلے، ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ رضوان نے آئی سی سی ٹٰی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آؤٹ اسٹینڈنگ بلے بازی کی ہے۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی محمد رضوان کے مداح نکلے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ رضوان کی ہی وجہ سے بابر اعظم کھل کر کھیلتے ہیں۔

اپنے یو ٹیوب چینل پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میچز پر تبصرہ کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف بہت اچھا اسکور کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میچ جیت سکتا تھا لیکن شاید فیصلوں میں کہیں تھوڑی غلطی ہو گئی اور پاکستان اپنے اعصاب پر قابو نہ رکھ سکا جس کی وجہ سے میچ آسٹریلیا جیت گیا۔

ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا آسٹریلیا کے خلاف بابر اعظم اور محمد رضوان نے بڑا تگڑا اسٹارٹ کیا، دونوں بہت ہی شاندار ہیں لیکن بدقسمتی سے بابر 39 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا تاہم رضوان نے پورے ٹورنامنٹ میں آؤٹ اسٹینڈنگ بلے بازی کی۔

محمد رضوان کو کریڈٹ دیتے ہوئے ہربھجن سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ اس کلینڈرائیر میں 1000 رنز بنا لیے ہیں، وہ خود کو کمال کے اوپنر کے طور پر سامنے لائے ہیں اور اتنے رنز بنانا قابل تعریف ہے، ویلڈن رضوان۔

 

کھیل

پاک انگلینڈٹیسٹ سیریز ، آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج شام سے شروع ہوگی

ٹکٹوں کی قیمت50روپے سے 2500 روپےتک مقرر کی گئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک انگلینڈٹیسٹ سیریز ، آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج شام  سے شروع ہوگی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج (پیر) شام 5 بجے سے شروع ہوگی، پہلے دن جنرل انکلوژر میں مفت داخلہ ہوگا, ٹکٹوں کی قیمت50روپے سے 2500روپےتک مقرر کی گئی ہیں۔

شائقین کی سہولت کے لیے فزیکل ٹکٹ 4 اکتوبر سے صبح 9 بجے کے بعد مختلف آؤٹ لیٹس سے خریداری کے لیے دستیاب ہوں گے۔ یہ سیریز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ پہلا اور دوسرا ٹیسٹ میچ 7 سے 19 اکتوبر تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا ٹیسٹ میچ 24 سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا،میچ کے مقامات کے باہر باکس آفسز ٹیسٹ میچوں سے ایک دن پہلے کام کریں گے۔

شائقین کی بڑی تعداد کی حوصلہ افزائی کے لیے ملتان میں ہونے والے دونوں ٹیسٹ میچوں کے پہلے روز جنرل انکلوژرز (حنیف محمد اور مشتاق احمد) میں داخلہ مفت ہو گا جبکہ پریمیم انکلوژرز (میران بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر) میں بھی داخلہ مفت ہو گا۔

پہلے ٹیسٹ کے لیے منگل سے جمعرات یعنی دوسرے سے چوتھے دن تک جنرل انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت 50 روپے ہوگی جب کہ شائقین حنیف محمد اور مشتاق احمد انکلوژرز کے پانچویں اور آخری میچ کے ٹکٹ 100 روپے میں خرید سکتے ہیں۔

ٹیسٹ کے پہلے چار دنوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژرز (وسیم اکرم اور الٰہی برادرز) کے ٹکٹ 100 روپے میں دستیاب ہوں گے، جبکہ پانچویں دن شائقین کے لیے ٹکٹ 200 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ پریمیم انکلوژرز (جاوید میانداد اور ظہیر عباس) کے ٹکٹ پیر سے جمعرات یعنی پہلے سے چوتھے دن 200 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ شائقین اسی انکلوژرز سے 300 روپے میں پانچویں دن کا کھیل دیکھ سکتے ہیں۔

وی آئی پی انکلوژرز (فضل محمود اور عمران خان) اور پی سی بی گیلری (انضمام الحق) کے ٹکٹ شائقین کے لیے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے چار دنوں کے لیے بالترتیب 300 روپے اور 2000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ پانچویں دن وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ 400 روپے میں دستیاب ہوں گے اور پی سی بی گیلری (انضمام الحق انکلوژر) کے ٹکٹ 2500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ تینوں ٹیسٹ میچوں کے لیے شائقین کو پی سی بی گیلری میں لنچ دیا جائے گا۔

شائقین کی دلچسپی کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں زیادہ نہیں رکھی گئی ہیں،تینوں ٹیسٹ میچوں کے پہلے دن مخصوص انکلوژرز میں داخلہ مفت ہوگا، فزیکل ٹکٹوں کی فروخت 4اکتوبر سے شروع ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ 2 کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

بانی چیئرمین اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ 2 کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

بانی چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی توشہ خانہ 2 کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔

عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی طرف سے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اپنی ٹیم کے ساتھ پیش ہوئے جبکہ عمران خان اور بشری بی بی کی وکالت بیرسٹر سلمان صفدر نے کی۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس میں فیصلہ سنا دیا جس میں جج نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ عمران خان اور بشری بی بی پر توشہ خانہ 2 کیس میں 2 اکتوبرکو فردجرم عائد کی جائے گی۔

13 جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔

نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔

تاہم نیب ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 ریفرنس نیب سے ایف آئی اے کو منتقل کردیا تھا۔

توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے تین رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی) تشکیل دے دی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس: جسٹس منیب اختر کا لارجر بینچ میں شمولیت سے انکار

جسٹس منیب اختر کو بینچ میں واپس لانےکی کوشش کریں گے ورنہ بینچ کی تشکیل ازسرنو ہو گی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس: جسٹس منیب اختر کا  لارجر بینچ میں شمولیت سے انکار

آرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس: جسٹس منیب اختر کا سپریم کورٹ کے لارجر بینچ میں شمولیت سے انکار کر دیا، جسٹس منیب اختر کو بینچ میں واپس لانےکی کوشش کریں گے ورنہ بینچ کی تشکیل ازسرنو ہو گی۔

آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے پر نظرثانی اپیلوں پر سماعت جسٹس منیب اختر کے عدالت میں پیش نہ ہونے کے باعث ملتوی کر دی گئی۔

آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے پر نظرثانی اپیلوں پر سماعت سپریم کورٹ میں شروع ہوئی تو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مظہر عالم کمرہ عدالت پہنچے تاہم جسٹس منیب اختر کمرہ عدالت میں نہیں آئے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر بلالیا اور ریمارکس دیے کہ کیس کے حوالے سے لارجر بینچ آج بنا تھا، کیس کا فیصلہ ماضی میں 5 رکنی بینچ نے سنایا تھا۔

جسٹس منیب اختر نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط تحریر کر دیا، دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منیب اختر کا خط پڑھ کر سنایا۔

جسٹس منیب اختر نے اپنے خط میں لکھا میں کیس سننے سے معذرت نہیں کر رہا، ایک بار بینچ بن چکا ہو تو کیس سننے سے معذرت صرف عدالت میں ہی ہو سکتی ہے۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے بینچ تشکیل دیا ہے، کمیٹی کے تشکیل کردہ بینچ کا حصہ نہیں بن سکتا، بینچ میں بیٹھنے سے انکار نہیں کر رہا، بینچ میں شامل نہ ہونے کا غلط مطلب نہ لیا جائے، میرے خط کو نظر ثانی کیس ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ بینچ کل دوبارہ بیٹھے جبکہ بیرسٹرعلی ظفر نے کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کر دیا اور کہا کہ کمیٹی تب ہی بینچ بناسکتی ہے جب تینوں ممبران موجود ہوں۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ایسےخط کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی روایت نہیں ہے، جسٹس منیب کا خط عدالتی فائل کا حصہ نہیں بن سکتا، مناسب ہوتا جسٹس منیب اختربینچ میں آکر اپنی رائے دیتے، میں نے اختلافی رائے کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے، نظرثانی کیس دو سال سے زائد عرصہ سے زیرالتواء ہے۔63 اے کا مقدمہ بڑا اہم ہے، جج کا مقدمہ سننے سے انکار عدالت میں ہوتا ہے، جسٹس منیب اختر کی رائے کا احترام ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ قانون کا تقاضا ہے نظرثانی اپیل پر سماعت وہی بینچ کرے، سابق چیف جسٹس کی جگہ میں نے پوری کی، جسٹس اعجازالاحسن کی جگہ جسٹس امین الدین کو شامل کیا گیا، ہم جسٹس منیب اختر سے درخواست کریں گے کہ بینچ میں بیٹھیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منیب اختر کو بینچ میں شامل ہونے کی درخواست کر دی اور کہا کہ جسٹس منیب اختر کو بینچ میں واپس لانےکی کوشش کریں گے ورنہ بینچ کی تشکیل ازسرنو ہو گی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا امید ہے جسٹس منیب اختر دوبارہ بینچ میں شامل ہو جائیں گے، جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہوتے ہیں یا نہیں، دونوں صورتوں میں کل کیس کی سماعت ہو گی۔

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے تشریح کے فیصلے پر نظرثانی اپیلوں پر سماعت کل صبح ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll